Thread: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

Home Forums Siasi Discussion جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

This topic contains 31 replies, has 12 voices, and was last updated by  Shirazi 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 787 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 32 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3868
    • Posts: 2074
    • Total Posts: 5942
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
    سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کا احتساب عدالت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا اور بتایا کہ احتساب عدالت نے پہلی مرتبہ مچلکے منظور کیے ہیں۔
    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کراچی کی بینکنگ کورٹ نے بھی مچلکے منظور کیے تھے جس پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ نے مچلکے منظور کرکے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔
    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے مچلکے منظور کرلیے ہیں جس پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ کورٹ کے جج کا اختیار ہے کہ وہ وارنٹ جاری کرسکتا ہے، تاہم ابھی تک متعلقہ عدالت نے چارج بھی فریم نہیں کیا۔
    سابق صدر کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں چیئرمین نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ریفرنس جب احتساب عدالت کو منتقل ہوگیا تو چیئرمین نیب کے پاس اختیار نہیں اور اگر ریفرنس منتقل ہوگیا تو تفتیشی رپورٹ بھی اس کے ساتھ منتقل ہوگئی۔
    فارق ایچ نائیک نے چیئرمین نیب کے خط کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’چیئرمین نیب نے بینکنگ کورٹ سے درخواست کی تھی کہ یہ نیب کا کیس ہے اسے احتساب عدالت منتقل کیا جائے اس کیس میں کافی مواد موجود ہے۔
    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کی درخواست کو درخواست ہی رہنے دیں، اسے ٹرائل نہ بنائیں آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، اگر کوئی چیز رہ گئی ہے تو صرف اسے بتائیں۔
    ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ساڑھے 4 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا معاملہ ہے، اس حوالے سے تمام فہرست مہیا کر دی گئی ہے کہ کتنی رقم اکاؤنٹ میں آئی اور کتنی استعمال ہوئی۔
    جہانزیب بھروانہ نے عدالت کو بتایا کہ اے ون انٹرنیشنل اور عمیر ایسوسی ایٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، ان اکاؤنٹس کے ساتھ زرداری گروپ اور پارتھینون کمپنیوں کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یہ صرف ایک اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن ہے جبکہ 29 میں سے 28 اکاؤنٹس کی تفتیش جاری ہے۔
    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کی درخوستیں مسترد کردیں۔
    عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 2 ماہ سے زائد ضمانت پر رہنے والے سابق صدر اور ان کی بہن کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

    کیس کا پس منظر
    ٢٠١٥ کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
    یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، سندھ بینک اور سمٹ بینک میں موجود ان 29 بے نامی اکاؤنٹس میں موجود رقم کی لاگت ابتدائی طور پر 35ارب روہے بتائی گئی تھی۔
    اس سلسلے میں ایف آئی اے نے معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ماہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
    ٧ ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔
    اس جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے پوچھ گچھ کی تھی جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    آصف علی زرداری نے جے آئی ٹی کو بتایا تھا کہ 2008 سے وہ کسی کاروباری سرگرمی میں ملوث نہیں رہے اور صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے خود کو تمام کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں سے الگ کرلیا تھا۔
    بعد ازاں اس کیس کی جے آئی ٹی نے عدالت عظمیٰ کو رپورٹ پیش کی تھی، جس میں 172 افراد کا نام سامنے آیا تھا، جس پر وفاقی حکومت نے ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے تھے۔
    تاہم 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور معاملے پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔
    بعدازاں نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکریٹری آفتاب میمن، شبیر بمباٹ، حسن میمن اور جبار میمن کو گرفتار کر کے 14 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا، ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ان ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔
    اس سلسلے میں 20 مارچ کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پارک لین اسٹیٹ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیانات قلم بند کرائے تھے۔
    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ کیس نیب کے سپرد کرتے ہوئے 2 ماہ میں تحقیقات کا حکم دیا تھا اور نیب نے اس کے لیے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کی تھی، جس کے سامنے آصف زرداری پیش ہوئے تھے۔
    ١٥ مارچ کو کراچی کی بینکنگ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کی نیب کی درخواست منظور کی تھی اور ساتھ ہی آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
    جس کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے اس کیس میں نامزد آٹھوں ملزمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کی تھی اور 9 اپریل کو احتساب عدالت نے باقاعدہ طور پر جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا آغاز کیا۔
    احتساب عدالت کے رجسڑار نے بینکنگ کورٹ سے منتقل کئے جانے والے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اسے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی عدالت میں منتقل کیا تھا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1104869/

    #2
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 64
    • Posts: 5659
    • Total Posts: 5723
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    ایک تو صبح صبح عوام کو تھریٹ کیا گیا اوپر سے محسن جمہوریت کو گرفتار کرنے کا حکم , نہیں چلے گی نہیں چلے گی,جابر حکومت نہیں چلے گی

    #3
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 140
    • Posts: 11364
    • Total Posts: 11504
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    آصف زرداری کو فوجیوں کے بوٹ چاٹنا بھی کسی کام نہ سکا

    اس میں شہباز شریف اور عمران خان جیسے فوجیوں کے بوٹ چاٹنے والوں کے لیے عبرت کی نشانیاں ہیں

    #4
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3868
    • Posts: 2074
    • Total Posts: 5942
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا۔
    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
    نیب کی ٹیم سابق صدر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ ’زرداری ہاؤس‘ پہنچی جہاں انہیں مزاحمت کا سامنا تھا۔
    ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری قومی اسمبلی سے اپنی گرفتاری دینا چاہتے تھے تاہم انہوں نے بعد میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے زرداری ہاؤس سے ہی گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔
    آصف علی زرداری اور ان کی بہن کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی احاطہ عدالت سے چلے گئے تھے۔
    ذرائع کے مطابق نیب نے سابق صدر کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جن میں سے ایک زرداری ہاؤس جبکہ ایک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔
    ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق زرداری ہاؤس میں نیب کی ٹیم کو سابق صدر کی گرفتاری میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    نیب آصف علی زرداری کو ہراساں کر رہا ہے، شازیہ مری
    ادھر قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن اسمبلی شازیہ مری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’نیب آصف زرداری کو جس طرح ہراساں کررہا ہے، آپ دیکھ رہے ہیں۔‘
    انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ہمارے منہ بند کیے جارہے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومتی اراکین پر نیب ریفرنسز دائر نہیں ہیں؟ تو پھر ان اراکین کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا؟
    پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی اپنے خطاب میں آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
    پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ’آج سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ تفصیلی عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
    انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ ’جیالے مشتعل نہ ہوں، نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔‘
    ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ نیب کی اس کارروائی سے حکومتی ناکامیاں نہیں چھپ سکتیں۔

    پتہ نہیں آصف زرداری کی گرفتاری کی ضرورت کیوں پیش آئی، شہباز شریف
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدالتی فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پتہ نہیں نیب کو آصف علی زرداری کی گرفتاری کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری باقاعدگی سے نیب میں پیش ہوتے رہے اور وہ نیب کے سوالات کا جواب بھی دیتے رہے۔

    زرداری کی گرفتاری عمران حکومت گرنے کی بنیاد ہوگی
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور کارکنان نے پارٹی کے شریک چیئرمین کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہونا شروع ہوگئے جبکہ لاہور میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا بھی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
    پی پی پی کے ایک کارکن عزیز الرحمٰن چن نے مظاہروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرے بھرپور ہوں گے، اس کے لیے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں جبکہ مظاہروں کی جگہ پر ذمہ داران کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔
    پنجاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے نیب کے ذریعے آصف زرداری کو گرفتار کروانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اپنی حکومت کے خاتمے کی بنیاد ہوگی۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1104880/

    #5
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 140
    • Posts: 11364
    • Total Posts: 11504
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    ابھی گرفتار نہیں کیا ہے

    چیرمین نیب کا انتظار کیا جا رہا ہے

    وہ آ کر آصف زرداری کو سر سے لیکر پاؤں تک چوم کر گرفتار کریں گے

    #6
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3868
    • Posts: 2074
    • Total Posts: 5942
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    #7
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 146
    • Posts: 7022
    • Total Posts: 7168
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    #8
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 146
    • Posts: 7022
    • Total Posts: 7168
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    #9
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 140
    • Posts: 11364
    • Total Posts: 11504
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    اور چاٹو اسٹبلشمنٹ کے بوٹ

    اور بنواو اسٹبلشمنٹ کے بوٹ چاٹنے والوں کو وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیرمین سینٹ، وزیر اعظم اور صدر پاکستان

    :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    #10
    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 228
    • Total Posts: 228
    • Join Date:
      4 Sep, 2018
    • Location: گلشن گلشن

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    ایک تو صبح صبح عوام کو تھریٹ کیا گیا اوپر سے محسن جمہوریت کو گرفتار کرنے کا حکم , نہیں چلے گی نہیں چلے گی,جابر حکومت نہیں چلے گی

    ترویدی جی! عجب وقت  آ گیا ہے۔۔ اقتدار کی چاہ میں اولاد کے ہاتھوں  “ابّے” جیلوں میں قید ہو رہے ہیں۔۔ 

    #11
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 146
    • Posts: 7022
    • Total Posts: 7168
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    ترویدی جی! عجب وقت آ گیا ہے۔۔ اقتدار کی چاہ میں اولاد کے ہاتھوں “ابّے” جیلوں میں قید ہو رہے ہیں۔۔

    فوج کو سیاستدانوں کی اولاد سمجھنے والوں کو سرخ سلام :salam: ۔

    #12
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 664
    • Posts: 6915
    • Total Posts: 7579
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    لگتا ہے جمہوریت خطرے میں ہے

    سنا ہے عایشہ گلا لئی کو بھی پکٹر لیا ہے ؟ انیائے ہے انیائے

    #13
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 146
    • Posts: 7022
    • Total Posts: 7168
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    لگتا ہے جمہوریت خطرے میں ہے سنا ہے عایشہ گلا لئی کو بھی پکٹر لیا ہے ؟ انیائے ہے انیائے

    عائشہ گلالئی کو نہیں بلکہ پی ٹی ایم ایکٹیویسٹ گلالئی اسماعیل کو گرفتار کیا ہے۔

    #14
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 268
    • Total Posts: 270
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    :bigsmile: :bigsmile: ظالموں خود تو گھسیٹنے کی ہمت نہیں رکھتے، دوسروں کے گھسیٹنے پر کیوں واویلا کرتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    #15
    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 228
    • Total Posts: 228
    • Join Date:
      4 Sep, 2018
    • Location: گلشن گلشن

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    فوج کو سیاستدانوں کی اولاد سمجھنے والوں کو سرخ سلام :salam: ۔

    وعلیکم سرخ سلام یا اخی۔ :) ۔۔

    #16
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 321
    • Posts: 7285
    • Total Posts: 7606
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    عائشہ گلالئی کو نہیں بلکہ پی ٹی ایم ایکٹیویسٹ گلالئی اسماعیل کو گرفتار کیا ہے۔

    فوج کیا کرنے جارہی ہے استاد جی؟؟

    میں اس ملک کو ایک فاشسٹ اور کنٹرولڈ مافیا ٹائپ لینڈ بنتے دیکھ رہا ہوں

    جو عافیہ صدیقی کی گرفتاری پر سارے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ عافیہ سے کہیں بہتر اور روشن خیال خاتون کے حق میں کیا کرتے ہیں؟

    فوج سے بھی گزارش ہے کہ عورتوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں ورنہ بدنامی بھی ہوگی اور موڈرن دنیا سے بھی کٹ جائیں گے، امریکی طالبان سے مذاکرات کرسکتے ہیں تو آپ پی ٹی ایم سے کیوں نہیں؟

    #17
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2074
    • Total Posts: 2089
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    فوج سے بھی گزارش ہے کہ عورتوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں ورنہ بدنامی بھی ہوگی اور موڈرن دنیا سے بھی کٹ جائیں گے

    بلیور میاں۔۔۔۔۔

    واقعی؟ کیا چیف صاحب یا غفور صاحب، آپ کے فکر انگیز مقالوں کے قاری ہیں۔۔۔۔۔

    آپ نے کبھی بتایا ہی نہیں۔۔۔۔۔

    #18
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 146
    • Posts: 7022
    • Total Posts: 7168
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    Ghost Protocol

    گھوسٹ بھائی! آپکا حریف یہاں معصوم معزز ممبرز کو تنگ کررہا ہے برائے مہربانی اسے خود میں الجھائے رکھیں۔

    #19
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 665
    • Posts: 11882
    • Total Posts: 12547
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    بلیور میاں۔۔۔۔۔ واقعی؟ کیا چیف صاحب یا غفور صاحب، آپ کے فکر انگیز مقالوں کے قاری ہیں۔۔۔۔۔ آپ نے کبھی بتایا ہی نہیں۔۔۔۔۔

    صبح خالی پیٹ  بے عزتی ۔۔۔سارا دن آرام نہیں کرنے دیتی اور شام کو ہوئی ۔۔برقی چھترول ۔۔۔۔۔

    اللہ کسی دشمن کو بھی نہ ہوئے ۔۔۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    #20
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 665
    • Posts: 11882
    • Total Posts: 12547
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

    ترویدی جی! عجب وقت آ گیا ہے۔۔ اقتدار کی چاہ میں اولاد کے ہاتھوں “ابّے” جیلوں میں قید ہو رہے ہیں۔۔

    پہلے حمزہ شہباز شریف  ۔جب ہمارے لیڈر میاں نوازشریف کو جیل خود گاڑی چلا کے لے گیا ۔۔۔میں نے حمزہ شہباز کو کبھی ہنستے چھوڑ مسکراتے ہوئے بھی نہیں دیکھا ۔لیکن اس دن اس خوشی کے  مارے اس کی  وارچھیں  کانوں کو لگی ہوئی تھی ۔۔۔۔اور  جب زرداری کو  ریسٹ ہوتے دیکھا تو بلاول  کی مسکراہٹ بھی قابل دید تھی ۔۔کہہ لو وائی ۔۔ابا ۔فیر پھڑیا گیا جے ۔۔۔۔۔

    پتہ نہیں  جہاں قوموں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے ۔۔۔وہاں ان پر پھول نچھاور کئے جارے ہیں ۔۔۔اور جہاں قوموں کو پھول نچھاور کرنے چاہئے کہہ ایک ناسور سے جاں چھوٹی وہاں لوگ دری بچھا کر سیاپا شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

    :jazak:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 32 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation