Thread: امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کردیا

Home Forums Internationl News امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کردیا

This topic contains 1 reply, has 1 voice, and was last updated by  حسن داور 6 months, 1 week ago. This post has been viewed 113 times

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3399
    • Posts: 1894
    • Total Posts: 5293
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو اپنے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی جگہ وہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا نام دیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اس وہدے پر بہترین کام کریں گے۔

    انہوں نے ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹلرسن نے بہترین خدمات انجام دیں۔


    انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے میں مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی جینا ہاسپل لیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جینا ہاسپل اس عہدے پر آنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقا سے واپس آتے ہی سامنے آیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے گریز کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 1 دسمبر کو ڈان اخبار میں چھپی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ وائٹ ہاؤس سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو سے تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    اس سے قبل امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے 20 جولائی کو پینٹاگون میں ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق کہا تھا اور مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

    بعد ازاں عالمی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واقعے کے بعد نائب صدر مائیک پینس نے ٹلرسن سے بات کی تھی اور انہیں کم سے کم ایک سال تک اپنا عہدہ نہ چھوڑنے پر زور دیا تھا۔

    نائب امریکی صدر کے علاوہ اس وقت کے ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری جان کیلی اور ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس نے بھی ٹلرسن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کو بہتر کرنے کی تجویز دی تھی۔

    خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری آف اسٹیٹ کے درمیان قطر اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی اختلافات منظر عام پر آئے تھے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1075007/

    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3399
    • Posts: 1894
    • Total Posts: 5293
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کردیا

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ جینا ہیسپل گذشتہ 30 برس سے پیشہ ور انٹیلجینس آفسر ہیں۔

    وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں سنہ 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے واٹر بورڈننگ کے ذریعے تفتیش کی گئی۔

    بیرون ملک خفیہ مقامات پر جنھیں ‘بلیک سائٹس’ کہا جاتا ہے، سی آئی اے ‘زیادہ سنگین تفتیش’ کی تکنیک استعمال کرتی تھی لیکن سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایسے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

    صدر ٹرمپ مشتبہ افراد سے زیادہ سختی سے تحقیقات کرنے کے حامی ہیں۔

     ٦١ سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی سٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔

    واشنگٹن ڈی سی میں بھی اور اہم پوزیشنز پر کام کر چکی ہیں اور وہ نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کے ڈائریکٹر کی چیف آف سٹاف کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔

    بلیک سائٹس پر ہونے والی تنیقد کے باوجود گذشتہ برس سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انھیں اپنا نائب مقرر کیا تھا۔

    اس موقع پر پومپیو نے انھیں ایسی ‘غیر معمولی انٹیلجینس آفسر’ قرار دیا تھا جس میں ‘ہر کام کو کرنے کی پراسرار صلاحیت ہو اور اردگرد کے افراد اُس سے متاثر ہوں۔

    سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد مائیک پومپیوکو سیکریٹری خارجہ مقرر کیا ہے اور جینا ہیسپل کو سی آئی کا سربراہ نامزد کیا ہے۔

    جینا ہیسپل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘سی آئی اے کی ڈائریکٹر کی نامزدگی اور اعتماد کرنے پر میں صدر ٹرمپ کی شکرگزار ہوں۔اگر میں سربراہ مقرر ہو گئی تو میں صدر ٹرمپ کو بہترین انٹیلیجینس معاونت فراہم کروں گی۔

    یاد رہے کہ ابھی امریکی سینیٹ جینا ہیسپل کی نامزدگی کی توثیق کرے گا۔

    سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئرمین رپبلکن رچرڈ بر نے کہا ہے کہ وہ اُن کی حمایت کریں گے اور اُن کے پاس اپنے کام کو کرنے کا ‘ہنر، تجربہ اور ملک کی سب سے نازک ایجنسی کی قیادت کرنے کے لیے فیصلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

    اگرچہ ڈیموکریٹ سینیٹر رون ویڈن نے کہا ہے کہ اپنے ماضی کی وجہ سے وہ اس عہدے کے ناموزوں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ‘اگر ہیسپل امریکہ ایجنسی میں اعلی ترین عہدے پر کام کریں گی تو امریکی حکومت اُن کے ماضی کے پریشان کن حقائق کو زیادہ دیر تک چھپا نہیں پائے گی۔

    یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں بلیک سائٹس کو ہیسپل چلا رہی تھیں اور القاعدہ کے مشتبہ افراد ابو زیبدہ اور عبد الرحیم النشری سے پوچھ گچھ انھیں کی نگرانی میں ہو رہی تھی۔

    سی آئی اے کی منظرِ عام پر آنے والی کیبلز کے مطابق ایک ماہ دوران ابو زیبدہ پر83 مرتبہ واٹر بورڈیڈ کیا گیا، اُن کا سر دیوار پر دے مارا گیا اور انھیں سونے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔

    دستاویز کے مطابق تفتیش کاروں نے یہ جانے بغیر کے ملزم کے پاس کوئی قابلِ ذکر معلومات ہے یا نہیں تفتیش کے لیے سخت طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا۔

    واٹر بورڈنگ تفتیش کا ایک طریقہِ کار ہے جس میں یہ ملزم کو ایسا احساس ہوتا ہے جیسے وہ پانی میں ڈوب رہا ہو۔

    اس تفتیشی سیشن کی ریکارڈنگز کو بعد میں تلف کر دیا گیا تھا۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان احکامات کے حوالے سےجینا ہسپل کا نام کیبل میں موجود تھا۔ گو کہ بعد میں جینا ہیسپل کو ان تمام الزامات سے کلیئر کر دیا اور احکامات کے مطابق انھوں نے تمام ریکارڈنگ ضائع کر دیں۔

    انسان حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جینا ہیسپل سی آئی اے کو چلانے کے لیے صحیح انتخاب نہیں ہیں۔

    http://www.bbc.com/urdu/world-43394390

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation