Thread: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

Home Forums Siasi Discussion امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

This topic contains 13 replies, has 8 voices, and was last updated by  Gulraiz 1 year, 5 months ago. This post has been viewed 432 times

Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    واشنگٹن:

    امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں پاکستان کے لیے امداد میں کٹوتی کر دی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ نے اجلاس میں نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ نامی یہ بِل 10 کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور کیا۔ ہر سال منظور کیے جانے والے اس بِل کے ذریعے کانگریس امریکی حکومت کے دفاعی اخراجات کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلق کئی اہم پالیسی امور کی بھی منظوری دیتی ہے۔

    ایوانِ نمائندگان نے پہلے ہی یہ بِل گزشتہ ہفتے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا تھا جسے اب وائٹ ہاؤس بھیجا جائے گا جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد قانون بن جائے گا۔ بِل میں امریکی فوج کے لیے 77 نئے ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے ساڑھے سات ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن تیار کرے گی۔

    بِل میں پاکستان کے لیے فوجی امداد کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جو اطلاعات کے مطابق پاکستان کو اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کی مد میں دیے جائیں گے۔ یہ رقم ماضی میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کو سیکیورٹی اورکولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں دی جانے والی امداد سے کہیں کم ہے جو 75 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک ہوا کرتی تھی۔

    گزشتہ سال امریکا نے اپنے دفاعی بجٹ میں پاکستان کے لیے ’’کولیشن سپورٹ فنڈ‘‘ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر مختص کیے تھے لیکن حالیہ بِل میں امریکی امداد کو پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک اور لشکرِ طیبہ کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم کردی گئی ہے جو چند سال قبل متعارف کرائی گئی تھی۔

    منظور کیے جانے والے بِل میں کوئی ایسی شق بھی شامل نہیں کہ امریکا پاکستان کو یہ امداد انسدادِ دہشت گردی کے لیے کی جانے والی اس کی کارروائیوں کے معاوضے کے طور پر ادا کرے گا۔

    بعض ماہرین کا کہناتھا کہ امداد کی فراہمی کے لیے ماضی میں عائد کی جانے والی ان شرائط کے خاتمے سے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) اپنی اس صلاحیت سے محروم ہوگیا ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک اور اپنی سرزمین میں سرگرم دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤڈال سکتا تھا۔

    واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز پر افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے میں مدد نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کی تمام دفاعی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد سے پینٹاگون کی جانب سے پاکستان کو ہر سال کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدد میں دی جانے والی کروڑوں ڈالرز کی امداد معطل ہے۔

    https://www.express.pk/story/1271111/10/

    #2
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 235
    • Posts: 4196
    • Total Posts: 4431
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    میرے خیال میں اچھا فیصلہ ہے

    شاید اسی طرح سے ہم اپنے آپ پر انحصار کرنے لگ جائیں اور اپنی خوداری کے دعووں کو عملی صورت دے سکیں

    ویسے جہاں مفاد وہاں اتحاد اور امداد

    دی بھی جاتی ہے ، قبول بھی کی جاتی ہے اور ہاں وصولی بھی جاتی ہے

    دیکھیں اس بار کشکول توڑتے ہیں یا کہیں اور بک جاتے ہیں

    #3
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    میرے خیال میں اچھا فیصلہ ہے

    شاید اسی طرح سے ہم اپنے آپ پر انحصار کرنے لگ جائیں اور اپنی خوداری کے دعووں کو عملی صورت دے سکیں

    ویسے جہاں مفاد وہاں اتحاد اور امداد

    دی بھی جاتی ہے ، قبول بھی کی جاتی ہے اور ہاں وصولی بھی جاتی ہے

    دیکھیں اس بار کشکول توڑتے ہیں یا کہیں اور بک جاتے ہیں

    جےایم پی صاحب

    یہ فوجی امداد ھے اسکا “خوداری” سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس امداد کا پہلے اور اب قوم کو کوئی فائدہ پہنچنا ھے

    یہ امداد  ماضی کی طرح سیدھی جرنیلوں کی جیب میں جائے گی لیکن ھماری خیبر شکن جرنیلوں نے اب کونسا کارنامہ انجام دیا ھے جو یہ پاکٹ منی ملی ھے؟ یا اب کونسا وعدہ کیا جس سے امریکی مفادات کا تحفظ ھو سکے گا؟اسکا قوم کو ایک دو دھائی بعد خبر ھو جائیگی

    جہاں تک سویلین حکومت کی بات ھے اسے تو امریکہ آئی ایم ایف میں ایک ڈالر کے حصول کیلئے بھی انکھیں دکھا رھا ھے اور ادھر فوج کو ڈالر دیئے جا رھا ھے

    #4
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7302
    • Total Posts: 7458
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    جےایم پی صاحب یہ فوجی امداد ھے اسکا “خوداری” سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس امداد کا پہلے اور اب قوم کو کوئی فائدہ پہنچنا ھے یہ امداد ماضی کی طرح سیدھی جرنیلوں کی جیب میں جائے گی لیکن ھماری خیبر شکن جرنیلوں نے اب کونسا کارنامہ انجام دیا ھے جو یہ پاکٹ منی ملی ھے؟ یا اب کونسا وعدہ کیا جس سے امریکی مفادات کا تحفظ ھو سکے گا؟اسکا قوم کو ایک دو دھائی بعد خبر ھو جائیگی جہاں تک سویلین حکومت کی بات ھے اسے تو امریکہ آئی ایم ایف میں ایک ڈالر کے حصول کیلئے بھی انکھیں دکھا رھا ھے اور ادھر فوج کو ڈالر دیئے جا رھا ھے

    ڈیموکریٹ بھائی! تو کیا اس جملے سے یہ تاثر لینا ٹھیک ہوگا کہ امریکہ فوج کو تو سپورٹ کررہا ہے لیکن سویلین حکومت کو نہیں؟؟

    حالانکہ عمران خان کے فوجی طوطے ہونے پر بھی کسی کو شک نہیں؟؟

    #5
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    ڈیموکریٹ بھائی! تو کیا اس جملے سے یہ تاثر لینا ٹھیک ہوگا کہ امریکہ فوج کو تو سپورٹ کررہا ہے لیکن سویلین حکومت کو نہیں؟؟ حالانکہ عمران خان کے فوجی طوطے ہونے پر بھی کسی کو شک نہیں؟؟

    جی بالکل،پاکستان کے بارے مغربی دنیا اور خاصکر امریکہ کی پالیسی ھمیشہ سے فوجی حکومت کو سپورٹ کرنا رھا ھے۔۔۔۔

    ایک سول اور فوجی میں بہت فرق ھوتا ھے بیشک وہ فوج کا حمایت یافتہ ھی کیوں نہ ھو

    سیاستدان کے پاس مکمل اختیار نہیں ھوتا بلکہ اسکا اقتدار پورے ملک سے چنے گئے افراد پر مشتمل ھوتا ھے جبکہ اسکے برعکس فوجی جرنیل ان تکلفات سے آزاد ھوتا ھے،بیشک ملک بیچے یا افراد،ضمیر تو انکا اس دن ھی بک جاتا ھے جب یہ حلف سے رو گردانی کرکے اپنے ملک کو فتح کرتے ھیں۔۔۔

    فوج ھر لحاظ سے امریکی مفادات کا تحفظ کریگی کیونکہ انکی بقا اسی میں ھے اور آپ دیکھ لیں پاکستان کے اکثر جرنیل امریکی یا برطانوی فوجی درسگاھوں سے تعلیم حاصل کیئے ھوئے ھیں اور شاید یہ اتفاق نہیں کہ پاکستانی جرنیلوں کی طرح مصری جرنیل بھی انہی درسگاھوں سے تعلیم یافتہ ھیں

    #6
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2343
    • Total Posts: 2358
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    پنڈی پینٹاگون(واشنگٹن) تعلقات بمقابلہ اسلام آباد واشنگٹن تعلقات۔۔۔۔۔

    #7
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 235
    • Posts: 4196
    • Total Posts: 4431
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    پنڈی پینٹاگون(واشنگٹن) تعلقات بمقابلہ اسلام آباد واشنگٹن تعلقات۔۔۔۔۔

    BlackSheep sahib

    کیا بلکل ویسے ہی جیسے میاں نواز شریف صاحب اور مودی تعلقات اور اب خان صاحب اور مودی تعلقات
    یا کچھ اور

    #8
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 342
    • Posts: 7763
    • Total Posts: 8105
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    from one billions to one million, koi performance na ho to aisa hi hota hai.

    ;-)

    #9
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    from one billions to one million, koi performance na ho to aisa hi hota hai. ;-)

    یعنی آسان الفاظ میں

    جتنا دیا امریکہ نے ھم کو اتنی ھماری اوقات نہیں

    یہ سب تمہارا کرم ھے امریکہ کہ بات اب تک بنی ھوئی ھے

    :bigsmile: :bigsmile:

    #10
    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 35
    • Posts: 1268
    • Total Posts: 1303
    • Join Date:
      16 May, 2017
    • Location: Santa Barbara

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    یعنی آسان الفاظ میں جتنا دیا امریکہ نے ھم کو اتنی ھماری اوقات نہیں یہ سب تمہارا کرم ھے امریکہ کہ بات اب تک بنی ھوئی ھے :bigsmile: :bigsmile:

    بات اب بنی ہوئی نہیں ہے ، پھوجی کہتے ہیں کہ ہندوستان اور اغوانستان کا گٹھہ جوڑ ہے مگر باجوہ ہر تیسرے دن کابل جاکر پتلون اتار کر لیٹ جاتا ہے کہ شاید امریکہ اینٹری دے دے ، مگر دوسری طرف انتہائی زیرک ٹرمپ ہے جو دہشتگردوں سے بات بعد میں کرتا ہے لات پہلے مارتا ہے اور کہتا ہے کہ ” ابے چل پھوٹ “

    :hilar: :hilar:   :hilar:   :lol:   :lol:   :lol:   :lol:   :clap:   :clap:   :clap:

    Democrat

    #11
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    ١٥ کروڑ ڈالر دینے کی بھی وجہ سمجھ نہیں آی شاید ان کو ہلتی دم دیکھنا اچھا لگتا ہے

    :thinking: :thinking:   :thinking:

    #12
    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 35
    • Posts: 1268
    • Total Posts: 1303
    • Join Date:
      16 May, 2017
    • Location: Santa Barbara

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    ١٥ کروڑ ڈالر دینے کی بھی وجہ سمجھ نہیں آی شاید ان کو ہلتی دم دیکھنا اچھا لگتا ہے :thinking: :thinking: :thinking:

    جی پی بھائی

    بات تو آپکی صائب ہے ، لگتا ہے اچکوں کو اب لاہور میں بھی قربانی کی کھالیں چھینے پر گزارہ کرنا پڑے گا ،،،،، ھا ھا ھا ھا

    Ghost Protocol

    #13
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    جی پی بھائی

    بات تو آپکی صائب ہے ، لگتا ہے اچکوں کو اب لاہور میں بھی قربانی کی کھالیں چھینے پر گزارہ کرنا پڑے گا ،،،،، ھا ھا ھا ھا Ghost Protocol

    گلریز بھائی ،
    بیچنے کو ان لوگوں کے پاس سوا عصمت بہت کچھ ہے او ایل ایکس ہے نہ

    #14
    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 35
    • Posts: 1268
    • Total Posts: 1303
    • Join Date:
      16 May, 2017
    • Location: Santa Barbara

    Re: امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد میں کمی کردی

    جی پی بھائی
    عظیم دوست چین سی سی سی پیک کے راستے بیس کڑور کدو بھیج رہا ہے ، ہر ایک کے ایک ایک دیا جائیگا

Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!