Thread: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

Home Forums Non Siasi اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

This topic contains 58 replies, has 11 voices, and was last updated by  blacksheep 1 day, 12 hours ago. This post has been viewed 1360 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 59 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3710
    • Posts: 2007
    • Total Posts: 5717
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    جب میکسم گورکی کا ناول ‘مدر’ پڑھا تو وہ زمانہ بڑا پرسکون تھا۔ جنرل ضیاء کا مارشل لأ تھا۔ ابا تہجد کے وقت اٹھ کے تلاوت کرتے، فجر کے بعد بھٹو صاحب اور اندرا گاندھی کو برا بھلا کہا جاتا، جنرل ضیا کی برکات پہ تفصیلی روشنی ڈالی جاتی اور گفتگو کا انجام ’پاک فوج کو سلام‘ وغیرہ پہ ہوتا۔
    مدر‘ مجھے سخت برا لگ رہا تھا، مگر امی کے حکم کے تحت پڑھنا پڑ رہا تھا۔ بھلا کہاں وہ شورش زدہ روس کی کہانی اور کہاں میری پر سکون ارضِ پاک؟ اس میں جو گرفتاریاں، نعرے اور فضول کی باتیں تھیں، میرا ان سے دور دور کا ناطہ نہیں تھا۔
    مر مر کے ایک ایک باب ختم کیا، جس روز میں اپنے تئیں اس ناول سے عمر بھر کے لیے جان چھڑا چکی تھی امی نے ایک دبی دبی خوشی سے مجھے بتایا کہ میں نے 1965 کے انتخابات میں فاطمہ جناح کو ووٹ ڈالا تھا، ایوب خان کو نہیں ۔
    ساتھ ہی تاکید بھی کی کہ اپنے ابو کو کبھی نہ بتانا، خفا ہوں گے۔ تب مجھے لمحہ بھر کے لیے اپنی ماں کے چہرے میں ولاسوف کی ماں کا چہرہ نظر آیا۔ مگر فقط لمحہ بھر کو۔
    تب میں جان نہیں پائی تھی کہ مجھے یہ حد درجہ بور ناول کیوں پڑھوایا اور اپنی بغاوت کی یہ داستان میرے کان میں کیوں ڈالی؟
    زمانہ 30 سال آگے کھسک آیا ،فروری کا مہینہ چڑھا تو جانے کہاں سے گورکی کا وہی ناول نکل آیا۔ پڑھنا شروع کیا تو عجیب طلسمی سا اثر ہوا۔ موسم جو کئی سال سے اتنا سرد نہ ہوتا تھا، جیسے ناول سے نکلے سائیبریا کے کسی جھونکے سے ٹھٹھر کے رہ گیا۔ ناول کے کردار نکل نکل کے سچ مچ سامنے دوڑنے لگے۔
    پروفیسر ارمان لونی ایک مظاہرے کے بعد حراست میں لیے جانے کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ طور پہ تشدد سے ہلاک ہو گئے۔
    ان کے حق میں جلوس نکالنے پہ دیگر کئی لوگوں کے ساتھ گلالئی اسماعیل کو بھی گرفتار کیا گیا اور یوں لگا کہ انھیں لاپتہ کر دیا جائے گا، مگر ایسا نہ ہوا۔
    عمرانیات کے پروفیسر عمار جان کو ’حساس اداروں‘ اور اہم افراد کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا اور اسی روز رضوان رضی کو بھی ’حساس اداروں‘ کے خلاف ٹویٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
    احتجاج جاری ہیں۔ گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ ’مدر‘ کے صفحے کے صفحے ذرا بھی تغیرو تبدل کے بغیر اسی طرح دہرائے جا رہے ہیں۔ حد یہ ہے کہ کردار تک ذرا بھی نہیں بدلے گئے۔ وہی غریب، مسکین، غیر اہم لوگ۔ کالجوں، سکولوں کے لونڈے، پروفیسر، کسانوں، کان کنوں اور درزیوں کے نمائندے۔
    کمزور، عام شکل وصورت کے، عام باتیں کرنے والے لوگ۔ جن کے پاس سوائے الفاظ کے کوئی طاقت نہیں۔ کرفیو، پابندیاں، فیکٹریوں میں بند مزدور اور ان مزدوروں تک پمفلٹ پہنچانے کا ناقابلِ معافی جرم اور یہ جرم کرنے والی ماں۔ دور دور کے شہروں، دیہاتوں تک پمفلٹ پہنچاتی، جیل جانے والے بیٹے کی قید سے طاقت پاتی ایک کمزور ماں۔
    میں نے ارمان لونی کی ماں کو روتے سنا۔ اس کی باتیں سنیں۔ مجھے حیرت ہوئی، پسماندہ بلوچستان کے پسماندہ تر علاقے کی رہنے والی اس ماں نے گورکی کی ماں سا کردار کیوں اپنا لیا؟ اُسی کے طرز کلام میں اُسی کے الفاظ کیوں بولنے شروع کر دیے؟
    شاید ساری مائیں اپنے بچوں کو ایک ہی سبق دیتی ہیں۔ ڈری سہمی مائیں، سچ بولنے کا سبق دیتی ہیں ڈٹ جانے کی ہمت دیتی ہیں۔
    مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی کیونکہ یہ ہوتی رہتی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اعلانیہ گرفتاریاں ہوں۔ چپکے سے غائب نہ کیا جائے۔ ویسے تاریخ یہ کہتی ہے کہ اداروں کے زیادہ ’حساس‘ ہو جانے سے نقصان اداروں کا ہی ہوتا ہے۔ بولنے والوں کا یہ ہے کہ بولتے رہتے ہیں۔ ان کو شوق ہوتا ہے سر کٹانے کا۔
    ادارے اگر ادارے ہی رہیں اور ’حساس‘ نہ ہوں تو وہ آسانی سے اپنا نام لکھ اور پکار بھی سکتے ہیں اور بے وجہ راہ چلتے انھیں چھیڑتے بھی نہیں۔ عزت اور وقار کا تقاضا یہ ہی ہوتا ہے کہ پریشر ککر سے بھاپ نکلتے رہنے دیں۔
    یہ پھک پھک بھی بند کر دیں گے تو طبع نازک کو چند لمحوں کے لیے کامل سکوت تو میسر آ جائے گا لیکن آخر کار ایک زور کا دھماکہ ہو گا اور ساری سبزیاں، کالی دال، سفید آلو اور ٹماٹر وغیرہ ایسے پھیلیں گے کہ صاف کرتے کرتے سال لگ جائیں گے اور داغ پھر بھی نہیں جائیں گے۔
    کپڑے صاف اچھے لگتے ہیں اور وردیاں تو شفاف ہی پھبتی ہیں۔

    بشکریہ ……. آمنہ مفتی

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-47188785

    #2
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    جس دن اہل خبیث جڑیں کاٹنے کی بجائے کھلے میدان میں جنگ کرنے آ گیے اس دن ہم بھی لاپتا کرنا بند کر دیں گے

    :bigthumb:

    #3
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 130
    • Posts: 6374
    • Total Posts: 6504
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    اس دن ہمبھی لاپتا کرنا بند کر دیں گے

    ابنِ انشاء مرحوم کا ایک مضمون تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ قیامِ پاکستان سے قبل ایک سڑک پر دو خاکروب  جھاڑو لگا رہے تھے اتنے میں ایک جلوس وہاں سے گذرا جس کے شرکاء انگریز کے خلاف نعرے لگارہے تھے کہ لے کے رہیں گے آزادی ، بٹ کے رہے گا ہندوستان وغیرہ۔

    تو ایک خاکروب نے دوسرے سے پوچھا کہ بھاء پیٹر! اے کی کہہ رئے نہیں؟؟ تس پہ ہمارے دوسرے سادہ لوح بھائی نے جواب دیا کہ ” کہنا کی اے بھاء ڈیوڈ! اے لوکی آزادی منگدے نیں تے اَسی دیندے نئیں پئے”۔

    مورال آف سٹوری:-  یہ سادہ لوح مخلوق  شاخ پر الٹا لٹکے ہوئے اپنے وجود کو  غور سے دیکھے، دن میں دیکھ نہ سکنے کی اپنی صلاحیت پر غور کرے پھر خود کو انسانوں کی گنتی میں شمار کرنا دیکھے تو شائید کچھ باشعورکہلائے، پَر کِتھوں؟؟

    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    جس دن اہل خبیث جڑیں کاٹنے کی بجائے کھلے میدان میں جنگ کرنے آ گیے اس دن ہم بھی لاپتا کرنا بند کر دیں گے :bigthumb:

    ایکبار نہیں کئی بار کھلے میں جنگ کرکے بھی دیکھ لی مگر آپ نے پشت ہی دکھای، مشرقی پاکستان، کارگل ، کیا سنو گے کیا کیا سناوں؟

    ویسے شاہ جی آپ تو فوج کے بینڈ میں ہیں آپ کا کیا کام ماردھاڑ سے؟

    :o

    #5
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    ایکبار نہیں کئی بار کھلے میں جنگ کرکے بھی دیکھ لی مگر آپ نے پشت ہی دکھای، مشرقی پاکستان، کارگل ، کیا سنو گے کیا کیا سناوں؟ ویسے شاہ جی آپ تو فوج کے بینڈ میں ہیں آپ کا کیا کام ماردھاڑ سے؟ :o

    محترم بلی ور بارہ صاحب ! جب آپ حضرات نے رونا دھونا ہو تو کہتے ہو کہ کارگل میں پاکستان نے پہل  کی تھی اور آپ کے اتنے ہزار فوجی مار دئے تھے ۔ اور اب کہہ رہے ہو کہ آپ نے کھلے میدان میں جنگ شروع کی ؟ کیا تمام انڈین ایسے ہی دوہرے چہرے والے ہوتے ہیں

    ۔

    اور ہاں پاکستان کے عوام اور فوج کے بارے میں غلط فہمی میں مت رہنا ،ہمارا ایک نشان حیدر ایک ڈرائیور تھا یعنی فل ٹائم فوجی بھی نہیں تھا ۔ قصہ مختصر یہ کہ نورے کے  کتوروں کو نکال کر ہم سب پاکستانی فوجی ہیں

    #6
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    ایک بار کھوسٹ بڈھا کہا تھا اور یہ آدمی بدلہ لیتے لیتے کافروں کی گود میں جا بیٹھا ، اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ آدمی کتنا گرنا چاہتا ہے

    ۔

    پھبتی کسنے کے میدان میں ، میں اب ہار مانتا ہوں

    :)

    #7
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 105
    • Posts: 3186
    • Total Posts: 3291
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    محترم بلی ور بارہ صاحب ! جب آپ حضرات نے رونا دھونا ہو تو کہتے ہو کہ کارگل میں پاکستان نے پہل کی تھی اور آپ کے اتنے ہزار فوجی مار دئے تھے ۔ اور اب کہہ رہے ہو کہ آپ نے کھلے میدان میں جنگ شروع کی ؟ کیا تمام انڈین ایسے ہی دوہرے چہرے والے ہوتے ہیں ۔ اور ہاں پاکستان کے عوام اور فوج کے بارے میں غلط فہمی میں مت رہنا ،ہمارا ایک نشان حیدر ایک ڈرائیور تھا یعنی فل ٹائم فوجی بھی نہیں تھا ۔ قصہ مختصر یہ کہ نورے کے کتوروں کو نکال کر ہم سب پاکستانی فوجی ہیں
    ایک بار کھوسٹ بڈھا کہا تھا اور یہ آدمی بدلہ لیتے لیتے کافروں کی گود میں جا بیٹھا ، اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ آدمی کتنا گرنا چاہتا ہے ۔ پھبتی کسنے کے میدان میں ، میں اب ہار مانتا ہوں :)

    اختلاف کی اتنی بڑی سزا
    ایک کا وطن گیا
    ایک کا ایمان گیا

    صدر بش نے کہا تھا
    اگر تم ہمارے ساتھ نہیں ہو تو ہمارے دشمن ہو

    #8
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 1854
    • Total Posts: 1949
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    اختلاف کی اتنی بڑی سزا ایک کا وطن گیا ایک کا ایمان گیا صدر بش نے کہا تھا اگر تم ہمارے ساتھ نہیں ہو تو ہمارے دشمن ہو

    گھوسٹ بھاہی

    صرف وطن اور ایمان ہی نہیں گیا مجھے لگتا ہے سب نون لیگ کے حامیوں کو کتو ر ے بھی کہا گیا ہے – یہ ہیں ہماری نو جوان نسل کی اخلاقی قدریں

    #9
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 105
    • Posts: 3186
    • Total Posts: 3291
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    گھوسٹ بھاہی صرف وطن اور ایمان ہی نہیں گیا مجھے لگتا ہے سب نون لیگ کے حامیوں کو کتو ر ے بھی کہا گیا ہے – یہ ہیں ہماری نو جوان نسل کی اخلاقی قدریں

    اعوان بھائی،
    یہ کتورے کیا ہوتا ہے ؟

    :thinking: :thinking:

    #10
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    اختلاف کی اتنی بڑی سزا ایک کا وطن گیا ایک کا ایمان گیا صدر بش نے کہا تھا اگر تم ہمارے ساتھ نہیں ہو تو ہمارے دشمن ہو

    بھائی جی میں نے کسی کو اسلام یا پاکستان سے نہیں نکالا بلکے ان میں سے خود ہی ایک بندہ میرے خلاف جاتے جاتے اسلام کے خلاف لکھ بیٹھا اور دوسرا پاکستان کے خلاف

    ۔

    سادا الفاظ میں ہم چور  بننا  تو پسند کرتے ہیں چور کہلوانا نہیں

    ۔

    دیکھیں میں نے بڈھے کھوسٹ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم کا صیغہ استعمال کیا ہے

    :bigthumb:

    #11
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    اعوان بھائی، یہ کتورے کیا ہوتا ہے ؟ :thinking: :thinking:

    یہ وہ لوگ ہیں جو نواز شریف کے تمام جرائم پر قرآن و سنت کے خلاف ، آنکھیں بند کر لیتے ہیں

    ان کے مطابق نواز شتییف کا احتساب کرنا ظلم ہے نواز شریف کو سزا سنانا ظلم ہے

    ۔

    ان کے لئے بہت بھاری لفظ ہے لیکن اس سے فتوے کا تاثر جاتا ہے اس لئے میں  کتورے سے کام چلا لیتا ہوں

    #12
    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 339
    • Total Posts: 340
    • Join Date:
      24 Sep, 2017

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    گھوسٹ بھاہی صرف وطن اور ایمان ہی نہیں گیا مجھے لگتا ہے سب نون لیگ کے حامیوں کو کتو ر ے بھی کہا گیا ہے – یہ ہیں ہماری نو جوان نسل کی اخلاقی قدریں

    اعوان جی،
    ابھی کم سن ہیں ، نادان ہیں،نا سمجھ ہیں لا علم ہیں،ان سے در گزر کرنا اور نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔ان کی سطح تک گر کر کچھ کہنا ، ان ہی کی طرح رد عمل دینا عاقل، بالغ اور سلجھے انسان کو کسی طور بھی زیب نہیں۔ سو دل پر مت لیجئے۔ وقت انہیں سکھائے گا جہالت سے چھٹکارا پا ہی جائیں گے کہ زمانہ بہترین استاد ہے۔
    ان سے الجھنا تو کسی طور بھی مناسب نہیں کہ ہمارے لئے دینی تعلیمات بھی یہی ہیں ۔ قران پاک میں ارشاد خداوندی ہےترجمہ ’’اور رحمنٰ کے بندے وہ ہیں جو زمین پر دبے پاؤں چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل لوگ بات کریں تو کہتے ہیں سلام ہے۔‘‘
    سورة الفرقان۔ آیت 63
    جی! آپ بھی ’’قالو سلام‘‘ (سلام ہے) پر عمل کیجیے اور آگے بڑھ جائیے۔

    #13
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 130
    • Posts: 6374
    • Total Posts: 6504
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    اعوان بھائی، یہ کتورے کیا ہوتا ہے ؟ :thinking: :thinking:

    کُتے کے بچوں کو کتورا کہا جاتا ہے یعنی جسے پِلّا بھی کہتے ہیں۔

    ہیرا منڈی کے اکثر دلال اپنی ناچتی گاتی عورتوں کے گاہکوں کو بھی پیار سے کتورا کہہ کر بُلاتے ہیں اسلئے ہم ایسے الفاظ کا بُرا نہیں مناتے۔

    #14
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    کُتے کے بچوں کو کتورا کہا جاتا ہے یعنی جسے پِلّا بھی کہتے ہیں۔ ہیرا منڈی کے اکثر دلال اپنی ناچتی گاتی عورتوں کے گاہکوں کو بھی پیار سے کتورا کہہ کر بُلاتے ہیں اسلئے ہم ایسے الفاظ کا بُرا نہیں مناتے۔

    عاطف بھائی

    جذباتی نہ ہوں

    کتا دو چار بار بھونکے گا اور بھونک کر چپ ہو جائے گا

    اگر سب اسے اٹھا کر پتھر ماریں گے تو وہ بھونکتا ہی رہے گا

    #15
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    کُتے کے بچوں کو کتورا کہا جاتا ہے یعنی جسے پِلّا بھی کہتے ہیں

    آپکے اس جملے سے مجھے پیر و مرشد الطاف حسین بھائی آف لندن شریف والی سرکار کا عمران خان کے بارے میں وہ فرمان مبارک یاد آگیا ہے

    وہ کتے کا پلّا مجھے گالیاں دے رہا ہے اور اور میری رابطہ کمیٹی سن رہی ہے

    :hilar: :hilar:   :hilar:   :hilar:

    #16
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 1854
    • Total Posts: 1949
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    اعوان جی، ابھی کم سن ہیں ، نادان ہیں،نا سمجھ ہیں لا علم ہیں،ان سے در گزر کرنا اور نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔ان کی سطح تک گر کر کچھ کہنا ، ان ہی کی طرح رد عمل دینا عاقل، بالغ اور سلجھے انسان کو کسی طور بھی زیب نہیں۔ سو دل پر مت لیجئے۔ وقت انہیں سکھائے گا جہالت سے چھٹکارا پا ہی جائیں گے کہ زمانہ بہترین استاد ہے۔ ان سے الجھنا تو کسی طور بھی مناسب نہیں کہ ہمارے لئے دینی تعلیمات بھی یہی ہیں ۔ قران پاک میں ارشاد خداوندی ہےترجمہ ’’اور رحمنٰ کے بندے وہ ہیں جو زمین پر دبے پاؤں چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل لوگ بات کریں تو کہتے ہیں سلام ہے۔‘‘ سورة الفرقان۔ آیت 63 جی! آپ بھی ’’قالو سلام‘‘ (سلام ہے) پر عمل کیجیے اور آگے بڑھ جائیے۔

     جبار بھاہی ، کافی دن بحد فورم پر آنے کے لئے خوش آمدید – جی میں سمجھتا ہوں مگر شاہ جی تھوڑے معضب اور سید زادے ہیں ان سے یہ امید نہ تھی کہ اپنے سیاسی مخالفین کو کافر ، انڈین اور کتور ے قرار دیں گے –

    #19
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 623
    • Posts: 11029
    • Total Posts: 11652
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    آپکے اس جملے سے مجھے پیر و مرشد الطاف حسین بھائی آف لندن شریف والی سرکار کا عمران خان کے بارے میں وہ فرمان مبارک یاد آگیا ہے وہ کتے کا پلّا مجھے گالیاں دے رہا ہے اور اور میری رابطہ کمیٹی سن رہی ہے :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    باواجی ۔۔

    مجھے یاد پڑتا ہے جب آپنے پیرو مرشد الطاف بھائی کے کہا تھا کہہ رابطہ کمٹی سن رہی ہے ۔۔سنا ہے اس دن  میڈیا کے سارے کیمرے بند کروا کے رابطہ کمٹی والوں کی خوب چھترول کی گئی تھی ۔۔۔پھر کہئں  جکر رابطہ چوکس ہوئی تھی ۔۔۔

    :lol: :lol:

    #20
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 623
    • Posts: 11029
    • Total Posts: 11652
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    ابھی نئے نئے شاہ بنے ہیں کچھ دنوں میں سنبھل جائیں گے

    چھڈ دے جان شاہ صاحب دی ۔۔

    شاہ صاحب نے پھوک مار کے جن بھوت بنا دیا ۔۔۔تو میری طرف بے شک نہ ۔ آنا ۔۔کیونکہ میں ڈرتا ورتا نہیں ہوں کسی ۔سے ۔۔

    • This reply was modified 1 week, 1 day ago by  SaleemRaza.
    #21
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    جبار بھاہی ، کافی دن بحد فورم پر آنے کے لئے خوش آمدید – جی میں سمجھتا ہوں مگر شاہ جی تھوڑے معضب اور سید زادے ہیں ان سے یہ امید نہ تھی کہ اپنے سیاسی مخالفین کو کافر ، انڈین اور کتور ے قرار دیں گے –

    محترم اعوان صاحب

    ۔

    میں نے انڈین اسے کہا ہے جو پاک فوج کے لئے “تمہاری فوج ” کے ساتھ ساتھ اہانت آمیز  الفاظ استعمال کرتا ہے

    ۔

    خارجی نسبی ناصبی اسے کہا ہے جو میرے خلاف جاتے ہوئے پہلے دہشت گرد کے ساتھ ملا اور اب دہریوں کے ساتھ مل کر اسلام مخالف باتیں کرتا ہے

    ۔

    نورے کے کتورے کی تعریف اسی تھریڈ پر موجود ہے

    ۔

    ۔

    ۔

    اسے تمام نون لیگی ووٹر کی جانب موڑنے کی کوشش نا کریں

    #22
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 1854
    • Total Posts: 1949
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: اعلانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

    محترم اعوان صاحب ۔ میں نے انڈین اسے کہا ہے جو پاک فوج کے لئے “تمہاری فوج ” کے ساتھ ساتھ اہانت آمیز الفاظ استعمال کرتا ہے ۔ خارجی نسبی ناصبی اسے کہا ہے جو میرے خلاف جاتے ہوئے پہلے دہشت گرد کے ساتھ ملا اور اب دہریوں کے ساتھ مل کر اسلام مخالف باتیں کرتا ہے ۔ نورے کے کتورے کی تعریف اسی تھریڈ پر موجود ہے ۔ ۔ ۔ اسے تمام نون لیگی ووٹر کی جانب موڑنے کی کوشش نا کریں

     آپ نے لکھا ہے

    یہ وہ لوگ ہیں جو نواز شریف کے تمام جرائم پر قرآن و سنت کے خلاف ، آنکھیں بند کر لیتے ہیں
    ان کے مطابق نواز شتییف کا احتساب کرنا ظلم ہے نواز شریف کو سزا سنانا ظلم ہے
    ۔
    ان کے لئے بہت بھاری لفظ ہے لیکن اس سے فتوے کا تاثر جاتا ہے اس لئے میں کتورے سے کام چلا لیتا ہوں
    ۔

    الیکشن 2018 میں ایک کروڑ انتیس لاکھ لوگوں نے نواز شریف کی ووٹ دیا اور وہ سمجھتے ہیں نواز شریف بے گناہ ہے، اس کو جیل بھیج کر زیادتی کی گیی اور وہ سابقہ حکومت کی کارکردگی سے بھی مطمہیں تھے تبھی ووٹ دیا تو آپ کی تحریف کے مطابق وہ سب کتور ے ہووے – کروڑوں لوگوں کو سیاسی اختلاف کی اتنی بڑی سزا نہ دیں – اور یہ لفظ اور زبان سید زادے کو سوٹ نہیں کرتا –

    آپ سے سیاسی اختلاف سہی مگر آپ کو اپنا چھوٹا بھاہی سمجھتا ہوں اس لئے نصیحت کر رہا ہوں کہ آیندہ یہ لفظ کسی کے لئے بھی نہ استعمال کریں – شکریہ –

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 59 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation