Thread: آزاد سوچ

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں آزاد سوچ

This topic contains 43 replies, has 13 voices, and was last updated by  Zinda Rood 2 days, 15 hours ago. This post has been viewed 1315 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 44 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 119
    • Posts: 3604
    • Total Posts: 3723
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: آزاد سوچ

    کہا جاتا ہے کہ آزاد سوچ بھی پیراشوٹ کی طرح ہوتی ہے جب تک کھلتی نہیں ہے کام نہیں کرتی مگر پیراشوٹ ضرورت سے زیادہ کھل جائے تو نتائج کا اندازہ لگانا بھی اتنا مشکل نہیں ہے
    آزاد سوچ کیا ہے ؟
    میرے خیال میں آزاد سوچ پہلے سے موجود مذہبی، معاشرتی اور سیاسی عقائد، رسوم و رواج اور نظریات پرعلمی تنقیدی نگاہ ڈالنے کی آزادی ،ہمت اور قابلیت کا نام ہے
    اس سوچ کے لازمی اجزا میں علم ،حقائق ، منطق، تجزیہ، غیر جانب داری، کھلا ذہن، خاص سطح کی دیانت داری، تعصبات سے آزادی ، غیر مستحکم ہونے کی صلاحیت شامل ہیں
    علم اور منطق وغیرہ کے نکات کو منہا کردیا جائے تو جس آزادی اور دیانت داری اور تعصبات سے پاکی کا تقاضہ ہورہا ہے شاید وہ ماں کے بطن میں ورش پانے والا نہایت ابتدائی دور کا بچہ ہی ان شرائط پر پورا اتر سکتا ہے افراد بہرحال اپنے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں
    اس سے یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ تمام معاملات میں مطلق آزاد سوچ کا حصول محض ایک خواب ہے اس بات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے کہ اس سے قریب ترین صورتحال کیا ہوسکتی ہے کہ ہم انتہائی کڑے معیارات سے گزرے بغیر بھی کسی نہ کسی حد تک آزاد سوچ کا مظاہرہ کریں
    ایک مثال سانئسی طریقہ کار کی دی جاسکتی ہے
    سائنس کا بنیادی اصول تشکیک اور امکانات پر مبنی ہوتا ہے پرانے نظریات کو تسلسل کے ساتھ نیے حقائق کی کسوٹی پر پرکھنا اور نیۓ علم اور حقائق پر سے پردہ اٹھانا اسکا لازمی جز ہوتے ہیں سائنسی طریقہ کار جذبات سے عاری ہوتا ہے وہ اچھے برے صحیح غلط کی بحث میں الجھے بغیر خالصتا علم ، حقائق ، منطق ، تجربات، مشاہدات، ثبوت پر مبنی ہوتا ہے
    خوش قسمتی سے مذھب سمیت بیشتر معاملات، اعتقادات ، رسوم و رواج اور نظریات کو سائنسی طریقہ کار کی کسوٹی سے پرکھا جاسکتا ہے کچھ معاملات میں علم اور حقائق کی موجودہ صورتحال آڑے آسکتی ہے مگر یہ وقت کی قید ہے نہ کہ طریقہ کار کی .
    میرے خیال میں آپ اگر کسی بھی معاملہ میں اس سائنسی طریقہ کار پر عمل در آمد کرتے ہیں تو آزاد سوچ کا مظاہرہ کرتے ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کویی شخص ہر معاملہ میں آزاد سوچ کا مالک ہوسکتا ہے یا اسکی یہ اپروچ خانوں میں بٹی ہوتی ہے مطلب کسی خاص معاملہ میں وہ آزاد سوچ کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ دیگر معاملات میں روایتی سوچ کا اظھار کرتا ہے مثلا ایک سائنسدان سائنسی معاملات میں تو انتہائی منطقی رویہ کا اظہار کرتا ہے مگر مذہبی اور سماجی معاملات میں روایات کا امین ہوسکتا ہے
    میرے خیال میں انسانوں کی اکثریت آزاد سوچ کا استعمال خانوں میں منقسم ہو کر کرتی ہے کم یا زیادہ کا فرق ہوسکتا ہے
    عموما شدید مذھب مخالف ذہن اس بات کا اظہار کرتا پایا جاتا ہے کہ وہ آزاد سوچ کا اظہار کررہا ہے سائنسی نکتہ نگاہ سے کسی امکان کی قبولیت یا رد کرنے کے لئے مشاہدہ ، تجرباتی ثبوت اور نظریاتی بنیاد ہونا ضروری ہے سائنسی نکتہ نگاہ سے مذہبی اعتقادات کو قبول کرنا تو مشکل ضرور ہوگا مگر انکو رد کرنے کے لئے درکار ثبوت کی عدم موجودگی میں مکمل طور پر رد کرنا بھی ممکن نہ ہوگا اس رو سے مذھب کی شدید مخالفت ایک ردعمل کی صورتحال اختیار کرلیتی ہے اور جسطرح مذھب معاملات کو سیاہ اور سفید میں تقسیم کرتا ہے اسی طرح شدید مذھب مخالف رویہ بھی معاملات کو سیاہ سفید میں تقسیم کرنے کی کوشش میں آزاد سوچ کے اصولوں کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے اور اپنی نوعیت میں اسی رویہ کا مظاہرہ کرتا ہے جو شدید مذہبی اعتقاد والی اقلیت کا ہوتا ہے
    ان صفحات پر سیاسی معاملات میں آزاد سوچ کا دعوی بھی سامنے آیا ہے نظریاتی طور پر دیکھیں تو آزاد سیاسی سوچ کے حامل سے اس بات کی توقع بجا طور پر رکھی جاسکتی ہے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر مسائل کی حسن قبیح کی بنیاد پر مختلف نکتہ نگاہ کی حمایت یا مخالفت کرتا رہے گا اور اسمیں اپنی ذاتی تعصبات سے صرف نظر کرے گا
    کیا ایسی سوچ اس فورم پر موجود ہے تو یقینا موجود ہے ایسی سوچ کے حامل اس سوچ کا مظاہرہ تو کرتے ہیں مگر اسکا ڈھنڈورا نہیں پیٹتے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طرف سے آزاد سوچ کا یہ دعوی سامنے آتا ہے وہ تو خود سیاسی معاملات میں انتہائی درجہ کی تنگ نظری اور تعصبات کا شکار ہیں اور واضح طور پر آزاد سوچ کے لئے درکار لوازمات سے پرہیز کرتے ہیں مگر خوش فہمی کی حد یہ ہے کہ اس انتہائی تنگ نظری کو آزاد سوچ کا لیبل لگوانے کی چاہ بھی مچل مچل کر سامنے آتی ہے
    مگر میں سیاست میں آزاد سوچ کے نظریہ کے ایک اور پہلو پر توجہ دلانا چاہتا ہوں اس سے پہلے سیاسی گروہ بندی پر بات ہوجاے- میرے خیال میں جائز انسانی گروہی مفادات کے حصول کے لئے کم سے کم مشترکہ نصب العین پر منظم ہونا سیاسی گروہ بندی کہلائی جاسکتی ہے گروہ قومی ،مذہبی ،علاقائی، لسانی بنیادوں پر تشکیل پاسکتا ہے
    اوپر دی گئی تعریف کی رو سے سیاسی نظم و ضبط کا مطلب گروہ میں صد فیصد نہیں بلکہ کم سے کم مشترک نصب العین ہے یہ کم سے کم مشترکہ نصب العین فرد کو وسیع تر مفادات کے لئے کم اہم اختلافات سے صرف نظر کرنے کی گنجائش پیدا کرتا ہے یہ رویہ نظریاتی نہیں بلکہ عملیت پسندی کی مثال ہے اور اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ سیاسی رجحانات کے حامل افراد معاملات کو سیاہ سفید سے زیادہ گرے میں دیکھتے ہیں اگر سیاسی رجحان کے حامل افراد ہر معاملے میں سیاسی قیادت سے انتہائی نظریاتی اور کتابی کردار اور ردعمل کی توقع کرنا شروع کردیں تو وہ نہ خود کسی گروہ کا حصہ رہیں گے اور نہ ہی خود کسی کی رہنمائی کے قابل رہیں گے بہت زیادہ وہ ہر کسی پر تنقید کرکے اپنی انا کی تسکین کا سبب تو بنسکتے ہیں مگر کسی بھی طرح گروہی مفادات کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار کا مظاہرہ نہیں کرسکتے ہیں دوسرے الفاظ میں سیاسی لحاظ سے آزاد سوچ نان ویلیو ایڈڈ رویہ کا مظاہرہ ہے
    کیا اسکا مطلب ہے کہ سیاسی رجحانات والے افراد مکمل طور پر آنکھیں بند کرلیں اور سر ریت میں دے کر چین کی بانسری بجاہیں ہر گز ،نہیں انکو بتدریج قیادت کے طرز عمل کو پرکھنے کے معیار کو کڑے سے کڑا کرنا ہوگا سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات کے لئے کوششیں کرنا ہوں گیں اور ہمیں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے یہ منطقی رویہ ہے اور اگر سیاسی عمل کی فطری اڑان جاری و ساری رہے تو ایسا ہونا لازمی ہے یہ فطری استحکام والی تبدیلی ہے

    #2
    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 10
    • Posts: 375
    • Total Posts: 385
    • Join Date:
      9 Dec, 2016

    Re: آزاد سوچ

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    کیا ایم کیو ایم کے ایک کارکن کی آزاد سوچ ہو سکتی ہے؟ وہ اپنے آزاد فیصلے کرنے میں کتنا خود مختار ہے؟ کچھ ایم کیو ایم کے سابق کارکنان جیسا کہ عمران فاروق،  جو پارٹی چھوڑ چکے تھے، ان کے انجام سے سب باخبر ہیں۔ 

    آپ کے سوال کا جواب کا انتظار کا رہے گا 

    #3
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 139
    • Posts: 6790
    • Total Posts: 6929
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: آزاد سوچ

    زبردست تحریر ہے جی پی بھائی۔

    پتہ نہیں کہاں سے چرائی ہے؟؟

    کہیں کہیں ایسا لگا جیسے میری طرف نشاندھی ہے لیکن ظاہر ہے ہم دونوں نہاری اور حلیم سے رغبت رکھنے والے دوست ہیں تو ایسی باتیں غلط فہمی ہی مانی جائیں گی۔

    پتہ نہیں کسی کا قول ہے کہ بولو تاکہ میں تمہیں جان سکوں۔ چند موضوعات پر لکھنے یا بولنے کی دیر ہوتی ہے بندے کا پتہ چل جاتا ہے کہ کتنے پانی میں ہے اور کتنے گندے/اُجلے پانی میں ہے۔ چونکہ ہر دن عید کا نہیں ہوتا کہ حلوہ میسر ہو اسلئے ہر قسم کا ذائقہ برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیئے۔

    #4
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 119
    • Posts: 3604
    • Total Posts: 3723
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: آزاد سوچ

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب کیا ایم کیو ایم کے ایک کارکن کی آزاد سوچ ہو سکتی ہے؟ 

    کک باکسر صاحب،
    اگر آپ مضمون پڑھیں تو آپ کو اسکا جواب مل جائے گا مگر آپ کو اس اذیت سے بچانے کی خاطر میں خود ہی جواب دے دیتا ہوں

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:
    نہ صرف ایم قیو ایم بلکہ کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی گروہ سے وابستہ افراد کی سوچ کےمطلق آزاد ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں

    #5
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 119
    • Posts: 3604
    • Total Posts: 3723
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: آزاد سوچ

    زبردست تحریر ہے جی پی بھائی۔ پتہ نہیں کہاں سے چرائی ہے؟؟ کہیں کہیں ایسا لگا جیسے میری طرف نشاندھی ہے لیکن ظاہر ہے ہم دونوں نہاری اور حلیم سے رغبت رکھنے والے دوست ہیں تو ایسی باتیں غلط فہمی ہی مانی جائیں گی۔ پتہ نہیں کسی کا قول ہے کہ بولو تاکہ میں تمہیں جان سکوں۔ چند موضوعات پر لکھنے یا بولنے کی دیر ہوتی ہے بندے کا پتہ چل جاتا ہے کہ کتنے پانی میں ہے اور کتنے گندے/اُجلے پانی میں ہے۔ چونکہ ہر دن عید کا نہیں ہوتا کہ حلوہ میسر ہو اسلئے ہر قسم کا ذائقہ برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیئے۔

    یہ والا رد عمل لال رنگ والے جملہ پر ہے

    :) :) :)

    اور یہ والا ردعمل ہرے والے سوال پر ہے

    :o :omg: :angry_smile: :clap:

    :cwl: :cwl: :cwl:

    #6
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 463
    • Total Posts: 474
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: آزاد سوچ

    استاد محترم فرماتے ہیں

    یا تو آپ رحمان کے ساتھ ہیں یا شیطان کے ساتھ . آزاد سوچ کا وجود ممکن نہیں

    #7
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 307
    • Posts: 6945
    • Total Posts: 7252
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آزاد سوچ

    استاد محترم فرماتے ہیں

    یا تو آپ رحمان کے ساتھ ہیں یا شیطان کے ساتھ . آزاد سوچ کا وجود ممکن نہیں

    یہی ایک جملہ ہے جس کے اندر الفاظ کا ایک سمندر چھپا ہوا ہے

    :thinking:

    #8
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3669
    • Total Posts: 3669
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: آزاد سوچ

    مجھے تو آج تک ٹھیک  سے یہ پتہ نہ چل سکا کہ ۔۔۔۔۔۔ آزاد سوچ ۔۔۔۔۔۔ کی تعریف کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔دوسرے میں لوگوں سے سنتا رھتا ہوں کہ فلاں قوم کی آزاد سوچ ہے ۔۔۔۔۔ فلاں قوم کی غلام سوچ ہے ۔۔۔۔۔۔

    لیکن جب میں دنیا پر نظر پر دوڑاتا ہوں تو ۔۔۔

    ۔۔ غریب ملکوں میں ۔۔۔۔۔ پا کستان میں اور بھارت میں ۔۔۔۔۔ لوگ ۔۔۔۔ کسی بھی چوراھے میں کھڑے ہوکر ۔۔۔۔۔ حکمران کو گالی دے سکتے ہیں مکمل آزادی ہے ۔۔

    لیکن ۔۔۔۔۔۔ ترقی یافتہ مما لک میں اگر آپ کسی چوراھے میں کھڑے ہوکر ۔۔۔۔۔ حکمران کو گالیاں دیں گے ۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔ آپ فوری اندر ہوجا ئں گے ۔۔۔۔

    مجھے سمجھ نہیں کہ کونسے مما لک آزا د سوچ رکتھے ہیں اور کونسے مما لک غلام سوچ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں یہ لطیفہ بھی اکثر لوگوں سے سنتا ہوں کہ مغرب میں ۔۔۔۔ اظہار خیال ۔۔۔ فری سپیچ ۔۔۔۔ کی آزادی ہے ۔۔۔۔۔ آزادی کس نے دی ہے وھاں کی حکومت نے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔ مطلب اگر حکومت چاھے ۔۔۔۔۔ اظہار خیال ۔۔۔۔۔ فری سپیچ ۔۔۔۔۔ کی آزادی کو واپس غلام بنا سکتی ہے ۔۔۔۔۔ اس میں ٓاظہار خیال فری سپیچ والوں کا اپنا کوئی کما ل نہیں ۔۔۔

    مطلب آزاد سوچ ۔۔۔۔۔ اظہار خیال کی آزادی کے لیئے ۔۔۔۔۔۔۔ کسی حکومت کی خیرات بہت ضروری ہے ورنہ ۔۔۔۔ صرف غلام سوچ سے ہی کا م چلے گا ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 3 weeks, 6 days ago by  Guilty.
    #9
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 803
    • Total Posts: 807
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: آزاد سوچ

    تحریک ہونی چاہئے کچھ بھی کرنے کے لئے، کچھ بھی ہٹ کے سوچنے کے لئے

    جیسا کہ جی پی بھائی کو کہیں سے تحریک ملی تو ایسی اچھی تحریر لکھ پائے

    چناچہ قدر کرنی چاہئے ان لوگوں کی جو آپ کو تحریک دیں

    😉😉

    • This reply was modified 3 weeks, 6 days ago by  EasyGo.
    #10
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 803
    • Total Posts: 807
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: آزاد سوچ

    مجھے تو آج تک ٹھیک سے یہ پتہ نہ چل سکا کہ ۔۔۔۔۔۔ آزاد سوچ ۔۔۔۔۔۔ کی تعریف کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔دوسرے میں لوگوں سے سنتا رھتا ہوں کہ فلاں قوم کی آزاد سوچ ہے ۔۔۔۔۔ فلاں قوم کی غلام سوچ ہے ۔۔۔۔۔۔ لیکن جب میں دنیا پر نظر پر دوڑاتا ہوں تو ۔۔۔ ۔۔ غریب ملکوں میں ۔۔۔۔۔ پا کستان میں اور بھارت میں ۔۔۔۔۔ لوگ ۔۔۔۔ کسی بھی چوراھے میں کھڑے ہوکر ۔۔۔۔۔ حکمران کو گالی دے سکتے ہیں مکمل آزادی ہے ۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔ ترقی یافتہ مما لک میں اگر آپ کسی چوراھے میں کھڑے ہوکر ۔۔۔۔۔ حکمران کو گالیاں دیں گے ۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔ آپ فوری اندر ہوجا ئں گے ۔۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں کہ کونسے مما لک آزا د سوچ رکتھے ہیں اور کونسے مما لک غلام سوچ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یہ لطیفہ بھی اکثر لوگوں سے سنتا ہوں کہ مغرب میں ۔۔۔۔ اظہار خیال ۔۔۔ فری سپیچ ۔۔۔۔ کی آزادی ہے ۔۔۔۔۔ آزادی کس نے دی ہے وھاں کی حکومت نے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ مطلب اگر حکومت چاھے ۔۔۔۔۔ اظہار خیال ۔۔۔۔۔ فری سپیچ ۔۔۔۔۔ کی آزادی کو واپس غلام بنا سکتی ہے ۔۔۔۔۔ اس میں ٓاظہار خیال فری سپیچ والوں کا اپنا کوئی کما ل نہیں ۔۔۔ مطلب آزاد سوچ ۔۔۔۔۔ اظہار خیال کی آزادی کے لیئے ۔۔۔۔۔۔۔ کسی حکومت کی خیرات بہت ضروری ہے ورنہ ۔۔۔۔ صرف غلام سوچ سے ہی کا م چلے گا ۔۔۔۔۔

    مکمل آزادی ممکن نہیں

    اور پابندی سے ترقی ممکن نہیں

    تو اتنی ضرور ہونی چاہئے کہ نئی سوچ کو راستہ ملتا رہے

    #11
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3874
    • Total Posts: 4088
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: آزاد سوچ

    Ghost Protocolsahib

    محترم گھسوٹ پروٹوکول صاحب

    عمدہ موضوع ہے گو بہت مشکل بھی ہے

    آپ نے آزاد سوچ کی ایک اچھی تعریف بیان کی ہے

    میرے نزدیک یہ بات بہت اہم ہے کے کسی بھی عمل کے پیچھے “کیوں ” کو جانا اور پڑکھا جاۓ

    آزاد سوچ بھی ایک عمل ہے میری نظر میں اور میں جاننا چاہوں گا کے اس عمل کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے انفرادی سطح پر . اجتمائی سطح پر بات پھر آگے بڑھائیں گے

    آپ نے اس عمل کے اجزا ترکیبی بہت اچھی طرح بیان کئے ہیں . یہ تمام اجزا ایک فرد کی دسترس میں ہوتے ہیں مگر پھر بھی آپ کا کہنا ہے کے ” تمام معاملات میں مطلق آزاد سوچ کا حصول محض ایک خواب ہے “. کیا اس سے ظاہر نہیں ہوتا ہے کے انسان میں کسی اور چیز یا چیزوں کی کمی
    ہے جو اس کو آزاد سوچ کے حصول کو کمزور بنا دیتے ہیں

    ساری تحریر میں اس جملہ ” جس طرف سے آزاد سوچ کا یہ دعوی سامنے آتا ہے وہ تو خود سیاسی معاملات میں انتہائی درجہ کی تنگ نظری اور تعصبات کا شکار ہیں اور واضح طور پر آزاد سوچ کے لئے درکار لوازمات سے پرہیز کرتے ہیں مگر خوش فہمی کی حد یہ ہے کہ اس انتہائی تنگ نظری کو آزاد سوچ کا لیبل لگوانے کی چاہ بھی مچل مچل کر سامنے آتی ہے ” انسان کی ان چند کمزوریوں میں سے ایک ہے جو انسان کو آزاد سوچ سے دور رکھتی ہیں اور میں یہ بات آپ کے لئے کہہ رہا ہوں اور ان کے لئے نہیں جن کی طرف شاید آپ نے اشارہ کیا ہے

    ایک بار پھر شکریہ کے روز روز کے چند گھسے پٹے موضوعات سے ہٹ کر آپ نے ایک بہت ہی عمدہ موضوع چنا ہے

    • This reply was modified 3 weeks, 5 days ago by  JMP.
    #12
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3874
    • Total Posts: 4088
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: آزاد سوچ

    مکمل آزادی ممکن نہیں اور پابندی سے ترقی ممکن نہیں تو اتنی ضرور ہونی چاہئے کہ نئی سوچ کو راستہ ملتا رہے

    EasyGosahib

    محترم ایزی گو صاحب

    کیسے مزاج ہیں جناب آپ کے

    کس بات سے مکمل آزادی کی طرف اشارہ ہے آپ کا

    #13
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 803
    • Total Posts: 807
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: آزاد سوچ

    EasyGosahib

    محترم ایزی گو صاحب

    کیسے مزاج ہیں جناب آپ کے

    کس بات سے مکمل آزادی کی طرف اشارہ ہے آپ کا

    جے بھائی

    اظہار کی آزادی کیونکہ

    سوچ کی آزادی اظہار کی آزادی سےمشروط لگتی ہے

    گھٹے دماغوں کو شائد نہ سوچنے کی عادت پڑ جاتی ہے

    • This reply was modified 3 weeks, 5 days ago by  EasyGo.
    #14
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 307
    • Posts: 6945
    • Total Posts: 7252
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آزاد سوچ

    آزاد سوچ سے یہ مراد بھی ہے کہ مذہب اور اس کی اقدار آپ کا ذاتی معاملہ ہیں مگر جب آپ کسی بھی قسم کے علم میں آگے بڑھنا چاہتے ہین تو آپ کو محنت کرنی پڑتی ہے جس ملک اور دیس میں بھی اس علم میں یدطولی رکھنے والا کوئ افلاطون پایا جاتا ہو آپ وہیں جاکر اس سے علم حاصل کرتے ہو، یہ ہے آزاد سوچ، جہاں تک میرا علم ہے ایسی آزاد او علم دوست سوچ کا رواج سب سے پہلے مسلمانوں کی پہلی یورپین سلطنت اندلس میں ڈالا گیا، اس سلطنت کی ایسی مشہوری ہوی کہ دنیا کے کونے کونے سے غیر مسلم سائنسدان کھینچے چلے آے اور یہاں بیٹھ کر مسلمان حکومت کی علم دوستی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے رہے یہاں دنیا کی سب سے زیادہ کتب چھاپی گئیں او ر ان کی سائنسی ترقی کی بدولت آج یورپ دنیا پر راج کررہا ہے

    لیکن جونہی مذہب کو پرائیویٹ معاملے کی بجاے حکومتی معاملہ بنانے کی کوشش کی گئی علم کے متلاشی مایوس ہو کر مغربی یورپ کے دیگر دیسوں کی طرف نکلتے گئے جسکی وجہ سے ان غریب اور اندھیرے دیسوں میں بھی علم کی روشنی کی بدولت ترقی شروع ہوی، اندلس میں سب سے زیادہ یہودی اور عیسای سائنسدان آکر بسے تھے حالانکہ مسلمان حکومت تھی، میں حیران ہوں کہ کس قدر روشن خیال حکمران تھے جن کی جوتیوں برابر بھی آج کے پڑھے لکھے حکمران نہیں ہیں ان کی عقل و فراست دیکھیں اور آج کے تنگ ذہن لوگ دیکھیں

    وہی اندلس والا کردار آج یورپ کےحکمران ادا کررہے ہیں اور یہودیوں و عیسائیوں والا کردار ہمارے مسلمان حاکم، آج ڈاکٹر سلام جیسے جینئیس یورپ جاکر اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں وہاں انہیں ویلکم کہا جاتا اور تمام سہولیات دی جاتی ہیں کہ آپ سکون سے بیٹھ کر ریسرچ کرو، یہی کردار کبھی مسلمان حکومت اندلس میں ادا کررہی تھی

    • This reply was modified 3 weeks, 4 days ago by  Believer12.
    #15
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 119
    • Posts: 3604
    • Total Posts: 3723
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: آزاد سوچ

    Ghost Protocolsahib

    آزاد سوچ بھی ایک عمل ہے میری نظر میں اور میں جاننا چاہوں گا کے اس عمل کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے انفرادی سطح پر . اجتمائی سطح پر بات پھر آگے بڑھائیں گے

    آپ نے اس عمل کے اجزا ترکیبی بہت اچھی طرح بیان کئے ہیں . یہ تمام اجزا ایک فرد کی دسترس میں ہوتے ہیں مگر پھر بھی آپ کا کہنا ہے کے ” تمام معاملات میں مطلق آزاد سوچ کا حصول محض ایک خواب ہے “.

    جے بھیا ہمیشہ کے لئے حوصلہ افزائی کا شکریہ
    آپ نے نہایت مشکل سوال کردیا ہے جس کے بارے میں ابھی تک میں نے زیادہ سوچا نہیں ہے نہ مجھے اسکا جواب معلوم ہے شاید اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آزاد سوچ کے ذرئیے انسان حقیقت کا تعاقب کرنا چاہتا ہے چیزوں کو سمجھنا چا ہتا ہے پوری تصویر دیکھنے کی کوشش کرنا چا ہتا ہے

    آپ نے اس عمل کے اجزا ترکیبی بہت اچھی طرح بیان کئے ہیں . یہ تمام اجزا ایک فرد کی دسترس میں ہوتے ہیں مگر پھر بھی آپ کا کہنا ہے کے ” تمام معاملات میں مطلق آزاد سوچ کا حصول محض ایک خواب ہے “. کیا اس سے ظاہر نہیں ہوتا ہے کے انسان میں کسی اور چیز یا چیزوں کی کمی ہے جو اس کو آزاد سوچ کے حصول کو کمزور بنا دیتے ہیں

    آپ کی بات درست ہے میرے خیال میں انسان کا انسان ہونا ہی اسکی کمزوری ہے ماحول کا اثر اسکی سوچ پر پڑتا ہے جس نے اس کمزوری پر قابو پالیا اس نے بندھن توڑ دئیے وہ مہان ہوگیا امر ہوگیا قلندر ہوگیا

    آپ نے میری جس کمزوری کی طرف اشارہ کیا ہے اس پر غور کروں گا اور کوشش کروں گا کہ بہتری آجاے –

    #16
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1877
    • Total Posts: 1892
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: آزاد سوچ

    نہ صرف ایم قیو ایم بلکہ کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی گروہ سے وابستہ افراد کی سوچ کےمطلق آزاد ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    آپ کی اِس بات سے مجھے ایک واقعہ یاد آگیا۔۔۔۔۔

    ایک دفعہ حضرت پی ایچ ڈی اور قرار صاحب میں مذہب اور ایتھئیزم وغیرہ پر بحث چل رہی تھی۔۔۔۔۔

    قرار صاحب ذرا ٹھیک ٹھاک طریقے سے مذہب کو نشانہ بنا رہے تھے تو حضرت پی ایچ ڈی ایک کمال کا نکتہ لے کر آئے کہ ایتھئیزم بھی ایک مذہب ہے(اور شاید یہ بھی کہا تھا کہ رچرڈ ڈاکنز وغیرہ اِس مذہب کے پیغمبر ہیں)۔۔۔۔۔

    یہ بات بس یاد آگئی۔۔۔۔۔

    ;-) :) ;-)

    خیر یہ بتائیں کہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو کسی غیر سیاسی گروہ سے وابستہ نہ کرتا ہو تو کیا ایسا ممکن ہے کہ وہ بہت حد تک آزاد سوچ رکھتا ہو۔۔۔۔۔

    پسِ تحریر۔۔۔۔۔

    مَیں سو فیصدی آزاد سوچ کی بات نہیں کہہ رہا بلکہ بہت حد تک آزاد سوچ کی بات کررہا ہوں۔۔۔۔۔ پیرافریزنگ کرتے ہوئے خیال رکھئے گا۔۔۔۔۔

    #17
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 12
    • Posts: 1577
    • Total Posts: 1589
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: آزاد سوچ

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔

    میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ مطلق آزاد سوچ تو (شاید) ممکن نہیں، کیونکہ انسان کی سوچ اپنے حالات، ماحول، اپنے ساتھ بیتے واقعات / سانحات سے متاثر ہوتی ہے۔۔ مگر آزاد سوچ ہے کیا، میری نظر میں آزاد سوچ وہ ہے جس کا اظہار کرتے ہوئے انسان اپنی ذات کو منہا کردے، اگرچہ ایسا بہت مشکل ہے، مگر یہ تو ممکن ہے کہ انسان اپنی ذات کو سوچ کے اظہار کے وقت کم سے کم ملوث کرے، اگرچہ یہ بھی بہت مشکل ہے، ایک امیر شخص اپنی سوچ کا اظہار کرتے وقت اپنی امارت سے غافل نہیں ہوسکتا، اس کے مد نظر اپنا مفاد پہلے ہوگا، ہم سب کی سوچ شعوری یا لاشعوری طور پر اپنے مفادات کی اسیر ہوتی ہے۔۔ جہاں تک آپ کے آخری نکتہ کا تعلق ہے تو میری رائے یہ ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی آزاد سوچ کے لئے سمِ قاتل کا کام کرتی ہے۔۔۔

    میں آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ سیاسی طور پر آزاد سوچ نان ویلیو ایڈیڈ رویہ ہے اور دوسری صورت ویلیو ایڈڈ۔۔، پاکستانی سیاست کے تناظر میں تو میں دیکھتا ہوں کہ سیاسی کارکن کھلونوں کی طرح سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈرزکے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں، یہ کونسی جمہوریت کی پٹڑی تعمیر کررہے ہیں، مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی۔۔ میرے خیال میں تو اپنی سیاسی سوچ کے اظہار کا دن یومِ انتخاب ہوتا ہے، جاؤ جاکر ووٹ ڈالو اور اپنی رائے کا اظہار کرو۔ یہ پاکستانی جیسے ملک میں باقی سیاسی خجل خواری سیاسی جلسے، نعرے ، اور لیڈرز کے آگے پیچھے خوشامدی ٹولوں کے جلوس، گاؤں دیہات میں جا جا کر بے وقوف لوگوں سے ووٹ بٹورنے کیلئے چالیں یہ مجھے کسی سیاسی عمل یا جمہوریت کی مضبوطی کا کوئی پراسس نہیں لگتا۔۔ پاکستان میں جس قسم کا سیاسی نظام اور جو رنڈوی قسم کی جمہوریت چل رہی ہے، یہ اسی عوام کے اجتماعی خمیر سے کشید ہے۔  آپ یہاں بہترین سے بہترین سیاسی جمہوری نظام نافذ کردیں اس کا نتیجہ موجودہ حالات سے کوئی زیادہ مختلف نہیں نکلنا۔۔۔ یہاں کا کلچر ہے کہ جس کے ہاتھ میں بھی طاقت ہوگی وہ اس کا غلط استعمال کرے گا، بھلے وہ کوئی فوجی آمر ہو یا سیاسی حکمران۔ میری نظر میں پاکستان جیسے ملک میں پوری طاقت کسی ایک گروہ کے ہاتھ میں نہیں رہنی چاہیے، جس حد تک ہو منقسم ہی رہنی چاہیے۔۔ 

    • This reply was modified 3 weeks, 4 days ago by  Zinda Rood.
    #18
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1877
    • Total Posts: 1892
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: آزاد سوچ

    کیا اسکا مطلب ہے کہ سیاسی رجحانات والے افراد مکمل طور پر آنکھیں بند کرلیں اور سر ریت میں دے کر چین کی بانسری بجاہیں ہر گز ،نہیں انکو بتدریج قیادت کے طرز عمل کو پرکھنے کے معیار کو کڑے سے کڑا کرنا ہوگا سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات کے لئے کوششیں کرنا ہوں گیں اور ہمیں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے یہ منطقی رویہ ہے اور اگر سیاسی عمل کی فطری اڑان جاری و ساری رہے تو ایسا ہونا لازمی ہے یہ فطری استحکام والی تبدیلی ہے

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    آپ نے پہلے بھی لکھا ہے کہ آپ ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سے رابطے میں تھے۔۔۔۔۔

    اپنی معلومات میں اضافے کے خاطر پوچھ رہا ہوں کہ اُس وقت کبھی آپ نے اپنی مرکزی قیادت سے سوال کیا تھا کہ آپ لوگ کیوں پاکستان کی دیگر اِکائیوں کے ساتھ نسلی منافرت کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔۔۔۔۔ اُن سے اِس بابت کبھی اختلاف کیا۔۔۔۔۔

    #19
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 158
    • Posts: 2087
    • Total Posts: 2245
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: آزاد سوچ


    @ghost protocol Bhai

    I am curious why didn’t you address blacksheep when you were thinking about him while penning down your reservations on free thinking. The love affair between you and Blacksheep is churning up threads after threads. Blacksheep said I don’t associate with any political party, you are like WTF, let me elaborate what is an independent. He said I reject religion you said that in itself is religion.Blacksheep is getting on your nerves, you are devising alternative facts in love of Blacksheep.

    پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانےھے

    جانے نہ جانے بھیڑ ہی نہ جانے فورم تو سارا جانے ھے

    :lol: :lol: :lol:

    • This reply was modified 3 weeks, 4 days ago by  Shirazi.
    #20
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1877
    • Total Posts: 1892
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: آزاد سوچ

    Blacksheep said I don’t associate with any political party, you are like WTF, let me elaborate what is an independent.

    ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔

    شیرازی صاحب۔۔۔۔۔

    جس طرح کھانے میں اگر نمک نہ ہو تو کھانا بے ذائقہ ہوجاتا ہے، اِسی طرح اِن تین حروف نے بھی آپ کی تحریر میں نمک کا کام انجام دیا ہے، اگر یہ نہ ہوتے تو تحریر پھیکی رہ جاتی۔۔۔۔۔۔

    :cwl: :cwl: :cwl:

    • This reply was modified 3 weeks, 4 days ago by  blacksheep.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 44 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation