Thread: آدھی کہانی

Home Forums Non Siasi آدھی کہانی

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 81
    • Posts: 400
    • Total Posts: 481
    • Join Date:
      4 Dec, 2016

    Re: آدھی کہانی

    کل ایک تحریر نظروں سے گزری جس کو میں اس وقت شیئر نا کرسکا اور نا اس شخص کا نام معلوم ہے جس نے لکھی تھی اس لئے جو یاد ہے اس کو اپنے الفاظ میں لکھ دیتا ہو.

    کراچی میں ایک ایسے گھر رقم دینے گیا جو اپنی پیٹ کا بھوک مٹانے کیلئے معاشرے کی گندی اور بدبودار جنسی درندوں کی بھوک مٹاتی ہے. یہ ایک عورت اس کی جوان بچیوں کی کہانی ہے جہاں عورت اپنے مرد سے اور بچیاں اپنی دنیا کی مظبوط ترین ہستی سے محروم تھے، جب بھوک سر اٹھاتی ہے تو عزت کا جنازہ نکل ہی جاتا ہے.

    ان بچیوں کا حسن جنسی درندوں نے کرید کرید کر مٹا دیا تھا، باقی کا جسم بھوک و افلاس کے ہاتھوں ڈھل چکا تھا، ان کی آنکھوں سے بھوک چھلک رہی تھی، پتہ نہیں کب سے کچھ نہیں کھایا ہوگا، ویسے بھی ایسے “”پلید لوگوں سے تعلق کون رکھتا ہے؟ کون پوچھتا ہے کہ ان “خبیثوں” نے کئی دنوں سے کیا کھایا ہے؟

    وہ عورت اپنی بچیوں خی تصاویر دیکھاتے ہوئے کہتی ہے کہ ” میری بیٹیاں بہت خوبصورت تھی” اب تو ایک مسمار شدہ بلڈنگ کے نشانات رہ گئے تھے.

    اس نے امدادی رقم حوالہ کرکے جانے کی اجازت مانگی تو وہ عورت کہنے لگی” اردگرد کے دکان تو ویسے بھی بند ہوتے ہیں لیکن اس وقت تو شاید علاقہ سے باہر کا بھی کوئی دکان کھلا نہیں ہوگا، پیسے تو مل گئے لیکن اس سے راشن لانے کیلئے کوئی بھی نہیں”.

    وہ رقم واپس لیکر کہتا ہے کہ میں بندوبست کرتا ہو،، باہر نکلتے ہوئے محلے کے دوسرے طرف آتا ہوا شخص پاس سے گزرتا ہوئے بڑبڑاتا ہے” عذاب نہیں آئے گے ،ہمارے اعمال اتنے گندے جو ہے”

    عورت نے سچ کہا تھا باہر اندھیرا چھا چکا تھا، کوئی بھی دکان کھلی نہیں تھی، ایک رکشے والا مل گیا اس سے بات کی تو اس نے کہا کہ ” راشن تو مل جائے گا لیکن آتے جاتے ہوئے پولیس بھی مل سکتی ہے اور پھر ہماری خیر نہیں ہوگی”.

    وہ کہتا ہے” کوئی بات نہیں میں یہ خطرہ مول لیتا ہو” اور رکشے والا اس کو علاقے سے باہر دور ایک جگہ لئے چلتا ہے جہاں اشیائے خوردونوش کی چیزیں اٹھا کر ان “پلید” لوگوں کے پاس لے آتا ہے.

    بچیوں کی آنکھوں میں خوشی نظر آتی ہے ان کی ماں کہتی ہے” ہم تو آپ کو ہمارے ساتھ کھانا کھانے کیلئے اسرار کرتے لیکن یہ گھر آپ جیسے فرشتوں کیلئے موزوں نہیں”

    پتہ نہیں لکھنے والے نے اس سے آگے کچھ کیوں نہیں لکھا؟ اس نے کیوں نہیں بتایا کہ واپس آتے ہوئے رویا تھا،، سامان ملنے پر رویا تھا،، ان کی حالت دیکھ کر رویا تھا،، اس محلہ دار کی بات پر رویا تھا جس کو اپنے پڑوسی کے بھوک کا تو علم نہیں تھا لیکن ان کی دن رات کے رازوں سے دلچسپی رکھتا تھا، جس کو یہ بھی پتہ تھا کہ عذاب کن کیوجہ سے آیا ہے،،

    مجھے آدھے کہانی لکھنے والوں سے نفرت ہے، اب اس کہانی کو کون پورا کرے گا؟

    اب اس محلہ دار کو اس بات کو پھیلانے سے کون روکے گا کہ ان حالات میں بھی وہ “پلید” لوگ جسم فروشی میں مصروف ہے.

    اب کون بتائے گا کہ رکشہ میں آیا ہوا راشن کتنے دن چلنے کے قابل تھا؟ اور اس کے ختم ہونے پر کس نے مزید راشن کا بندوبست کیا؟

    دعا کرو یہ لاک ڈاون ختم ہوجائے تاکہ دودھ سے دھلے اس عظیم معاشرے کے مرد اس گھر میں جاکر ان بچیوں کو مزید نوچ سکے، تاکہ وہ ڈھانچے زندہ رہنے کی سزا مزید کاٹ سکے.

    سوچتا ہو اس محلے میں موجود چالیس پچاس گھر اگر ماہانہ دو تین سو روپے ان ماں بیٹیوں کو دے دیتے تو ان کہ محلے میں ایک گھرانہ پلید تو نا ہوتا، ان کے محلے میں رات کے وقت اجنبی لوگوں کی آمد و رفت تو نا ہوتی، لیکن یہ کون جانتا ہے اہل محلہ میں کتنے لوگ اس گندگی میں اپنے دودھ سے دھلے چہروں پر سیاھی ملنے آتے ہوگے.


    • This topic was modified 3 weeks, 3 days ago by الشرطہ.
    #2
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 723
    • Posts: 8526
    • Total Posts: 9249
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: آدھی کہانی

    ویلکم بیک – کہاں غائب تھے ؟ امید ہے آپ کو اور پڑھنے کا موقعہ ملتا رہے گا

    #3
    Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 81
    • Posts: 400
    • Total Posts: 481
    • Join Date:
      4 Dec, 2016

    Re: آدھی کہانی

    ویلکم بیک – کہاں غائب تھے ؟ امید ہے آپ کو اور پڑھنے کا موقعہ ملتا رہے گا

    یہی پر ہوتا ہو، بس فیسبک پر لگا ہوتا ہو، یہاں لاگ ان ہوئے بغیر آجاتا ہو کھبی کھبی

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!