Home Forums Siasi Discussion عدلیہ اور حضرت علی کی تلوار عدلیہ اور حضرت علی کی تلوار

#14
Qarar
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 110
  • Posts: 2770
  • Total Posts: 2880
  • Join Date:
    5 Jan, 2017

Re: عدلیہ اور حضرت علی کی تلوار

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کرپشن انتہا پر پہنچی ہوئی ہے ، صرف سیاستدان، جج اور جرنیل ہی نہیں، عوام کی اکثریت بھی کرپٹ ہے، اس کے باوجود میں نے کبھی مشاہدہ نہیں کیا کہ کہیں پراس بات کو زیر بحث لایا جارہا ہو کہ کرپشن پر سزائے موت ہونی چاہئے، عمران خان کو اس بات کا کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ اس نے کرپشن کے اشو کو زندہ کیا، مگر اس نے بھی کبھی کرپشن پر موت کی سزا کا مطالبہ یا تذکرہ نہیں کیا، صرف ایک جسٹس کے بیان پر آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ پورا ملک اس ٹرینڈ کی طرف جا رہا ہے۔۔

کرپشن یقیناً ایک جرم ہے اور اس صوررت میں بڑا جرم بن جاتا ہے جب کرپشن اربوں کی ہو …لیکن ہمارے معاشرے میں یہ رجحان زور پکڑ رہا ہے کہ سیاستدانوں کی کرپشن ختم ہوجاۓ تو شاید ہر شے ٹھیک ہوجاۓ …لیکن لگتا ہے کہ عوام ریاضی میں کافی کمزور ہے کیونکہ زرداری کے مبینہ ساٹھ ملین اور نواز شریف کے لندن کے فلیٹ …ملک کو واپس مل بھی جائیں تو …ملکی قرضوں کی ایک ماہانہ قسط بھی نہ دی جا سکے گیکرپشن ایک ایشو ضرور ہے مگر ملک کی ناکامی کی بڑی وجہ کرپشن نہیں بلکہ خارجہ پالیسی ، حکومتی عدم استحکام اور دہشت گردی وغیرہ ہیں …جس ملک میں کوئی اپنی کرکٹ ٹیم نہیں بھیجنا چاہتا وہاں کون انویسٹ کرنا چاہے گا …سی پیک بھی اس شرط پر بن رہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے چین کو ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر فوج کی تعیناتی کی یقین دہانی کروائی ہے …یعنی ملاحظہ کیجئے کہ …پاکستانی فوج سرحدوں کی بجاۓ …چین کے تجارتی ٹرکوں کی حفاظت پر مامور ہوگیجو لیڈر اور قوم اپنے مرض کی صحیح تشخیص نہ کر سکے وہ ایک بے لگام گھوڑے کی طرح ادھر ادھر پھرتی رہے گیمیں پاکستان کے ٹی وی چینلز سنتا رہا ہوں …وہاں صرف ایک ایشو ہے اور وہ ہے کرپشن ….ججوں میں یہ اخلاقی جرأت ہونی چاہئیے تھی کہ نواز شریف کو کرپشن میں سزا سناتے …اقامے پر سزا دے کر ججوں نے ثابت کیا ہے کہ جج بھی اب کرپشن کے خلاف “سیسہ پلائی” دیوار بن چکے ہیں …یعنیEnd justifies the means!

×
arrow_upward DanishGardi