Home Forums Siasi Discussion ملالہ پر حملے کا دھشت گرد مارا گیا ملالہ پر حملے کا دھشت گرد مارا گیا

#2
Believer12
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 398
  • Posts: 9095
  • Total Posts: 9493
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: ملالہ پر حملے کا دھشت گرد مارا گیا

میرے لئے یہ بات نئی ہے کہ ملالہ پر حملے میں ملوث دھشت گرد ملا فضل اللہ کا رشتہ دار تھا، اس بات سے تو ملالہ پر حملے کی تمام وجوہات کھل کر سامنے آجاتی ہیں ،میں یہاں پران تمام خول میں بند مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تھنکرز سے معذرت کے ساتھ جو ملالہ پر ہونے والے حملے کو ایک ڈرامہ قرار دیتے تھے، اسی طرح آپ سوات میں ایک نوجوان لڑکی کو مجمع کے بیچ لٹا کر کوڑے مارنے کی ویڈیو کو بھی ڈرامہ قرار دیتے تھے، پلیز سچ کو کھلے دل سے قبول کیا کریں، آپ کے بقول نائین الیون ڈرامہ، ملالہ حملہ ڈرامہ ، سوات کوڑوں والی ویڈیو بھی ڈرامہ، مگر یہ تمام واقعات ایک کے بعد ایک سچ ثابت ہوے اور زیادہ تر مذہبی جماعتوں کی طرف سے بولے گئے جھوٹوں نے پوری قوم کا سر دنیا میں شرم سے جھکا دیا ، چونکہ اب یہ تمام ڈرامے سچ ثابت ہوگئے ہیں اس لئے امید ہے کہ آئندہ آپ ایسے کسی بھی شرمناک واقعے کے بعد شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دینے کی بجاے حقیقت کو تسلیم کریں گے، ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ ان واقعات کی مذمت کریں گے کیونکہ حق بات کہنا ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتا اور نہ ہی ملا نے آپکا بھیجہ اس قابل رہنے دیا ہے کہ کوی اچھی اور سچی بات اس میں سما سکے
×
arrow_upward DanishGardi