ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

Home Forums Siasi Discussion ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

#456
shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 25
  • Posts: 6055
  • Total Posts: 6080
  • Join Date:
    5 Apr, 2017

Re: ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

شاہد بھائی! بدقسمتی سے آپ کے کوکلا چھپاکی والے کوڑے کا قرآن میں کوئی ذکر نہیں، قرآن میں زانی مرد اور زانیہ عورت کو ایک سے کوڑے لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔ اَلزَّانِیَۃُ وَالزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا مِاءَۃَ جَلْدَۃٍ وَّلَا تَاْخُذْکُمْ بِہِمَا رَاْفَۃٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَآءِفَۃٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ.(۲۴: ۲) ’’زانی عورت اور زانی مرد، ان میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو۔ اور اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر فی الواقع ایمان رکھتے ہو تو اللہ کے دین کے معاملے میں ان دونوں کے ساتھ ہمدردی کھانے کا جذبہ تم پر حاوی نہ ہو جائے۔ اور ان دونوں کو سزا دیتے وقت اہل ایمان کا ایک گروہ موجود ہونا چاہیے۔‘‘

ضیا یاسر صاحب ۔ میں نے تو مذاقاً کچھ لکھا تھا۔ آپ نے قران کی آیات کوٹ کر کے شرمندہ اور گنہگار بھی کر دیا۔دیکھیں اسلام کا اپنا ایک معاشرتی سسٹم ہے ۔ اور اس سسٹم کو جزوی طور پر رائج نہیں کیا جاسکتا۔ اس سسٹم کے سارے اجزا اور احکامات انٹر کونیکٹڈ ہیں۔ اگر کوئی بھوکا ہونے کی وجہ سے چوری کرتا ہے تو اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا بلکہ حکمران کٹہرے میں کھڑا ہو گا۔ اسی طرح اگر زنا کا کیس ہے تو سب سے پہلے تو آپ وہ گواہ ڈھونڈیں کے جو نہ صرف تعداد میں پورے ہوں، خود کسی بھی الزام سے بری ہوں، ان کی ان زانیوں سے کوئی ذاتی رنجش نہ ہو وغیرہ ۔ پھر انہوں نے اپنی آنکھوں سے گناہ ہوتے دیکھا ہو۔ اس کے بعد یہ سوال ہوگا کہ جو دیکھا وہ زنا کے ذمرے میں آتا ہے یا نہیں۔ کیا انہوں نے انہیں صرف قابلِ اعتراض حرکتیں کرتے دیکھا یا حالتِ نکاح میں۔ اس کے بعد اب آپ ایک گروہ ایسے ایماندار بندوں کا ڈھونڈنے نکلیں جو کہ خود پاک صاف ہوں۔۔۔ جب یہ سب ہو جائے تو اگر دو بندے زانیوں کی طرف سے یہ گواہی دے دیں کہ ہمیں گواہ بنا کر ان دونوں نے متعہ کیا تھا تو جہاں سے شروع ہوئے تھے وہیں آ کھڑے ہوں گے۔ویسے میرے خیال میں کوڑوں سے بڑی سزا وہ شرمندگی ہے جو ایسی سزا جھیلنے کے بعد اسی معاشرے میں زندہ رہنے میں ہے۔

Navigation