ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

Home Forums Siasi Discussion ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

#454
Zia Yasir
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 48
  • Posts: 1165
  • Total Posts: 1213
  • Join Date:
    4 Apr, 2017
  • Location: London

Re: ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

اسلام کا سارا زور سزاوں پر نہیں ہوتا بلکہ اصلاح مدنظر زیادہ ہوتی ہے جس کی مثال حضرت عمر فاروق کے دور میں ہاتھ کاٹنے کی سزا کی معطلی سے ملتی ہے، حاکم وقت سزاوں میں وقت کے ساتھ تبدیلی کرنے کا مجاز ہے، پہلےچار شادیاں عام تھیں اب کون کرتا ہے، اب آپ یہ نہ کہنا کہ سزا کے ذکر میں شادیوں کا ذکر کر کے میں نے شادی کو بھی ایک طرح کی سزا قرار دے دیا ہے ویسے اسلام کی رو سے ہم جس ملک میں بھی رہتے ہوں اسی ملک کے قوانین کا احترام کرنا ضروری ہے اپنا الگ قانون لگانے کی اجازت نہیں ہے

بیلیور بھائی! میں کسی الگ قانون کی بات نہیں کررہا، اس سزا کی بات کررہا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں صاف صاف بتائی ہے۔۔۔اَلزَّانِیَۃُ وَالزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا مِاءَۃَ جَلْدَۃٍ وَّلَا تَاْخُذْکُمْ بِہِمَا رَاْفَۃٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَآءِفَۃٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ.(۲۴: ۲)’’زانی عورت اور زانی مرد، ان میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو۔ اور اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر فی الواقع ایمان رکھتے ہو تو اللہ کے دین کے معاملے میں ان دونوں کے ساتھ ہمدردی کھانے کا جذبہ تم پر حاوی نہ ہو جائے۔ اور ان دونوں کو سزا دیتے وقت اہل ایمان کا ایک گروہ موجود ہونا چاہیے۔‘‘پاکستان چونکہ اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس کے آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان میں تمام قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں بنائے جائیں گے، لہذا ایسے میں اگر پاکستان میں زانی مرد اور زانی عورت کی سزا سو سو کوڑے مقرر کردی جاتی ہے تو کیا آپ اس کی حمایت کریں گے۔۔۔؟؟، بالکل سادہ  سا سوال ہے۔۔

  • This reply was modified 9 months, 3 weeks ago by  Zia Yasir.

Navigation