ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

Home Forums Siasi Discussion ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

#449
Believer12
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 244
  • Posts: 5829
  • Total Posts: 6073
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

بیلیور بھائی! آپ نے معاملے کے صرف ایک پہلو کو مدنظر رکھتےہوئے رائے دی ہے جبکہ باقی پہلوؤں کو نظر انداز کردیا ہے، ایک مہنگی گاڑی چرانے والا بھی چور ہوتا ہے اور دس روپے کی چوری کرنے والا بھی چور ہوتا ہے، اس طرح تو دس روپے کی چوری کرنے والے کا بھی ہاتھ کاٹنا پڑے گا، اسی طرح اگر کوئی آٹھ دس سالہ بچہ کسی دوکان سے کوئی چھوٹی موٹی چیز چرا لے تو وہ بھی چور ہی گردانا جائے گا اور اس کو بھی اپنا ہاتھ کٹوانا ہوگا، اگر آپ چور کا ہاتھ کاٹنے کی حمایت کرتے ہیں تواس کا مطلب ہے کہ آپ ایک بچے کا ہاتھ کاٹنے کی بھی حمایت کرتے ہیں اور اس شخص کا ہاتھ کاٹنے کی بھی حمایت کرتے ہیں جس نے صرف دس روپے چوری کئے۔۔

بچوں کے ہاتھ کاٹنا اسلام میں جائز نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوی مثآل موجود ہے سواے طالبان کے، طالبان کا اسلام سے کوی تعلق اگر ہے تو اس حد تک کہ انہیں کلمہ اور تھوڑی بہت نماز کا پتا ہے

Navigation