Home Forums Siasi Discussion کیا عمران خان کی پارٹی اوور ہے کیا عمران خان کی پارٹی اوور ہے

Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#192
اس نئی صورتحال میں مسلم لیگ نون کے لئے مکمل ون ہے – وہ شروع سے ہی آزاد اور خود مختیار الیکشن کا مطالبہ کر رہے تھے – اب حکومت للکار رہی ہے کہ آؤ میدان میں – نون لیگ میدان میں آئے گی مگر پہلے اسمبلی میں جو ہوا اس بارے میں حکومت سے سپریم کورٹ میں دو دو ہاتھ کرنا چاہتی ہے جو ضروری بھی ہے -اس بار ایک بات تو طے ہے کہ تحریک انصاف کے حق میں کوئی دھاندلی نہیں ہو گی جو ہو گا ان کے خلاف ہی ہو گا – خان صاحب نے سب سے بگاڑ لی ہے – سپریم کورٹ ناراض ہے ظاہر ہے آ عین کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں – اسٹیبلشمنٹ بھی ناراض ہے وہ جو کہتی خان صاحب ایک سانس میں مانتے اور اگلی سانس میں انکار کر دیتے – اب ان کے پاس بھی کوئی چارہ نہیں رہا کہ اس بندے سے جان چھڑا لی جائے اور کسی ایسے بندے کو لایا جائے جو کم از کم کسی قاعدے قانون کو تو مانے – خان صاحب کے گدی سے اترنے سے پہلے ہی ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن کے کیس کھل جائیں گے خاص کر وہ جو ان کے ساتھ رہیں گے – خان صاحب کے مخالف لوگ جو خان صاحب کی پارٹی ہی سے نکلے ہیں وہ گھر کے بھیدی لنکا ڈھائے کے طرز پر خان صاحب کے کچے چٹھے کھولیں گے – خان صاحب کے وزارت عظمیٰ سے نکلنے کے بھد اور چیزیں واضح ہو گی کہ عوام کیا سوچ رہے ہیں اور اس صورتحال کو کیسے دیکھ رہے ہیں –
×
arrow_upward DanishGardi