Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#174
تحریک عدم اعتماد کا موضوع اتنا لمبا لٹک گیا ہے کہ اس سے کم از کم مجھے تو بوریت ہو گئی ہے – روز وہی باتیں وہی دلیلیں وہی الزام وہی جواب – ایسا لگتا ہے خان چاہتا ہے اس پر ووٹنگ ڈیڑھ سال تک لٹکی رہے اور تب تک وہ اپنی مدت پوری کر لے – کسی کالم میں کسی ٹالک شو میں کچھ نیا نہیں ہے – بلاول نے کہا ہے پیر کو اسمبلی حال سے تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک تحریک پیش نہ ہو بھلے اسلامی کانفرنس کو روکنا پڑے – یہ غلط ہے جہاں اتنے دن گزر گئے چار دن اور گزار دیں – چوبیس مارچ کو اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور پھر اسے دھرنا بنا دیں جب تک تحریک پر فیصلہ نہیں ہو جاتا وہاں سے نہ اٹھیں – بلکے گورنمنٹ پر مزید دباؤ کے لئے وہاں ایک سو بہتر نمبر پورے کر کے دکھائیں اور کہیں یہ ہیں نمبر تو خان کے لئے بھاگنا بہت مشکل ہو گا – اراکین پہلے ہی سے اندر ہونگے تو خان باہر دس کی بجائے بیس لاکھ بندے جمع کر لے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا –
×
arrow_upward DanishGardi