Home Forums Siasi Discussion کیا عمران خان کی پارٹی اوور ہے کیا عمران خان کی پارٹی اوور ہے

Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#73
وزیر اعظم کو 5 سال پورے نہ کرنے دینے کا فوج کا ریکارڈ ھے، وہ قائم رھے گا۔ پورے 5 سال تک اس حکومت کو بچانا عوام کے غصے کو فوج کی طرف مزید کرے گا۔ عمران کو قربانی کا بکرا بنانے سے لوگ کچھ عرصہ تک بھول بھال جائیں گے۔ ویسے بھی تھرڈ ورلڈ ممالک میں ڈیموکریسی وغیرہ مغرب کی جانب سے عائد ایک شرط کی مانند ھے۔ لہاذا صرف خانہ پوری ھوتی ھے،چاھے کسی بھی پارٹی کی حکومت ھو۔ اور اسی طرح رھے گا۔ پتہ نھیں ھم پاکستانی لوگ سیاست پر کیوں اتنی بحث کرتے ھیں، کہ جیسے سیاستدانوں کے پاس کسی بھی پالیسی یا تبدیلی کا اختیار ھے، یا حکومت تبدیل ھونے سے کسی چیز پر کوئی فرق پڑ جائے گا، وغیرہ وغیرہ۔

میں تو ہمیشہ سے یہ کہتا آ رہا ہوں آخر میں بری کارکردگی کی ساری کالک خان کے منہ پر مل کر وہ صاف ستھرے ہو کر نکل جائینگے – خان کی ناکامی کے ذمے دار خان سے زیادہ طاقتور حلقے ہیں کیونکے عملی طور پر حکومت وہ چلا رہے تھے اور خان کے آگے ہر رکاوٹ بھی وہی دور کرتے تھے – خان کو اب جو مشکل پڑی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ خان نے کبھی ہاتھ پاؤں مارے ہی نہیں کسی کام کے لئےمولانا کے پہلے دھرنے ، بجٹ سے لے کر قانون سازی، اپوزیشن کو اکٹھے نہ ہونے دینا زرداری کو استعمال کر کے اور سینیٹ عدم اعتماد سب فون کالوں پر مینج ہو رہا تھا – ایک تجربے کار سیاست دان کے لئے یہ بہت آسان تھا اس عدم اعتماد کو ناکام بنانا کیونکےحکومت وقت کے پاس دینے کو بہت کچھ ہوتا ہے اور اپوزیشن کے پاس صرف مستقبل کے وعدے جن کی پکی گارنٹی بھی کوئی نہیں ہوتی -اسی لئے آج تک کوئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی -باقی سسٹم چلتا رہا تو سول بالادستی اہستہ ائستہ حاصل ہو جائے گی طاقت وروں کو بھی اب احساس ہوا ہے کہ نا اہل سیاست دان کو آگے لانے سے انہیں بھی نقصان ہوتا ہے اور انہیں بجٹ بھی نہیں ملتا – وہ خان کو بجٹ بڑھانے کے لئے لائے تھے نہ کہ اسلئے کہ ان کی تنخوائیں فریض رہیں – خان صاحب کی ایک بہت بڑی خدمت ہے کہ انہوں نے سول بالادستی کی منزل کافی قریب کی – لگتا تو نہیں مگر ممکن ضرور ہے کہ خان ان فوجی پٹھو و ں کا بہادر شاہ ظفر ثابت ہو جن کا اپنا ووٹ بینک نہیں ہوتا اور طاقتور انہیں ہمارے سروں پر مسلط کرتے ہیں –

×
arrow_upward DanishGardi