shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
#18
،افسوس تو رہے گا کہ یہ فورم چل نہ سکا۔ شروع ہی سے معاشی پراجیکٹ بگڑ گیا تھا۔ یہاں اچھے دن گزرے ہیں، قرار، بلیک شیپ، کیسانووا، شیرازی، زندہ رود، درویش گھوسٹ، جے ایم پی، اور بہت سے دوسرے اچھا لکھنے والوں سے رابطہ ٹوٹنے کا ملال بھی رہے گا لیکن سب سے زیادہ افسوس انجان میاں کے لئے کہ جہاں سب کی ایک ایک آئی ڈی اب کسی کام کی نہ رہی وہاں انجان کی چھ چھ آئی ڈیز ناکارہ ہونے جا رہی ہیں۔ شامی، کک باکسر، گلٹی، باواجی، بلیور ، حسن، اعوان اور دیگر بہت سے شاہکاربھی ہمیشہ یاد رہیں گے۔ اللہ ان سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ نادان اور رضا بھائی کے ساتھ رشتہ قائم ہے اس لئے انہیں ابھی خدا حافظ کہنے کی ضرورت نہی سمجھتا۔

میرا کانٹیکٹ شامی صاحب کے پاس ہے اگر کسی کو ضرورت پڑے تو ان سے لے سکتا ہے۔ کبھی کہیں بیٹھک کا اہتمام ہوا تو دعوت نامہ بھیجنا مت بھولئے گا۔ آخر میں عاطف کا شکریہ کہ ان کی وساطت سے آپ سب لوگوں کی صحبت سے سرفراز ہونے کا موقع ملا۔
وسلام نیک خواہشات کے ساتھ اللہ حافظ

:bye: :bye: :bye: :jhanda:

×
arrow_upward DanishGardi