Home Forums Non Siasi The Absent Members The Absent Members

#19
Anjaan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 54
  • Posts: 2296
  • Total Posts: 2350
  • Join Date:
    2 Mar, 2017
  • Location: Kala Shah kaku

Re: The Absent Members

انجان صاحب، چند ہفتوں قبل میں نے ایک دھاگہ “ٹو یٹر اسپیس ” کے عنوان سے بنایا تھا جس میں لوگ ایک دوسرے سے براہ راست مختلف موضوعات پر گفتگو کرلیتے ہیں اس فورم سے میری غیر حاضری کی بنیادی وجہ وہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی “ایپ” “کلب ہاؤس” سے بھی تعارف ہو گیا ہے جس میں لوگ مختلف موضوعات پر رومز بنالیتے ہیں اور گفتگو کرلیتے ہیں ابلاغیات کی یہ نئی جہتیں “دانشگردی” اور اس قسم کے فورمز کے مقابلے میں نئی اور کہیں زیادہ انٹر ایکٹو ہیں اور فلحال میری غیر حاضری کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے . ٹویٹر اسپیسس پر جب میں کچھ لوگوں کو سنتا ہوں تو ایسا گمان ہوتا ہے کہ شائد یہ دانشگردی پر بھی لکھتے رہے ہیں مگر کبھی کسی سے میں نے تصدیق نہیں کی ہے کیوں کہ دانشگردی کے جن دوستوں سے ملاقات رہی ہے انکی آواز تو میں پہچانتا ہوں . میرا ذاتی خیال پختہ ہوتا جارہا ہے کہ وقت اب اس قسم کے فورمز سے آگے جاچکا ہے آپ کی اس کے مردہ جسم میں روح پھونکنے کی خواہش یقینا نیک نیتی پر مبنی ہے جس کو سراہنا چاہئے مگر شائد یہ اب ممکن نہیں ہے .

Link?

×
arrow_upward DanishGardi