Home Forums Siasi Discussion Pakistan is in talks with TTP and can forgive them if they lay arms: Imran Khan to TRT World Pakistan is in talks with TTP and can forgive them if they lay arms: Imran Khan to TRT World

#8
Believer12
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 407
  • Posts: 9268
  • Total Posts: 9675
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: Pakistan is in talks with TTP and can forgive them if they lay arms: Imran Khan to TRT World

جیسے لوگوں کو نئی نئی ویکسین کی ابھی مکمل معلومات نہیں ہوتیں کہ یہ آگے چل کر کیا کیا سائیڈ افیکٹس دکھاے گی اسی طرح افغانستان کا حال ہے وہاں ایک نئی ویکسین (طالبان) کا تجربہ کیا جارہا ہے جس کے سائیڈ افیکٹس اور آفٹر افیکٹس ابھی نامعلوم ہیں

کتنی حماقت کی بات ہے کہ ابھی جس تجربے کے بارے میں کوی راے نہیں دی گئی اسی طرح کا تجربہ پاکستان میں بھی دہرا دیا جاے؟

کل ہی کوی دانشور کہہ رہا تھا کہ جناب وزیراعظم کو عالمی لیڈر بننے کی بہت زور سے آی ہوی ہے اور دھڑا دھڑ تھوک کے بھاو انٹرویوز ارینج کئے جارہے ہیں جن میں وزیراعظم کے بیانات اتنے زیادہ نقصان دہ ہیں کہ اس کا خمیازہ پوری قوم کو پابندیوں کی صورت بھگتنا پڑ سکتا ہے، پاکستان ساری عالمی طاقتوں کی مخالفت مول لے کر سروائیو نہیں کرسکتا وزیراعظم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں مگر خفیہ رکھیں اور اگر کوی اچھی خبر ہو تو عوام سے شئیر کریں ورنہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت اپریشن شروع کروا دیں پہلے بھی ان کو مالاکنڈ سے بھگایا تھا اب تو یہ ادھر ہیں بھی نہیں افغانستان میں بیٹھے ہوے ہیں ان کو ٹریس کرکے کسی دن ائرفورس کو حکم دیں اور پھر ان کو ادھر سے بھی ختم کردیں اگلا ٹھکانہ ان کا شائد تاجکستان یا ایران ہوگا کیونکہ انڈیا اتنا دل گردے سے کام لینے والا نہیں کہ اپنی فیورٹ تنطیم کو انڈین سرزمین پر پناہ دے

شائد انہیں چالاکیوں کی وجہ سے انڈیا کسی پابندی کی زد میں نہیں آتا حالانکہ دھشت گردوں کی سرپرستی اس پورے خطے میں انڈینز کررہے ہیں ایران شیعہ تنظیموں کی کرتا ہے جس کے پیچھے ان کا مذہبی جھگڑا ہے مگر انڈیا تمام دھشت گردوں کا سرپرست بنا ہوا ہے تمام مذہبی، لسانی ،علاقای ، قومیت پرست شیطان انڈیا کے پٹھو ہیں

  • This reply was modified 2 weeks, 6 days ago by Believer12.
×
arrow_upward DanishGardi