Home Forums Non Siasi کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے

#5
Believer12
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 407
  • Posts: 9268
  • Total Posts: 9675
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے

اناللہ وانا علیہ راجعون

خداتعالی مغفرت فرماے کامیڈی کے بہت سارے نئے انداز انہی کی دین تھے مثلا ایک پروگرام کے کمپئیر ہوسٹ ہوتے ہوے کامیڈی کرکے سب کو ہنسانا اور مہمانوں کو بھی ساتھ شامل کرلینا، آج بھی انڈین اور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے ان اناز کو فالو کرکے کروڑوں بلکہ اربوں پتی ہوگئے ہیں۔ مگر افسوس کہ عمر شریف کو کسی خاص بیماری کے نہ ہوتے ہوے بھی ٹریٹ نہ کیا جاسکا۔ تین بیماریاں جو عمر شریف کولاحق تھیں ان میں سب سے پہلی شوگر تھی اس بیماری کے ساتھ لوگ لمبی عمر تک ٹھیک ٹھاک رہتے ہیں۔ ان کو روزانہ ایک خاص مقدار میں انسولین کا انجیکشن دیا جاتا ہے مگر پھر اس کا متبادل سامنے آگیا ایک چھوٹی سی ڈیوائس گھڑی کی طرح بازو پر باندھ دی جاتی ہے جو خود ہی شوگر کو بیلنس رکھتی ہے اگر شوگر بڑھ رہی ہوتو انسولین اتنی ہی دے گی جتنی ضروری ہوگی اور شوگر کو نارمل رکھے گی

دوسری بیماری قلب کی ہے یہ ایک سیریس بیماری ہے مگر اس کے لئے ہسپتال اور ڈاکٹرز پاکستان میں بھی بہت اچھے موجود ہیں جیسے طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ جہاں پاکستان میں ہوتے ہوے بھی امریکہ سے ڈاکٹرز آکر پریکٹس کرتے ہیں(یہاں سیکیورٹی بہت سخت ہے کیونکہ ایک امریکی سرجن کو دھشت گردی کے حملے میں مار دیا گیا تھا) مریض کی تمام ضروریات کا ہسپتال خود خیال رکھتا ہے کھانا بھی خود دیتے ہیں لواحقین کو وہاں رہنے کی اجازت نہیں ہوتی ، اس کے علاوہ الشفا اسلام آباد بھی اچھا ادارہ ہے یہ گورنمنٹ کا ہسپتال ہے اور ڈکٹرز ہسپتال ایک پرائیویٹ ہسپتال ہے لاہور، آغا خان کراچی وغیرہ

تیسری بیماری عمر شریف کو گردوں کی تھی۔ لندن میں ہماری ایک رشتہ دار خاتون اسی بیاسی سال کی ہیں اور ہفتے میں تین دفعہ انکے گردے ڈیلسز کئے جاتے ہیں پھر بھی وہ بہت اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔ عمر شریف کے گردے شائد بالکل بلاک ہوگئے تھے اس کی وجہ بھی یہی ہوتی ہے کہ وقت پر ان کی صفای نہ ہوسکے دوسرے لفظوں میں ڈیلسز نہ کئے جارہے ہوں۔ مگر کسی صحتمند بندے کا ایک گردہ ٹرانسپلانٹ بھی کیا جاسکتا ہے

شائد تقدیر کو یہی منطور تھا انکی کتاب میں مزید کوی چیپٹرباقی نہیں تھا

  • This reply was modified 3 weeks ago by Believer12.
×
arrow_upward DanishGardi