Home Forums Siasi Discussion کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: تحریک انصاف 60 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 59 پر فاتح کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: تحریک انصاف 60 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 59 پر فاتح

#13
shami11
Participant
Online
  • Expert
  • Threads: 753
  • Posts: 9036
  • Total Posts: 9789
  • Join Date:
    12 Oct, 2016
  • Location: Pakistan

Re: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: تحریک انصاف 60 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 59 پر فاتح

جے بھیا – ہمارے ایریا سے جماعت جیتی ہے ، لیکن جو وہاں سے کھڑے ہوئے تھے ، وہ کسی بھی جماعت سے ہوتے جیت جاتے ، کیونکے انہیں ووٹ انفرادی طور پر پڑے ہیں نہ کے جماعت کی وجہ سے

شائد یہی صورتحال دوسری جگہوں پر بھی ہو

ان انتخابات کی اہمیت اور اس میں زیادہ نششتیں جیتنے پر کسی سیاسی جماعت کے صف اول کے رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے چاہنے والوں کے بیانات اور رائے اور رویہ کا مجھے بلکل اندازہ نہیں تھا

جیتنے والی جماعتوں اور ان کے حمایت کرنے والوں کو بہت بہت مبارکباد

مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار سب کو لگا کہ انتخابات منصافانہ اور صاف شفاف ہوئے ہیں اور کسی طرف سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں ہوا ہے . اس سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ جیت شفافیت اور بھروسہ کا معیار ہے

پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے چاروں صوبوں سے نششتیں جیتیں ہیں تو شاید اسکی وجہ اسکا حکومت میں ہونا ہے

کچھ جماعتوں کی بشمول پیپلز پارٹی حیثیت علاقائی سی لگتی ہے

جماعت اسلامی کا نششتیں جیتنا مجھے کچھ حیرت انگیز لگا

آزاد امیدواروں کی بھی ایک بھاری تعداد سامنے آئی ہے اور یقینی طور پر جب وہ کسی ایک جماعت کی طرفداری کریں گے تو اصول پرست کہلائیں گے اور اگر کسی دوسری جماعت کی تو ان پر شاید بکنے کا الزام لگ سکتا ہے

مجھے علم نہیں کہ ماضی میں ان انتخابات میں کونسی جماعت عمومی طور پر زیادہ نششتیں جیتتی رہی ہے لہذا میرے لئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کیا کوئی جماعت ان علاقوں میں پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے یا کم

اچھا لگتا ہے جب اہل وطن خوش ہوتے ہیں دعا ہے کہ سب اسی طرح خوش رہیں

×
arrow_upward DanishGardi