shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
#162

ہمیں افغانستان کی حالیہ تبدیلی کے حوالے سے طالبان اس لئے اچھے لگ رہے ہیں کہ ہمیں امریکہ پسند نہیں یا اس لئے کے بھارت ہمارا دشمن ہے یا اس لئے کہ یہ حق اور باطل کا مقابلہ ہے یا اس لئے کہ ہم کمزوروں کے ساتھ ہیں یا پھر کوئی اور وجہ ہے

جے پی صاحب، میرا ذاتی خیال ہے کہ ۸۰ فیصد لوگوں کی خوشی کی وجہ انڈیا کا پاکستان میں ٹیررزم کرانے، بلوچوں اور ٹی ٹی پی وغیرہ کی فنڈنگ سے یہاں قتل غارت کا بازار گرم رکھنے کا رستہ بند ہونا ہے۔ لازما کچھ مذہبی ایلیمنٹ طالبان کے عقائد سے بھی منسلک ہونگے لیکن اصل وجہ انڈٰیا ہی ہے۔ نا صرف عوام بلکہ میرے خیال میں ریاست بھی اسے اسی نظر سے دیکھتی ہے۔
میرے خیال میں امریکہ کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ دھونس سے اپنی من مانی کرتا آیا ہے نہ کہ پہلے پاکستان کے خلاف انڈیا، ٹی ٹی پی اور بلوچ انسرجنٹس بندوبست کرتا اور افغان حکومت اور این ڈی ایس کو پاکستان مخالفت سے روکتا۔ اگر وہ انڈیا پاکستان کے ڈائلاگ شروع کرا دیتا اور افغانستان سے پاکستان کے لئے کوئی خطرہ نہ چھوڑتا تو شاید پاکستانی بھی اپنے سارے پیسے طالبان پر نہ لگاتے۔ پاکستان آرمی کی ہر پلاننگ کا محور انڈیا ہے اور یہ امریکہ خوب جانتا تھا۔

×
arrow_upward DanishGardi