Home Forums Siasi Discussion پاکستان اور الف کی اہمیت پاکستان اور الف کی اہمیت

#7
Believer12
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 404
  • Posts: 9249
  • Total Posts: 9653
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: پاکستان اور الف کی اہمیت

Believer12 sahib

حسب معمول آپ کے مشاہدے اور تجزیہ کا بہت بہت شکریہ . بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے آپ سے

آپ اکھاڑے میں دشمن سے نبر و آزما ہوں یا اقتصادی ، معاشی اور سماجی میدان میں یہ آپ پر منحصر ہے

ویسے دشمن ہے کون اور کیوں اور اس دشمنی کو کیا ختم کیا جا سکتا ہے ؟

میرے خیال میں بہت مشکل ہے

جے بھای، سنی سنای آپ کو سنا کر دانشوری کا بھرم رکھا ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ افغانستان کا ٹائم بم بہت جلد پھٹ جاے گا ، ٹائم بم عموما بہت ذہین دشمن نصب کرنے کے بعد جب سوی ٹک ٹک کرکے الٹی گنتی شروع کردے تو خود چلا جاتا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی خود چلے گئے ہیں مگر ٹائم بم کی ٹک ٹک ابھی تک بہت کم بندوں کو سنای دے رہی ہے۔ انڈیا کی صف وہاں سے ضرور لپیٹی گئی ہے مگر اس سے بڑے اور بھیانک خطرات ابھی پیچھے ہیں جو امریکہ کے جانے کے بعد نمودار ہونے والے ہیں  یہ دیواروں یا فینسز سے نہیں رکتے قوموں کو لے کر جاتے ہیں۔ قیامت کی افراتفری اور نفسا نفسی ہے ایک دنیا ہے جو مغرب کی طرف بھاگی جارہی ہے حالانکہ وہاں اب کوی ہار لے کر نہیں کھڑا ہوگا۔ انڈیا ایک ملک  نہیں دنیا ہے جو اکنامک کرائسز کی طرف بڑھ رہا ہے اگر وہاں کرائسز شروع ہوگیا تھا پھر کچھ بھی سنبھالا نہیں جاسکے گا

آپ نے پوچھا کہ دشمن کون ہے اور کیسے اس دشمنی کو ختم کیا جاسکتا ہے

مریے خیال میں قوموں کی انا سب سے بڑی دشمن ہے جس کی وجہ سے قومیں ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے کی بجاے ٹکرا جاتی ہیں او پھر کروڑوں انسان مروا کر سمجھ آتی ہے جیسے یورپ کو سمجھ آچکی ہے، پاکستان، انڈیا م چین اورآذربایجان اور آرمینیا، فلسطین اور اسرائیل اس وقت انا پرستی کا شکار ہیں اور ان کی وجہ سے دنیا کا امن اٹھ رہا ہے۔ امریکہ کی انا تو کل مرگئی جب اسے واپس جانا پڑا مگر ابھی بھی اعتبار نہیں کہ جاتے جاتے بم چھوڑ گیا ہو جو وقت آنے پر بھٹ جاے گا

×
arrow_upward DanishGardi