Home Forums Siasi Discussion طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل

#155
shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 33
  • Posts: 7336
  • Total Posts: 7369
  • Join Date:
    5 Apr, 2017

Re: طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل

میری نظر میں طالبان کی کامیابیوں کے پیچھے ان کی بہادری یا جرات کا ہاتھ نہیں بلکہ یہ سارا کریڈٹ افغان فوج اور عوام کی بزدلی کو جاتا ہے جنہوں نے بالکل مزاحمت نہیں کی۔ ایک سرحدی شہر کا باشندہ ہونے کے ناطے میرے علم میں ہے کہ جیسے ہی طالبان ذرا مستحکم ہوئے یہ یہاں امریکہ کی پراکسی بن کر پاکستان کو آنکھیں دکھائیں گے۔ اگرچہ اس کی شروعات ہوچکی ہے لیکن فی الحال اعلیٰ قیادت نے پاکستان پر ہاتھ ہولا رکھا ہوا ہے۔ ذرا امریکی آشیرباد ملنے دیں پھر دیکھیں طالبان آپکو کسی اور رنگ ڈھنگ میں نظر آئیں گے

طالبان افغان مجاہدین کی دوسری نسل ہے۔ ان کی ایک بہت بڑی تعداد ان مجاہدین کے خاندانوں پر مشتمل ہے جو دس بارہ سال سویت یونین کے خلاف لڑے تھے۔ ان لوگوں نے چالیس سال تک دنیا کی دو عظیم طاقتوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ نہ ان کے پاس ہیلی کاپٹر جہاز توپیں یا ٹینک تھے اور نہ ماڈرن اسلحہ۔ انہوں نے لاکھوں جانیں دیں لیکن پچھلے بیس سال میں ایک بھی ایسا موقع نہی آیا کہ ان کی کم از کم پچاس فیصد علاقے پر قبضہ نہ رہا ہو اور انہوں نے کابل کے حکمرانوں کو شہر تک کی حدود تک محدود نہ کر رکھا ہو۔ ہم انہیں پسند کریں یا انہیں اپنے لئے ایک خطرہ سمجھیں، ان کی سوچ سے جتنا بھی اختلاف کریں یہاں تک چاہے انہیں دہشت گرد ہی مانیں لیکن کسی بھی صورت ان کی بہادری اور جرات سے انکار مشکل ہے۔ رہا ان کا ملک پر قبضہ تو یہ درست ہے کہ افغان فوج نے پہلے پہل پانچ صوبوں میں اپنی پوری قوت سے مزاحمت کی لیکن جب وہ ان صوبوں میں طالبان سے ہار گئے تو باقی تمام صوبوں میں فوج نے ان کے خلاف لڑنے سے انکار کر دیا۔ سوال یہ ہے کہ اگر فوج ہتھیار نہ ڈالتی تو کیا ہوتا؟ اس بارے پینٹیگان اپنی تحقیق کے بعد شروع ہی میں یہ اعلان کر چکا تھا کہ زیادہ سے زیادہ چھ مہینے میں طالبان سارے ملک پر قبضہ کر لیں گے۔

.
میرا خیال ہے کہہمسایوں کو یہ ضرور سوچنا چاہیئے کہ اب جبکہ طالبان کے پاس ۸۵ ارب ڈالر کا اسلحہ ہے سینکڑوں جہاز ہیلی کاپٹر میزائل اور دوسرا سامان بھی ہے تو یہ ناموافق حالات میں کسی بھی ہمسائیے کے لئے کتنا بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس لئے میرا نہی خیال کہ آئی ایس آئی کی اسائینمنٹ ختم ہو گئی۔ اگلے پانچ سال تک کسی ہمسائیے کو شاید کوئی خطرہ نہی ہوگا لیکن اگر طالبان کی حکومت کئی سال تک قائم رہتی ہے تو وہاں پر ماڈریٹ طالبان کو پروموٹ کر کے آگے لانا ، اور این ڈی ایس کو بھارتی ایلیمنٹس سے صاف کروانا پاکستانی انٹیلی جنس ایجینسیز کا اگلا حدف رہے گا۔
بھارت کا این ڈٰی ایس میں اثر و رسوخ بہت گہرا ہے اور شاید این ڈی ایس میں موجود ایسے بھارت نواز ایلیمنٹس پاکستان اور طالبان کے درمیان مسائل پیدا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

×
arrow_upward DanishGardi