Home Forums Siasi Discussion پاکستان اور الف کی اہمیت پاکستان اور الف کی اہمیت

#4
Believer12
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 404
  • Posts: 9249
  • Total Posts: 9653
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: پاکستان اور الف کی اہمیت

جے بھای میں آپ سے ایگری کرتا ہوں کہ ان پانچ الفوں کے چکر میں مقتدرہ نے پوری عوام کو گھن چکر بنا کر رکھ دیا ہے۔ پانچواں الف بھی نیا نہیں ہے تیس پینتیس سال سے پہلے چاروں کے ساتھ شامل رہا ہے ہاں یہ کہا جاسکتا ہے کہ پانچواں الف ہمیشہ ایک فالٹ لائین جیسا رہا ہے دراڑ نما جنگلوں پہاڑوں میں چھپا ہوا مگر انتہای خطرناک۔  اوپر سے یہ ہمارے بالکل نزدیک پڑتا ہے اس کے اثرات بہت جلد ہم تک پنہچ جاتے ہیں ۔ بدقسمتی یا خوش قسمتی سے آجکل اس فالٹ لائین میں کافی زیادہ ایکٹیویٹی دکھای دے رہی ہے ہلکے ہلکے وارننگ شاکس بھی محسوس ہورہے ہیں جو بڑے زلزلہ سے پہلے وارننگ سمجھے جاتے ہیں کبھی کوئٹہ میں توکبھی پشاور میں اور کل کابل ائرپورٹ پر یہ شاکس محسوس ہوے۔ لیکن بڑا زلزلہ ابھی آنے والا ہے اللہ کرے وہ زلزلہ نہ آے جس کے بعد  اللہ جانے کتنی لاشیں اٹھانی پڑیں گی یا لاشیں اٹھانے والے بھی چار لوگ بچیں گے؟

میرے خیال میں ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہی پانچواں الف رہا ہے اسرائیل، امریکہ ہمارے لئے مسئلہ نہیں ہیں چوتھا الف میری سمجھ کے مطابق ایک اور فالٹ لائین ہے جو عرصہ دراز سے بغیر کیس حرکت کے پڑی ہے۔ یہ الف بھی زیادہ بڑا مسئلہ نہیں رہا۔ ہاں پہلا الف اس دور میں بہت بڑا خطرہ ہے ہوسکتا ہے یہ والی فالٹ لائین وقت سے پہلے ایکٹیو ہوجاے(کچھ عرصہ سے خاموش ہے) تو بہت تباہی ہوگی۔

اگر یہ پانچوں الف نہ ہوتے تو ہم شائد سپر پاور بن چکے ہوتے لیکن اگر صرف پہلا اور پانچواں ہی نہ ہوتا تو پھر بھی ہم کافی خوشحال ہوسکتے تھے عوام کی  ویلفئیر پر خرچ ہونے والا پیسہ ان الفوں کی سرکوبی میں خرچ کیا جارہا ہے۔ ملک میں چاہے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنی پڑے انڈسٹری بند ہوجاے مگر ان تنصیبات کو بجلی بلاتعطل فراہم کی جاتی ہے جو دفاع کے لئے قائم کی گئی تھیں

  • This reply was modified 3 weeks, 3 days ago by Believer12.
×
arrow_upward DanishGardi