Home Forums Siasi Discussion طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل

#154
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 153
  • Posts: 2961
  • Total Posts: 3114
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل

میری نظر میں طالبان کی کامیابیوں کے پیچھے ان کی بہادری یا جرات کا ہاتھ نہیں بلکہ یہ سارا کریڈٹ افغان فوج اور عوام کی بزدلی کو جاتا ہے جنہوں نے بالکل مزاحمت نہیں کی۔ ایک سرحدی شہر کا باشندہ ہونے کے ناطے میرے علم میں ہے کہ جیسے ہی طالبان ذرا مستحکم ہوئے یہ یہاں امریکہ کی پراکسی بن کر پاکستان کو آنکھیں دکھائیں گے۔ اگرچہ اس کی شروعات ہوچکی ہے لیکن فی الحال اعلیٰ قیادت نے پاکستان پر ہاتھ ہولا رکھا ہوا ہے۔ ذرا امریکی آشیرباد ملنے دیں پھر دیکھیں طالبان آپکو کسی اور رنگ ڈھنگ میں نظر آئیں گے

عاطف بھائی آپ افغان تاریخ کو دیکھیں تو جنگجو لوگوں نے کبھی بھی ملک پر امن نہیں رہنے دیا جب بھی کوئی باہر سے آ کر ان پر قابض ہوا – جنگجوؤں نے کسی کو بھی خود جنگ کر کے نہیں نکالا بلکے وہ خود اپنی مرضی سے گئے – نہ دو بار برطانوی سامراج کو خود برائے راست جنگ سے ، نہ روس کو اور ان اب امریکہ کو – جنگجوؤں نے ہر ایک کے ناک میں دم کئے رکھا – ہر حملہ آور جاتا تھا وہ یہاں اپنی بادشاہت اپنی مرضی سے چلائے اور اپنی حکومت کی رٹ قائم ہو جو بظاھر لگتی بھی تھی لیکن بار بار کی خون ریزی انہیں مایوس کرتی اور جو لوگ پیچھے بیٹھے اپنے حملہ آوروں کو چلا رہے ہوتے وہ مایوسی کا شکار ہوتے جاتے جیسے کہ برطانیہ چاہتا تھا باقی ہندوستان کی طرح افغانستان بھی ان کی کالونی بنے – روس چاہتا تھا اس کا اپنا ملک آگے بڑھ کر گرم پانیوں میں داخل ہو – امریکہ چاہتا تھا اس خطے میں بیٹھ کر وہ چین ، پاکستان اور ایران کو کنٹرول کرے – امریکہ اتنی لمبی جنگ کے بھد مزید ڈالر اس بے فائدہ جنگ میں جھونکنا نہیں چاہتا تھا – ٹرمپ اور بائیڈن دونوں ہی یہ وعدے کر کے الیکشن جیتے تھے کہ ہم افغانستان سے نکلیں گے – آپ کی بات درست ہے شکست افغان فورس کو ہوئی ہے اگر امریکہ مزید ڈالر یہاں جھونکتا رہتا تو قبضہ برقرار رہتا اور کچھ سال اور بھی ایسے نکل سکتے تھے مگر یہی مسائل تو ہر بڑی طاقت کو درپیش تھے جس کی وجہ سے انہیں بھاگنا پڑا –

  • This reply was modified 1 month ago by Awan.
×
arrow_upward DanishGardi