Home Forums Siasi Discussion طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل

#150
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 153
  • Posts: 2961
  • Total Posts: 3114
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: طالبان کی فتح یا امریکا سے ڈیل

طا لبان ایک مسلح جنگجو گروہ ہے ۔۔۔ ا نجمن تا جران ۔۔۔ یا ۔۔۔۔ ا ید ھی سینٹر نہین ہیں جن سے لوگوں کی بھلائی ۔۔۔ امن آشتی ۔۔۔ پھیلا نے کی توقع کی جائے ۔۔۔۔ طا لبان کے ایجنڈ ے جنگی اور جغرا فیا ئی وارداتوں پر مشتمل ہوں گے ۔۔ طا لبان ۔۔۔۔ انجمن تاجرا ن کا گروہ نہیں جو ۔۔۔۔ ولیمہ دعوت کھا نے آیا ہے ۔۔۔۔ طا لبان ایک جنگجو مسلح قو ت کا نا م ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور طا لبان۔۔۔۔۔۔ کے ا یجنڈ ے وارداتیں ۔۔۔۔بھی ایکشن و سسپینس سے بھر پور ہونگیں ۔۔۔۔۔۔ طا لبان کا پہلا ھد ف ۔۔۔۔ جلد ہی ۔۔۔۔ پا کستان کے قبا ئلی علا قہ جات ہوں گے ۔۔۔۔۔ جن کو طا لبان ۔۔۔۔ الگ سٹیٹ بنا نے کی کوشش کریں گے ۔۔۔ اس کے بعد کیا کیا جنگجو وارداتیں رو نمو ہوں گی ۔۔۔۔ فلم چلے گی تو اگلے موڑ بھی نظر آنے لگیں گے ۔۔۔۔ ۔۔

گلٹی صاحب ابھی طالبان کو طویل عرصہ افغانستان کو مستحکم کرنے میں لگے گا – لاکھوں کی تحداد میں جو لوگ امریکیوں کے جانے سے بیروزگار ہونگے انہیں طالبان کو روٹی دینی ہے ورنہ سب بارڈروں کی طرف جائیں گے – تمام ہمسایہ ممالک پہلے ہی اپنا بارڈر بند کر چکے ہیں – پشتون علاقوں سے باہر جہاں ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی ہے وہاں مسلح گروپ متحد بھی ہو رہے ہیں اور مزاکرات کی بھی بات کر رہے ہیں یہ ایک اور بڑا چیلنج ہو گا اگر دوسرے گروپوں کی طالبان سے نہیں بنتی تو  اور اگر بنتی بھی ہے تو اتنی بڑی آبادی کی محیشت کا پہیہ کیسے چلے گا – ملکی نظام مملکت کے خدوخال کیسے ہونگے یہ بڑے چیلنج ہیں – پاکستان کے قبائلی علاقے اب قبائلی علاقے نہیں رہے یہ کے پی کے کا حصہ بن چکے ہیں اور بہت بڑے حصے پر باڑھ بھی لگ چکی ہے – ان جنگجوں کو پاکستان آنے کے فائدہ کوئی نہیں اور نقصانات بیشمار ہیں اسلئے پاکستانی حکومت اور فوج انہیں طاقت سے روکے گی – اگر امریکہ نے انہیں بیس سال روکے رکھا تو ہم بھی انہیں اپنے ملک میں گھسنے نہیں دینگے – آزادی کی جنگ اور چیز ہے اور کسی دوسرے ملک پر قبضہ الگ چیز – افغانستان میں اب امریکہ اور انڈیا بھی نہیں جو انہیں فنڈ دے کر پاکستان کے خلاف لڑنے کے لئے اکسائیں جیسے تحریک طالبان پاکستان کے کیس میں تھا – جو بھی ہو سارا گند افغانستان کے اندر بنے گا اور وہاں سے باہر پاکستان کے خلاف طالبان ، انڈیا اور امریکہ کی مغربی طرف والی سازشیں ختم ہونگی اور امریکہ کی شرمناک شکست کے اب کافی مدت تک دنیا بھی امریکی شر سے محفوظ رہے گی –

  • This reply was modified 1 month ago by Awan.
×
arrow_upward DanishGardi