Awan
Participant
Offline
  • Professional
#140
میں تو طالبان کی فتح کو اس تناظر میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان کی مغربی سرحد محفوظ ہو گئی ہے ورنہ پچھلے بیس سال سے تمام دہشت گرد وہاں ہی سے آ رہے تھے بھلے انہیں امریکی آشیرور ہو بھارتی یا افغان حکومت کی – اب طالبان کو بہت سے داخلی چیلنج کا سامنا ہو گا جس کے ہوتے پاکستان کی طرف نہ ان کا دیہان ہو گا نہ کسی اور کا – افغان حکومت ، انڈین اور امریکن تو ویسے ہی جا چکے – امریکہ کو بھی سبق مل گیا جنگیں بہت مہنگی ہیں تین ٹریلین ڈالر ڈبو کر کچھ حاصل نہ ہوا – جو انفراسٹرکچر بنایا وہ بھی طالبان کے کام آئے گا – دنیا کے امن کے لئے یہ اچھا ہے اب امریکہ کوئی نئی جنگ چھیڑنے سے پہلے سو بار سوچے گا اور دوسروں کو بھی سبق حاصل ہو گا کہ ہم بھی کہیں خون ریزی نہ کریں کیونکے اس میں اپنا نقصان ہونے کا پکا چانس ہے – ستے خیراں ہیں کسی کے پیٹ میں مروڑ نہیں اٹھنے چاہئیں –
  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi