Home Forums Siasi Discussion پاکستانی ووٹر پاکستانی ووٹر

#3
Believer12
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 404
  • Posts: 9249
  • Total Posts: 9653
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: پاکستانی ووٹر

جے بھای، پنجاب میں ووٹ برادری کے سرپینچ اور نمبردار کی مرضی سے ڈالے جاتے ہیں۔ پیروں اور ملاوں کا بھی کافی اثر ہے ان کا تو سیدھا سیدھا کام ہے کہ چلو سب ایک ایک کرکے قرآن پر ہاتھ دھرتے جاو اورنکلتے جاو۔ ایک اور بھی مستند طریقہ ہے کہ جس فیملی میں تین چار ووٹ ہیں اس فیملی کو موٹر سائیکل کی چابی دی جاتی ہےاور جنکے دس ووٹ ہیں ان کو دو چابیاں

ہمیں ووٹ کو عزت دلوانے کی کوی جلدی نہیں ہے کیونکہ پوری قوم کرپشن میں دھنس چکی ہے انہیں نصیحت اثر نہیں کرتی لہذا ان کو ان کی ضروریات ہی مقدم ہیں جو پوری کردے گا اسے ووٹ دے دیں گے

انتخاب سے پہلے بجری کے ڈھیر لگاے جاتے ہیں سڑک کنارے کھمبے بھی نصب ہوجاتے ہیں اور سیوریج کے پائیپ بھی دکھای دینے لگتے ہیں۔ گاوں کا نمبر دار ہو یا شہر کا کونسلر ترقیاتی کاموں اور سرکاری جابز کے لالچ دئیے جاتے ہیں یہ کام کونسلر یا نمبردار کے تھرو ہوتے ہیں لہذا یہ ووٹ بھی ڈلوا دیتے ہیں

×
arrow_upward DanishGardi