Home Forums Non Siasi ہای سوسائیٹی کے خفیہ جرائم ہای سوسائیٹی کے خفیہ جرائم

#9
Believer12
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 406
  • Posts: 9256
  • Total Posts: 9662
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: ہای سوسائیٹی کے خفیہ جرائم

اس کیس میں کچھ تازہ اپ ڈیٹس مل چکی ہیں جو میں شیئر کرنا چاہوں گا

نور مقدم  تین دن سے غائب تھی مگر اس پر تشدد نہیں ہوا تھا بلکہ وہ ظاہر جعفرکو امریکہ جانے سے روک رہی تھی۔  آخری دن  دونوں نے اکٹھے لنچ کیا جو ان کے خانساماں نے تیار کیا تھا۔ اس وقت تک کوی گڑبڑ نہیں تھی۔ اسی رات کو ظاہر جعفر کی امریکہ کیلئے فلائیٹ تھی جسے رکوانے کی کوشش نور مقدم کررہی تھی۔ اس کوشش میں کامیابی بھی ملی اور ظاہر نے فلائیٹ کینسل کروانے کی کوشش کی مگر فلائیٹ کینسل نہ ہوسکی تو رات کو اوبر ٹیکسی منگوای گئی جو ظاہر جعفر کو ائرپورٹ لے جانے کیلئے تھی اس وقت تک بھی تشدد کی کوی علامات نہیں تھیں کیونکہ ایک بجے ظاہر جعفر اور نور مقدم دونوں ٹیکسی میں سوار ہو کر ائرپورٹ روانہ ہوے، نور مقدم ننگے پاوں تھی معلوم نہیں کیوں یہ اتنی جذباتی ہورہی تھی کہ ننگے پاوں ہی ٹیکسی میں بیٹھ گئی، شنید ہے کہ نور اپنے فرینڈ کو امریکہ جانے سے روک رہی تھی۔ دونوں راستے سے ہی واپس گھر آگئے اور پھر جو کچھ بھی ہوا وہ سب کچھ ہم لکھ چکے ہی۔ دونوں میں کشیدگی اور جھگڑا شروع ہوا جو نور مقدم کے قتل پر تمام ہوا

ظاہرجعفر کو دماغی پرابلم تو تھا ہی جسے سٹریس بھی کہا جاسکتا ہےاوپر سے ساری رات فلائیٹ پکڑنے اور کینسل کرنے کے چکر میں گزر گئی ہوسکتا ہے آئس کی زیادہ ڈوز چڑھ گئی ہو کیونکہ ایک ہوشمند بندہ اتنا ہولناک جرم نہیں کرسکتا، نورمقدم کو بھی توقع نہیں ہوگی کہ وہ جعفر کو ائرپورٹ سے واپس گھر نہیں لای بلکہ اپنی موت واپس لای ہے جو امریکہ جانے کی وجہ سے ٹل رہی تھی مگر یہ پاگل لڑکی اسے خود گھیر کر لای، نور کو اپنے اوپر اٹیک کی بھی بالکل امید نہیں ہوگی ورنہ وہ ظاہر جعفر کے جانے کے بعد آرام سے اپنے گھر چلی جاتی۔ اسے کوی خطرہ محسوس ہوا ہی نہیں تھا اور یہی بات حیرت انگیز ہے کہ ایکدم کونسی اسی بات ہوگئی کہ ظاہر جعفر اپنا دماغ کنٹرول نہ کرسکا

میرا جواب ہے کہ  دونوں کے درمیان تعلق میں کوی وجہ بن گئی تھی اور امریکہ جانے کی کوشش پھر ٹکٹ کا ضائع جانا اور کچھ نہ کچھ مالی معاملات بھی موجود ہیں۔ اب یہ بھی پتا چلا ہے کہ اس چول کو اس کے ماں باپ نے خرچہ پانی دینا بند کردیا تھا جسکی وجہ سے یہ امریکہ لوٹنا چاہ رہا تھا

×
arrow_upward DanishGardi