JMP
Participant
Offline
  • Professional
#11
ہماری طاقت کے بل بوتے پر ہی امریکہ سوویت یونین کو شکست دینے میں کامیاب ہوا، پاکستان کے ذریعے ہی امریکہ نے دہائیوں تک بھارت کے ناک میں دم کیے رکھا اور پھر اسے اپنے کیمپ میں کھینچنے پر قادر ہوا۔ امریکہ وسطی ایشیا تک ہماری طاقت کو استعمال کرتا رہا۔ لیکن اس سب سے ہمیں کیا حاصل ہوا، سوائے یہ کہ ہمارا ملک دولخت ہوا، سیاچن اور تین دریا بھارت نے چھین لئے، اکسائی چن چین نے لے لیا، ہمارے قبائلی علاقے اور پھر پورا ملک انتشار کا شکار ہوا اور آج مقبوضہ کشمیر پر ہندو ریاست کے جبری قبضے پر ہم چپ سادھے بیٹھے ہیں، اور اسے سرکاری طور پر سرنڈر کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تو جب امریکہ ہماری طاقت کے بل بوتے پر پورے خطے میں اپنا کھیل کھیل کر اپنے استعماری مفادات حاصل کر سکتا ہے، تو ہم اس طاقت کی بنیاد پر اللہ کی رضا حاصل کرتے ہوئے اسے خطے کے مسلمانوں کے مفاد کے لیے کیوں استعمال نہیں کر سکتے

______

Ghazali Farooq sahib

محترم

آپکی محفل میں شرکت اور سیاسی اور عالمی سیاست کے حوالے سے موضوعات پر آپکی تحریر پڑھ کر خوشی ہوئی

آپکی راۓ کا صد احترام اور اگر نا گوار نہ گزرے تو کیا آپ مزید روشنی ڈال سکتے ہیں کہ

١) ہماری طاقت سے مراد کیا ہے ، یہ عکسری طاقت ہے، اقتصادی طاقت ہے ، افرادی طاقت ہے یا کچھ اور
٢) اللہ تعالیٰ کی رضا کیا ہے اور خاص طور پر پاکستان اور اس خطے کے حوالے سے کیا ہے
٣) اس خطے کے مسلمانوں میں کون کون شامل ہے اور انکے مفادات کیا ہیں
٤) ہم اتنے بھولے کیوں ہیں کہ بار بار امریکہ کے جھانسے میں آجاتے ہیں اور وہی غلطی دہراتے رہتے ہیں

شکریہ

×
arrow_upward DanishGardi