Home Forums Suggestions & Support A Question A Question

#8
Believer12
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 406
  • Posts: 9256
  • Total Posts: 9662
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: A Question

دراصل میں پچھلے دو سال سے قلمی بانجھ پن کا شکار ہوں، نہ کوئی تحریر لکھنے کو دل چاہتا ہے نہ ہی کوئی نیا آئیڈیا متعارف کروانے کو طبیعت مائل ہوتی ہے۔ روز مرہ کی مصروفیات اجازت ہی نہیں دیتیں کہ لیپ ٹاپ کھولوں اور کوئی خطاب کروں۔ صبح سے شام کیسے ہوجاتی ہے کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مخالف رائے یہاں اس مقدار میں موجود نہیں کہ مباحثے کئے جائیں۔ جو موجود ہیں وہ بحث سے اجتناب کرتے ہیں تاکہ سبکی نہ ہو۔

آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے ہی فورم پر آکر ہمیں ہی گالیاں دینے والے بھی غائب ہوگئے تو ان کو شرم دلانے کی بجاے خود ہی معافی مانگ لی تھی کہ  فورم چلتا رہنا چاہئے۔  آپ بھی کچھ نہ کچھ  روزانہ حصہ ڈالا کریں ورنہ میں سارا پول کھول دوں گا،،،،،جتنے آپ مصروف ہو اور کہاں مصروف ہو سب جانتا ہوں میں،،،،،،، نئے آفس میں جو ینگ سی خاتون جھاڑو لگانے آتی ہے اسے آپ نے یہ نہیں کہاتھا کہ تم جھاڑو لگاتی ہوی قطرینہ کیف لگ رہی ہو؟

:serious:

×
arrow_upward DanishGardi