unsafe
Participant
Offline
  • Advanced
#34
سر ! فی الحال تو مدعا یہ تھا کہ کسی غیر مسلم نے مسلمانوں والا والا نام رکھا یا نہیں اور یہ میں نے ثابت کیا کہ پاکستان میں غیر مسلموں نے بھی مسلمانوں والے نام رکھے۔ عزت ملنا یا نہ ملنے والی تو بات ہی نہیں ہورہی تھی، آپ کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ اب عزت کی بھی بات کرلیتے ہیں۔ شبنم کی واقعی عزت کی جاتی ہے، اے نئیر، بنجمن سسٹرز، سلیم رضا وغیرہ سب اپنے اپنے وقت کے پاپولر اور ہردلعزیز لوگ جانے جاتے تھے۔ جس طرح شبنم کے ساتھ ایک بدطینت شخص نے گھناونا کام کیا اسی طرح مذہب کی بنیاد پر دلیپ کمار کے ساتھ بھی ہندو تشدد پسند پارٹیاں نفرت روا رکھتی رہی ہیں۔ ایسے لوگ تو ہر جگہ موجود ہیں۔ آپ مان لیں کہ آپ بچے سے بدمعاشی کررہے تھے اور میں بیچ میں ٹپک پڑا جس کی وجہ سے آپ کے پاس اب کوئی دلیل نہیں۔ پاکستان کی شوبز انڈسٹری انڈیا کے مقابلے میں بہت چھوٹی ہے اسلئے ہم یہ معیار نہیں بنا سکتے کہ چونکہ دلیپ کمار کو کروڑوں لوگ چاہتے تھے تو سلیم رضا یا شبنم کو بھی کروڑوں ہی چاہیں تب عزت کا معیار سیٹ ہوگا۔ لتا کے گانے تو اب بھی لوگوں کو ازبر ہیں بلکہ ایک مشہور جملہ جو میں ہر دوسرے پاکستانی سے سنتا آرہا ہوں کہ خدا کرے سو مُلا مرجائیں لیکن ایک لتا نہ مرے۔ بھائی جی! ہر معاملے میں ہم پاکستانی مسلمانوں کو نیچا دکھانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ٹھوس دلیل لانی پڑی گی۔

سر جی .. بات ہندو نام کی ہو رہی تھی آپ نے عیسایوں کو بیچ میں ڈال دیا اور پھر غیر مسلم کہ کر بات ختم کر دی … آپ پاکستانی انڈسٹری میں کوئی ہندو فیمس نام بتائیں … … پاکستانیوں کی ہندو کے ساتھ جو دشمنی ہے وہ عسیائیوں کے ساتھ تو نہیں … شبنم کے ساتھ جو ہوا سو ہوا لیکن اگر میں کہوں کہ عیسیٰیوں نے پاکستانیوں کے ڈر اور تعصب کی وجہ سے نام تبدیل کیا ہے .. کہ کہیں غیر مسلمان سمجھ کر ان کو نفرت کا نشانہ نہ بنایا جاے ….. تو میری یہ بات بلکل ٹھیک ثابت ہوتی ہے اور شائد آپ کو کوئی ٹھوس دلیل بھی نہ …ملے

  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi