Home Forums Siasi Discussion معاشی گروتھ معاشی گروتھ

#25
shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 33
  • Posts: 7324
  • Total Posts: 7357
  • Join Date:
    5 Apr, 2017

Re: معاشی گروتھ

بہت شکریہ تفصیلی جواب دینے کے لئے اور میری طرف سے جواب دیر سے دینے کی معذرت ، میرا بھی ماننا ہے کہ اب امپورٹس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گا – امپورٹ بڑھیں گی تو ایکسپورٹ اس رفتار سے نہیں بڑھ پائے گی اور نتیجہ تجارتی خسارے کی طرف جائے گا لیکن چونکے ایک ایکٹیویٹی ہو گی تو محیشت چلتی نظر آئے گی – تحریک انصاف کے پاپولر ووٹ کی پنجاب میں جو حالت ہے سب خان صاحب کو وائلڈ سپینڈنگ کے ہی مشورے دینگے اور وہ انھیں پر عمل کریں گے – اس سے ایک طرف محیشت پر تو منفی اثر ہو گا ہی ساتھ کرپشن کے سکینڈل بھی بنیں گے – نون لیگ والے پچھلی حکومت میں تجربے کار لوگ تھے صرف کمیشن پر انحصار کرتے تھے کیونکے انہیں پکڑے جانے کی باریکیاں محلوم تھیں – تحریک انصاف پنجاب میں بہت سے نئے لوگ ہیں کچھ پیپلز پارٹی کے پرانے لوگ ہیں جنہیں کھانے کا کبھی موقع نہیں ملا – اب جبکے سب کو فنڈ جاری ہو چکے ہیں تو یہ بھوکوں کی طرح اس پر ٹوٹیں گے اور آخری سال میں کرپشن کی بھی بے شمار داستانیں میڈیا پر نظر آئیں گیں – بظاھر ایسا لگتا ہے میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتہ کر کے شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ پر راضی ہو جائیں گے اور انصافی جو آج فوج پر صدقے واری جا رہے ہیں کل کو فوج کو گالیاں دیتے نظر آئیں گے – یوں نہ سیاست میں اور نہ محیشت میں کچھ بھی نیا ہوتا نظر نہیں آ رہا –

شکریہ عوان بھائی۔ خیریت مطلوب و موجود

اکا دکا چھاٹا موٹا کرپشن کیس تو آتا ہی رہے گا لیکن کوئی بڑا کرپشن کیس بلکل نہی آئے گا۔ کسی کو فنڈ جاری نہی ہوئے۔ ایم این اے اور ایم پی اے صرف اپنے مخصوص کردہ بجٹ کے مطابق پراجیکٹ ریکمنڈ کریں گے جبکہ پیسہ گورنمنٹ ہی خرچ کرے گا اور ٹھیکہ دار بھی اوپن بِڈنگ سے ہی آئیں گے۔ وفاق سے تو کرپشن کے کیسز سامنے آنا بہت مشکل ہے لیکن صوبوں سے یہ ممکن ہے۔
رہی معیشت تو کرنٹ اکاؤنٹ کو ۲۰۱۸ کی نہج پر کبھی نہی جانے دیا جائے گا ۔ چھ ارب ڈالر تک کا خسارہ ایک صحت مند معیشت کے لئے قابلِ قبول ہوگا اس سے زیادہ نہی۔
اگلا وزیراعظم عمران خان ہی ہوگا، چاہے جیتے یا جتایا جائے۔ شہباز شریف کو صوبائی حکومت دینے کا سوچا جا رہا ہے لیکن اس کا ابھی فیصلہ نہی ہوا کہ اس کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی شرائط پر پورا اترنا پڑے گا۔

×
arrow_upward DanishGardi