Home Forums Siasi Discussion معاشی گروتھ معاشی گروتھ

#24
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 152
  • Posts: 2951
  • Total Posts: 3103
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: معاشی گروتھ

ایسا ہو سکتا ہے۔ مجھے شوکت ترین سے ڈر لگتا ہے۔ اسی لئے میں تو حفیظ شیخ ہی کو بہتر سمجھتا تھا۔اب ڈالر بھی جلد ایک سو ساٹھ کراس کر جائے گا۔

ابھی تک کے حالات تو ٹھیک ہیں لیکن بجٹ بہت سے رِسک لئے ہوئے ہے۔ میں بہت سے نابلد لوگوں کی طرح کسی ایسی گروتھ کے حق میں نہی ہوں جو پبلک سپینڈنگ کے بل بوتے پر حاصل کی جائے۔ پاکستان کے لئے لانگر رن میں بہتر ہے کہ پانچ اور چھ فیصد گروتھ کی طرف چھلانگیں لگانے کی بجائے تین سال کے لئے ہیوی سپینڈنگ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بچتے ہوئے چار فیصد ہی پر چلتا جائے ۔ مضبوط بنیاد کے بغیرعمارت کو اونچا کرتے جانا انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔ ایسا نہی ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ زیادہ دیر سرپلس میں رہ سکے ایسا تو کسی بھی ترقی پذیر ملک کے لئے ناممکن ہے لیکن اسے جی ڈی پی کے دو سے اڑھائی فیصد تک ہی رہنا چاہئیے۔ اگر تو شوکت ترین کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو اگلے دو سال میں چھ ارب ڈالر تک محدود رکھ سکا تو یہ حکومت کی کامیابی ہوگی۔ لیکن ترین کے وزیر خزانہ بننے سے مجھے یہ کچھ مشکل لگتا ہے کیونکہ شوکت ترین بھی پبلک سپینڈنگ پر یقین رکھتا ہے۔ .

ایسا نہی ہے کہ حکومت نے بیرونی آمدن (ایکسپورٹ) میں اضافہ نہی کیا ہے۔ شاید پاکستان کی ہسٹری میں کسی بھی تین سال کے اندر ہماری ڈالر انکم میں اس قدر اضافہ نہی ہوا۔ مثلا ن لیگ کے پانچ سال میں تقریبا اڑھائی سے تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا (چار ارب ریمیٹنسز میں اضافہ اور ڈیڑھ ارب ایکسپورٹ میں کمی) موجودہ حکومت کے صرف تین سال میں ۱۲ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ( نو ارب اضافہ ریمیٹینس، ڈیڑھ ارب اضافہ ایکسپورٹس اور ڈیڑھ ارب ریمیٹینسز تھرو روشن ڈیجیٹل)۔ .

سب سے بڑا رسک یہ ہے کہ ترین نے بجٹ میں تخمینہ لگایا ہے کہ ریمیٹینسز اگلے سال پھر بڑھیں گیں اور موجودہ ۲۹ ارب سے ۳۳ ارب ہو جائیں گیں۔ اب ڈر یہ ہے کہ جیسے ہی کووڈ کے بعد سب کچھ کھلے گا تو ریمیٹینس بڑھنے کی بجائے گر بھی تو سکتی ہیں۔ اور اگر ایسا ہوا تو پھر کیا ہوگا۔ دوئم امریکہ کی ناراضگی کا ملبہ ہم پر گِرا تو ورلڈ بنک ایشیائی ترقیاتی بنک وغیرہ نے فنڈنگ بند کر دی تو کیا ہوگا۔ سوئم تیل کی قیمتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کے لئے بھی اب یہ قیمتیں مسئلہ بن گئی ہیں۔ امریکہ نے ایرانی سے پابندیاں نہ اٹھائیں تو تیل مزید مہنگا ہوگا۔ چہارم۔ آبادی بڑھتی جا رہی ہے اور اب ہمیں گندم چینی وغیرہ ہر سال امپورٹ کرنی پڑے گی۔

بہت شکریہ تفصیلی جواب دینے کے لئے اور میری طرف سے جواب دیر سے دینے کی معذرت ، میرا بھی ماننا ہے کہ اب امپورٹس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گا – امپورٹ بڑھیں گی تو ایکسپورٹ اس رفتار سے نہیں بڑھ پائے گی اور نتیجہ تجارتی خسارے کی طرف جائے گا لیکن چونکے ایک ایکٹیویٹی ہو گی تو محیشت چلتی نظر آئے گی – تحریک انصاف کے پاپولر ووٹ کی پنجاب میں جو حالت ہے سب خان صاحب کو وائلڈ سپینڈنگ کے ہی مشورے دینگے اور وہ انھیں پر عمل کریں گے – اس سے ایک طرف محیشت پر تو منفی اثر ہو گا ہی ساتھ کرپشن کے سکینڈل بھی بنیں گے – نون لیگ والے پچھلی حکومت میں تجربے کار لوگ تھے صرف کمیشن پر انحصار کرتے تھے کیونکے انہیں پکڑے جانے کی باریکیاں محلوم تھیں – تحریک انصاف پنجاب میں بہت سے نئے لوگ ہیں کچھ پیپلز پارٹی کے پرانے لوگ ہیں جنہیں کھانے کا کبھی موقع نہیں ملا – اب جبکے سب کو فنڈ جاری ہو چکے ہیں تو یہ بھوکوں کی طرح اس پر ٹوٹیں گے اور آخری سال میں کرپشن کی بھی بے شمار داستانیں میڈیا پر نظر آئیں گیں – بظاھر ایسا لگتا ہے میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتہ کر کے شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ پر راضی ہو جائیں گے اور انصافی جو آج فوج پر صدقے واری جا رہے ہیں کل کو فوج کو گالیاں دیتے نظر آئیں گے – یوں نہ سیاست میں اور نہ محیشت میں کچھ بھی نیا ہوتا نظر نہیں آ رہا –

×
arrow_upward DanishGardi