نادان
Participant
Offline
  • Expert
#20
ویلکم بیک،،،،آپ نے کوی ایسا کام نہیں کیا تھا کہ بلاک کیا جاتا یہاں بہت سارے لوگوں کو مختلف سلیبرٹیز پسند ہیں آپ کو بھی اپنی پسند کا حق ہے مگر ہم صرف یہ سوچتے ہیں کہ کون ملک کو آگے لے جاسکتا ہے اور اس میں سٹریس کو برداشت کرنے کا کتنا حوصلہ ہے؟ عمران یا کسی پر ذاتی تنقید نہیں ہوتی۔ اسی طرح عمران کے مداح جب اختلاف راے رکھنے والے کو سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہیں تو ان کو جواب دینے کیلئے ہوسکتا ہے ہم غلط سلط لکھ جاتے ہوں مگر اس سے بھی اب پرہیز ہی کیا جارہا ہے۔ انفرادی طور پر آپ کی پسند عمران خان پر کسی کو کوی اعتراض نہیں ہونا چاہئے مگر اب ذمہ داری ایسی ہے کہ ساری کی ساری ٹیم ہی کرپٹ اور نااہل ثابت ہورہی ہے ایکسپورٹ چوبیس ارب ڈالر پر سات سال پہلے زرداری چھوڑ کرگیا تھا آج بھی وہی ہے اور چوبیس سے پچیس بھی نہیں ہوی ۔ ہاں اخراجات پہلے سے پانچ ارب ڈالر کم ہوکر پچپن ارب ڈالر ہیں پہلے ساٹھ ارب ڈالر تھے۔گویا تیس ارب ڈالر کا خسارہ ہے اگر اورسیز پاکستانی انتیس ارب ڈالر نہ بھیجیں تو ملک ڈوب جاے گا۔ یہ ہر دور میں تھا مگر اس دور میں کوی تبدیلی نہیں ہوی بلکہ قدم پیچھے گیا ہے۔ عمران کو اس کے قریبی ساتھی دھوکا دے رہے ہیں کہاں سے لاے گا وہ ٹیم جو اس کی مددگار ہو؟ شہزاد اکبر کام کررہا تھا مگر اس کو قادیانی کہہ کر سائیڈ لائین کردیا گیا ہے۔ قادیانی نام سے تو آرمی چیف کا تراہ نکل جاتا ہے اور وہ اپنی مسلمانی کی قسمیں دینے لگتا ہے عمران خان کیا چیز ہے۔ پہلے بھی عاطف چوہدری کو بلوا کر واپس کردیا گیا جس کے بعد سے اس کمزور حکومت نے تین وزیر صرف خزانے کے بدلے ہیں ۔ اللہ کرے کہ عمران ملک و قوم کیلئے واقعی اچھا ثابت ہو اور پاکستانی بھی باعزت زندگی گزار سکیں۔ مگر اس کے لئے کمزوری نہیں چلے گی۔عمران کے انتہای قریبی ساتھی جہانگیر ترین اور اب زلفی بخاری کی کھلی کرپشن کے بعد عمران کی مجبوری بھی واضح ہے۔ ان دو کے بعد تو شائد عمران کے سب سے قریب بشری بیگم ہی ہو۔ عمران اگر حکومت میں ہے تو اس لئے کہ قمر باجوہ کو کریڈٹ جاتا ہے۔ جو اسے ہر دفعہ کان سے پکڑ کر واپس لے آتا ہے۔ اتنا مایوس اور جلد باز بندہ بھی اتنے اہم عہدے پر خطرہ ہی ہوتا ہے۔ اس وقت عمران پر جن کاموں کو کرنے کا پریشر ہے وہ کشمیر پر انڈیا کا من پسند سمجھوتہ، سعودیہ اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی، امریکہ کو اڈے دینا، چین سے دوری اور سی پیک پر کام کو سلو کرنا ہے۔ عمران ان پر انکار کررہا ہے جس کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

بات صرف اتنی ہے کہ آپ کے سورس آف معلومات کوئی اور ہیں ، میرے کوئی اور ..آپ عمران سے خفا ہیں ..میں نہیں ..بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ میرا ووٹ پکا ہوتا جا رہا ہے .اگر نون   لیگ آڑے  نہ آئی تو سمجھیں میرا ووٹ عمران کا …

میرے طرف  سے عمران روزانہ لوگوں کو ادھر سے ادھر کرتا رہے ..مجھے اور اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ..رزلٹ سے دلچسپی ہے ..اب جیسے نواز شریف کو لگا کہ کوئی بھی وزیر خارجہ بننے کے قابل نہیں ہے اور اس نے یہ محکمہ اپنے پاس ہی رکھا تو یہ اس کی سوچ اور اس کا حق تھا ..حکومت جس نے چلانی ہے اسے دیکھنا ہوتا ہے کیسے چلانی ہے ..اب ہم ہارون  رشید کی طرح خفا تو نہیں ہو سکتے کہ میری نہیں سنتا ..

×
arrow_upward DanishGardi