Home Forums Non Siasi نونی اور گریس نونی اور گریس

#12
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 154
  • Posts: 15517
  • Total Posts: 15671
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: نونی اور گریس

جنگ ستمبر کے روحانی واقعات پر محقق ڈاکٹر تصور حسین نے اپنے کالم میں یہ لکھا تھا کہ جنگ کے دوران پاک فوج اور پاکستانیوں نے تو روحانی امداد کا نظارہ کیا ہی تھا لیکن بھارتی فوجیوں نے خود اپنی نظروں سے اپنے حملوں کو ناکام ہوتے دیکھا تھا ،جنگ میں قید ہونے والے بھارتی فوجیوں کا کہنا تھا کہ جب ہم بارودی گولہ پاکستان کی حدود میں پھینکتے تو وہ گولہ کوئی سفید لباس میں ملبوس فورس ہاتھ میں پکڑ کر واپس ہماری طرف پھینک دیتی ،جب تک وہ گولہ اس سفید لباس والے جوانوں کے ہاتھ میں رہتا تو وہ نہ تو پھٹتااور نہ ہی کسی قسم کا نقصان کرتا، مگر جیسے ہی وہ فولادی جوان واپس ہماری طرف پھینکتے تو وہ فوراً پھٹ بھی جاتا اور ہمارا بہت بڑا نقصان بھی کر جاتا،ایسی مخلوق سے ہمارا جانی، اور فوجی سازوسامان کا بھی بہت بڑا نقصان ہوا۔جس سے ہماری ہمت ٹوٹ گئی، ہمارے حوصلے پست ہوگئے، ہمارے جوانوں میں خوف ، ڈر اور دہشت بیٹھ گئی تھی “ پاک فوج کی پوری دنیا میں مہارتوں کو تسلیم کیا جاتا ہے تو اسکی ایک بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ جنگ ستمبر کے بعد عالمی مبصرین نے بھی ان کے اندرغزوہ بدر کے مجاہدوں کے جذبہ کو دیکھا تھا اور ایسی فوج سے جیتنا آسان نہیں۔اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ پاک فوج میں مومنانہ شجاعت اور ایمان بالیقین بدرجہ اتم موجود ہے ۔ :tape: :tape: :tape: :tape: :tape: :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

شامی بھائی

آپ بھی کمال لوگ ہیں

اگر کوئی فوج کے بوٹ پالش کرنے کیلیے ہاتھ میں ملٹری بوٹ پالش کی ڈبّی پکڑے غلطی سے اس فورم پر نکل آتا ہے تو آپ اپنے جوتے ہاتھ میں پکڑ کر (پالش کروانے کیلیے) اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں

سردار جی ٹھیک کہتے ہیں کہ آپ جیسے بلڈی سویلین عظیم فوجیوں کے کارنامے کیا جائیں؟

دنیا کی چھ طاقتور ترین ایجنسیوں کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج کے جوان کوئی معمولی لوگ نہیں ہیں. سویلین بیویوں سے مار کھاتے عمر گزار دیتے ہیں تو فوجی بیویوں سے پشت پر گولیاں کھا کر شہید ہو جاتے ہیں

سردار جی، وہ پاک فوج کا کونسا عظیم جرنیل تھا جو اپنی بیوی سے اپنی پشت پر گولیاں کھانے کا عظیم کارنامہ سر انجام دے کر پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کی طاقتور ترین فوجوں کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا گیا ہے؟

Sardar Sajid

×
arrow_upward DanishGardi