JMP
Participant
Offline
  • Professional
#59

نئے پرانے ، آج جائیں کل جائیں ، کامیابی ناکامی، عوام کی بری حالت ، سچ اور جھوٹ ، حزب اختلاف کے اتحاد اور آپس میں ہی اختلاف ، فوج کی حمایت اور فوج کی ناراضگی ، موجودہ دور کے سب سے کامیاب سیاست داں محترم نواز شریف صاحب کے بیانات اور بیانیہ کی بنیاد پر پنجاب اور ملک کے طول و عرض میں ان کی حمایت ، آنے والی دور کی سب سے کامیاب سیاستدان اور آنے والے کل کی بہت ممکنہ وزیراعظم کی ولولہ انگازی قیادت اور سیاسی دانشمندی کی لاتعداد مثالیں ، موجودہ وزیر اعظم کی کرشماتی شخصیت کے لازوال کرشمات ، زرداری کی چالاکیاں اور ساز باز ، محترم مولانا صاحب کے دھرنے اور دھمکیاں ، مسلم لیگ میں اندرونی لڑائی کی کہانیاں ، گلگت کے انتخاب اور پتا نہیں کیا کیا ہو گیا اور ڈھائی سال پورے ہونے کو ہیں اور حکومت وہیں ہے اور پاکستانی سیاست کی متوقع نئی صورت حال وہی ہمیشہ کی طرح ہے

اب کس بات کی توقع یا خواہش ہے ؟ کیا واقعی کچھ نیا ہوگا یا وہی ٹرک کی پرانی لال بتی

×
arrow_upward DanishGardi