Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
#52
گھوسٹ بھائی جواب دینے کا شکریہ – آپ نے کراچی کے لوگوں کا سیاسی شھور ثابت کرنے کے لئے ایک بھی دلیل نہیں دی – لوگ سننا چاہتے ہیں کیسے کراچی والوں کا سیاسی شہور بلند ہے ؟ ایک ہی پارٹی کو ووٹ دیتے رہنا بھلے کارکردگی اچھی یا بری ہو کیا سیاسی شہور ہے؟ کیا لسانی بنیادوں پر ووٹ دینا سیاسی شہور ہے ؟ مثال میں نے پنجاب کی دی کہ سندھی بھٹو اور پٹھان عمران خان کو اچھی کارکردگی کی امید میں ووٹ دیا گیا جب کارکردگی نہیں ملی تو کسی اور کو چانس ملا – کراچی پر تیس سال سے راج کرنے والی پارٹی ایم قیو ایم کو آپ نے قصور واروں کی فہرست سے مکھن میں سے بال کی طرح نکال دیا اور سارا ملبہ اے این پی اور پیپلز پارٹی پر ڈال دیا – اے این پی کو تو کراچی سے دو چار سیٹیں بھی نہیں ملیں اس لئے انہیں تو قصور وار نہیں ٹہرایا جا سکتا – ایم قیو ایم تقریبا ہر حکومت میں رہی بھلے وہ کسی اور کے پارٹنر تھے مگر کراچی میں امن و امان اور دوسری کارکردگی کی ذمے دار ایم قیو ایم ہے کیونکے وہ وہاں کے منتخب نمائندے ہیں اگر کراچی میں کارکردگی بہتر نہیں ہو رہی تھی تو حکومت سے نکل جاتے – کسی ایک بھی حکومت سے وہ نکلے ؟ آج بھی حکومت کا حصہ ہیں – درست ہے کراچی کا ملکی جی ڈی پی اور ٹیکس میں بڑا حصہ ہے مگر کیا یہ سب مال کراچی میں ہی استعمال ہوتا ہے ؟ یہ کارخانے پورے ملک کے لئے مال تیار کرتے ہیں اور کراچی میں آباد لوگ بھی پورے ملک سے ہیں یوں یہ پورے ملک کا مرکز ہے – جہاں تک نون لیگ کے کراچی کے حملوں کا تحلق ہے تو یہ امن و امان قائم کرنے کے آپرشن تھے جو پیپلز پارٹی نے نصیر اللہ بابر کی قیادت میں زیادہ کئے – کراچی کا امن و امان باہر سے کسی نے آ کر نہیں کیا اس میں ایم قیو ایم ، اے این پی اور پیپلز پارٹی کے کارکن ملوث ہیں – کراچی کے شہری امن پسند ہونگے مگر وہ ان شرپسندوں کو ووٹ کیوں دیتے ہیں ؟ ان عناصر کی سیاسی موت ان کے عسکری ونگ کی بھی موت ہو گی مگر کراچی کے امن پسند شہریوں نے خود انہیں ووٹ دے کر اپنے شہر میں دنگا فساد کرنے کے لئے انہیں منتخب کیا – باہر سے کوئی آ کر تو طاقت سے ہی امن قائم کر سکتا ہے جیسا کہ مختلف ادوار میں ہوا مگر ان عناصر کو سیاسی موت مارنا کراچی کے لوگوں کے ہاتھ میں تھا – جہاں تک سیاسی انجینیرنگ کی بات ہے تو پورے ملک میں ہوئی ہے اور ایم قیو ایم کی جگہ تحریک انصاف کو اسی طرح لایا گیا ہے جیسے پنجاب میں نون لیگ کو لایا گیا ہے – ہونا تو یہ چاہئے تھا اس سیاسی انجینرنگ کے خلاف ایم قیو ایم اپوزیشن کے ساتھ مل کر اعتجاج کرتی مگر وہ خود ان کی حکومت میں جا کر بیٹھ گئے ہیں – ایم قیو ایم کو جب موقع ملتا ہے تو وہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے اور بدلے میں فائدے لیتی ہے اور جب اسٹیبلشمنٹ انہیں امن و امان بہتر کرنے کے لئے کچلنا شروع کرتی ہے تو رونا شروع ہو جاتی ہے – اگر موقع ملنے پر فائدے نہ لیں تو آپ کے اعتجاج میں بھی دم ہو مگر ایم قیو ایم ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار رہی اور پھر ان سے ہی گلے کرتی رہی – ہمیں اعتجاج نہ کرنے کا تھنہ دینے کا آپ کو حق نہیں بنتا جب کراچی کے لوگ خود ہی اعتجاج کے مطلب نہیں جانتے –

اعوان بھائی،
اتنی اچھی اچھی فل ٹاس پھینکنے پر آپ کا بہت شکریہ . وقت اور کہہ لیں کہ توانائی کی کمی کا سامنا ہے ورنہ آپ کی ہر بال اسٹیڈیم سے باہر پھینکے جانے کے قابل ہے . اب یہ فورم تقریبا نیم مردہ ہی ہے بہتر ہے کہ آپ سے فون پر ہی نکتہ بہ نکتہ اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرلی جائے . اگر یہ پیشکش منظور ہو تو اگلے ویک اینڈ پر کچھ وقت عنایت فرمادیں

:bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

×
arrow_upward DanishGardi