BlackSheep
Participant
Offline
  • Professional
#50
اعوان بھائی، دیر سے جواب دینے پر معزرت ، ہویی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا آپ کے جواب میں میں کوشش کروں گا انتہائی شیریں انداز اپناؤں کہ آپ کو دکھ دینا نا پہلے کبھی مطمع نگاہ تھا نہ اب ہے اور نا آئندہ ہوگا حقائق مگر تلخ ہیں تو اگر وہ تلخ لگیں ان پر میرا زیادہ بس نہیں چلتا ہے اپنی بات کہنے سے قبل اہل پنجاب خصوصا نون لیگیوں کی ایک مجبوری کی طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں جو کہ آپ کو کبھی بھی شائد کسی دوسرے زاویہ سے کراچی کی سیاست کا درست تجزیہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے وہ ہے کہ میاں صاحب کی ہر حکومت میں کراچی پر فوجی لشکر کشی ہو ی ہے میں زیادہ تفصیل میں جانا نہیں چاہتا ہوں مگر یہاں مفادات کے ٹکراؤ والا معاملہ ہے کہ اگر کراچی میں ہونے والی فوجی دہشت گردی کا اعتراف کریں تو لا محالہ اسکی ذمہ داری میاں صاحب کے کاندھوں پر جاتی ہے کہ اپنے تینوں ادوار میں میاں صاحب نے کراچی پر دو مرتبہ براہ راست لشکر کشی کی ہے اور ایک مرتبہ بلواسطہ کی ہے لہذا آپ لوگوں کے لئے محفوظ مقام یہی ہے کہ کراچی میں امن و امان کا رونا رو کر ان فوجی بربریت کا جواز گھڑتے رہیں اور سکون کی نیند سوتے رہیں اپنی درج بالا تجزیہ کی روشنی میں میرا کسی بھی طرح بین بجانے کا جواز تو نہیں بنتا ہے مگر پھر بھی آپکے چند نکات کے جواب میں اپنے موقف کا اظہار ضروری سمجھتا ہوں آپ نے کہا کہ آپ کو کس چیز سے نفرت ہے تو آپکو کراچی کے سیاسی شعور سے نفرت ہے یہ درست ہے کہ آپ سیاسی نکتہ نگاہ سے اختلاف کا حق رکھتے ہیں مگر اگر آپ درست معنوں میں جمہوریت پر یقین رکھتے تو اپنے مخالفین کے سیاسی حق رکھنے کے حق کا تو اعتراف کرنا چاہئے کراچی میں حالیہ دور میں بدترین سیاسی انجینیرنگ ہو ی یا کرنے کی کوشش کی گئی آپ اپنی ایک پوسٹ دکھایں جس میں آپ نے اس سیاسی انجینیرنگ کی مذمت کی ہو اب تو وقت نے ثابت کردیا ہے کہ پچھلی تینوں انجینیرنگ کی طرح یہ بھی ناکام ہو گئی ہے میں نے لکھا کہ اہل کراچی پر امن لوگ ہیں تو آپ نے اسکو ایٹمی دھماکہ قرار دیدیا؟؟ گویا دوسرے الفاظ میں آپ نے کراچی کے شہریوں کو ایک طرح سے فسادی اور جنگجو قرار دیدیا اعوان بھائی فسادی اور جنگجو لوگ معیشت میں بیس فیصد حصہ ہونے کے باوجود ساٹھ فیصد کا جگا نہیں دیتے ہیں کراچی کی ایک درمیانہ درجہ کی مارکٹ پورے لاھور کے برابر ٹیکس ایسے ہی نہیں جمع کروادیتی ہے یہ فسادی لوگوں کا کام نہیں ہے کراچی کے شہریوں کا خون چوس چوس کر پورے پاکستان کو کھلایا جاتا ہے مگر جواب میں انکا بدترین سیاسی ، معاشی اور تعلیمی استحصال کیا جاتا ہے نہ انکی گنتی درست کی جاتی ہے بجٹ میں اپنے ہی ٹیکسوں سے مونگ پھلی دے دی جاتی ہے نا انکے پاس پانی ہے وہاں بھی فوجیوں اور وڈیروں کا مافیہ ہے نا صحت کی سہولیات ہیں نہ انتظامیہ اور پولیس میں انکی کویی نمائیندگی ہے مگر پھر بھی نا وہاں کویی شدید احتجاج ہوتا ہے نہ ہنگامہ ہوتا ہے ایم قیو ایم نے بھی کبھی عوامی مسائل پر احتجاج نہیں کیا ہڑتالیں بھی کیں تو اپنے کارکنان کی ماورا عدالت قتال پر ہی کیں کبھی وہاں پر طالبان کا عفریت مسلط کیا جاتا ہے تو کبھی مصنوعی طور پر اے این پی کو کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی زرداری کا دہشت گرد ونگ امن کمیٹی کو کھڑا کیا جاتا ہے اور اہل کراچی تمام تر صورتحال کو دیکھنے سمجھنے کے باجود ہر روز بکری کی طرح منہ جھکا کر اپنے اپنے کام دھندوں میں مصروف ہو جاتے ہیں کہ جانتے ہیں کہ اس دنیا میں انکا اپنے علاوہ کوی نہیں ہے اور جب ان لوگوں کو میں نے پر امن قرار دیا تو آپ کو یہ بات اسقدر بری لگی کہ آپ نے اسکو ایٹم بم پھوڑنے سے تشبیہ دے دی اب خود بتائیے کہ اس پر میں اور کیا عرض کروں . معزرت وغیرہ طلب کرنا بھی بے معنی بات ہے اب تو میں کہتا ہوں کہ اچھا ہے جو دلوں میں کھل کر لکھنا چاہئے کہ شخصیت کا ہر پہلو سامنے رہے . اب بات کرتے ہیں سیاسی شعور کی، آپ نے اسکو بھی ایک ایٹمی دھماکہ سے تشبیہ دی .یہ بھی کافی توہین آمیز بات ہے مگر میں چاہوں گا کہ آپ اپنے دل کی باتیں لکھتے رہیں تاکہ جنکو سمجھ نہیں بھی آتی انکو بھی سمجھ آجائے . میں نے سیاسی شعور کی بات بات بلا وجہ نہیں کی ہے دقت صرف یہ ہے میرا وقت کا پہیہ میاں شریف کی سیاسی پیدائش سے شروع نہیں ہوتا ہے بلکہ تاریخی عوامل سے اچھی طرح آگاہ ہوں اسکے لئے مجھے آپ کو تقسیم ہند سے قبل لے کر جانا پڑے گا اور آج کے دور تک کا احاطہ تاریخی حقائق کی روشنی میں کرنا پڑے گا دیکھیں کب وقت میسر آتا ہے تو اس پر لکھتا ہوں

اے سدا کے حق پرست۔۔۔۔۔

اتنی سطریں لکھنے کے بجائے صرف اپنا یہ اِرشاد ہی مکرر فرما دیتے۔۔۔۔۔

میری والدہ میرے ساتھ بیٹھی ہیں اور میں ان کی ٹانگیں دبانے کے بجاے سو پچاس نا معلوم افراد کے فورم کو یہ باور کروانے میں اپنا قیمتی وقت ضایع کررہا ہوں کہ متحدہ کی سرکاری پولسی تشدد نہیں تھی ایک بات جو میں آپ سب سے زیادہ اچھی طرح سے جانتا ہوں کہ میرا واسطہ براہ راست مرکزی جماعت سے تھا مرکزی قیادت سے تھا میں نے سارے معاملات نہایت قریب سے دیکھیں ہیں

:cwl: :facepalm: :cwl: ™©

پسِ تحریر۔۔۔۔۔

ویسے زرداری کا ونگ یعنی اَمن کمیٹی واقعی دہشت گرد تھی جو ایم کیو ایم کی پُر امن فاختاؤں پر دہشت گردانہ حملے کررہی تھی۔۔۔۔۔

ایک طرف زرداری کی اَمن کمیٹی دوسری طرف ایم کیو ایم کی معصوم پُر امن فاختائیں۔۔۔۔۔ پسِ پردہ ڈِشوں ڈِشوں ٹک ٹک ٹک(فائرنگ) کی موسیقی۔۔۔۔۔ کیا منظر کشی ہے۔۔۔۔۔

بہت عمدہ۔۔۔۔۔ بہت اعلیٰ۔۔۔۔۔ سَواد آگیا۔۔۔۔۔

:cwl: :cwl: :cwl: ™©

  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi