پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال

Home Forums Siasi Discussion پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال

#46
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 151
  • Posts: 2943
  • Total Posts: 3094
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال

اعوان بھائی، میں آپ کو قصور وار نہیں سمجھتا ہوں یہ نفرت ١.٠ بائی ڈیفالٹ آپ کی ونڈوز میں ہے ذاتی طور پر تو آپ انتہائی نفیس شخص ہیں میں تو اسکا گواہ ہوں میری بات کا برا مت مانئے گا اپنی چار چھ پشتوں کو کھنگالیں اگر کہیں کسی سیاسی شعور ، کسی کاز کے لئے تحریک، جدوجہد وغیرہ کے فوسلز مل جائیں تو آگاہ کردیجئے گا حوالہ نہیں مانگوں گا مگر آپ کی سوچ اپنے ارد گرد انتہائی سے زیادہ خود غرضی اور مفاد پرستی والی سیاست کو دیکھ کر اس ہی کو سیاست سمجھ بیٹھی ہے آپ کی ہر پوسٹ تقریبا اسی پس منظر میں ہوتی ہے اور وہی آپ کا تقابلی نکتہ نگاہ ہوتا ہے کراچی میں سیاسی شعور آپ کی سوچوں سے ہزاروں میل آگے ہے شعور احتجاج کرتا ہے شعور انسان کو انسان بناتا ہے حق کے لئے ڈٹ جانے پر مجبور کرتا ہے شعور مزاحمت سکھاتا ہے مگر شائد آپ کو یہ باتیں اجنبی سی لگیں گیں جیسے جیسے بتدریج ملک کے دیگر علاقوں میں سیاسی شعور پنپ رہا ہے تو وہ منظر اور باتیں جو آپ کو کراچی میں دکھتی تھیں ملک کے دیگر علاقوں میں نظر آنا شروع ہو گیا ہے تقریبا سب ہی لوگوں کو اپنا تھوکا چاٹنا پڑ رہا ہے مگر پھر بھی سفر طویل ہے اور رفتار بہت آھستہ . کم لکھے کو زیادہ جانئے :tape: :tape: :tape:

گھوسٹ بھائی مجھے یہ تو بتا دیں مجھے نفرت ہے کس چیز سے ، مجھے تو خود سمجھ نہیں آ رہا – اگر کسی چیز سے نفرت ہے تو فوجی کے سیاسی عمل میں مداخلت سے ہے جو آپ کو بھی ہے – ایم قیو ایم کے بارے میں لوگ یہاں کیا کچھ لکھتے ہیں مگر میں ہمیشہ یہ سوچ کر لکھنے میں بہت احتیاط کرتا ہوں کہ کہیں آپ جیسا میرا بھائیوں جیسا دوست ناراض نہ ہو جائے -باقی ہر ایک کا نقطہ نظر ہے – ہم سب کی منزل سول بالادستی ہے لیکن طریقہ الگ الگ ہے – آپ سمجھتے ہیں فوج کو للکار کر یہ حاصل کیا جا سکتا ہے مگر میرا خیال ہے فلحال ایسا ممکن نہیں ہے اور میرا طریقہ الگ ہے جس میں پاور میں آ کر بتدریج سول بالادستی کی طرف بڑھنا ہے – میری پچھلی نسلوں کی بات کرنا نا مناسب تھا آپ سے ایسی بات کی توقو ع نہیں تھی – کراچی میں سیاسی شھور والی بات بھی اتنا ہی بڑا خود کش بم دھماکہ ہے جتنا بڑا دھماکہ یہ تھا کہ کراچی کے لوگ پر امن ہیں – کراچی میں ووٹ لسانی بنیادوں پر ملتا ہے – اردو سپیکر ایم قیو ایم کو ، پٹھان اے این پی کو اور سندھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتا ہے -کیا یہ سیاسی شعور ہے ؟ کیا کبھی کراچی کے ووٹر نے کارکردگی پر بھی کسی کو ووٹ دیا ہے ؟ پنجاب کے ووٹ کی غالب اکثریت کارکردگی پر ووٹ دیتی ہے جب انہیں لگا کہ بھٹو بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے تو سندھی بھٹو کو پنجابی ووٹر نے ووٹ دیا اور اتنا دیا کہ بہت سے شہر جیسے لاہور کو اس وقت پیپلز پارٹی نے سویپ کیا – بھٹو کے دور کے بھد بے نظیر کے پہلے دور میں پیپلز پارٹی کو لاہور اور پنجاب سے بہت سیٹیں ملیں مگر اپنے دور میں ان کی کارکردگی بہت بری تھی اور زرداری کی کرپشن کے گلی گلی چرچے ہوئے جس کے بھد نون لیگ آگے آئی اور اس کے بھد نون لیگ کو کارکردگی کی وجہ سے ووٹ ملنا شروع ہوا – وجہ صرف ترقیاتی منصوبے نہیں تھے کاروبار اور صنحت نے اس دور میں کافی ترقی کی اور نواز کے پہلے ہی دور میں جی ڈی پی سات سے اوپر گئی – اب مجھے یہ بتائیں کارکردگی کی بنیاد پر کسی پارٹی کو ووٹ دینا سیاسی شھور ہے یا لسانی بنیادوں پر ؟

  • This reply was modified 1 month, 4 weeks ago by Awan.
×

Navigation

DanishGardi