Home Forums Siasi Discussion پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال

#42
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 152
  • Posts: 2951
  • Total Posts: 3103
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال

اعوان بھائی، یہ ایک حلقہ کی بات نہیں ہے ایسے بہت سے حلقہ کراچی میں رہے ہیں جہاں کے ووٹ سے نفرت میں میاں صاب نے متعدد بار اپنے سورما بھیجے ہیں این اے ٤٦ تو ابھی کل ہی کی بات ہے تو یہ ایک حلقہ کی بات نہیں ہے بات یہ ہے کہ یہ حلقہ پنجاب میں پیدا ہو گیا ہے. آپ کی اس بات سے بھی اتفاق نہیں ہے کہ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا ، بہت فرق پڑتا ہے پارٹی قیادت اور اس کے سپورٹرز میں ایک طرح سے خود اعتمادی آجاتی ہے کہ کھلی دھاندلی کو قبول نہیں کرنا ہے الیکشن کمیشن نے بھی کچھ پل پرزے نکالے ہیں اپنی آئینی حیثیت کو استعمال کرکے منہ کو خون سے آشنا کرلیا ہے اسٹیبلشمنٹ نے اگر کچھ لا تعلقی برتی ہے تو یہ بھی اتفاق نہیں ہے بلکہ میاں صاحب اور مریم کے تابڑ توڑ سیاسی حملوں نے انکو مجبور کیا ہے تو آپکا ایک حلقہ کو لے کر ڈاون پلے کرنے سے میں اتفاق نہیں کرتا ہوں جب چند برس پیشتر میں نے پنجاب میں آتی سیاسی تبدیلی کی طرف توجہ دلائی تھی تو تقریبا تمام ہی دوستوں نے اختلاف کیا تھا مگر وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر قابل ذکر سیاسی تجزیہ نگار نے اسکا تذکرہ کیا ہے انہی تبدیلیوں کو ارتقا کہا جاتا ہے یہی وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیاں ہیں جیسے جیسے سماجی رابطے موثر ہو رہے ہیں معاشرے زیادہ آزاد ہو رہے ہیں نئی نسلیں وہ سوالات کررہی ہیں جو آپ کے وقت میں شائد آپ کے ذہن کے گمنام گوشوں میں خوف مصلحت احترام یا روایات وغیرہ کی چادریں اوڑھ کر سو رہے ہوں، تو معاشرے آگے بڑھ رہے ہیں اب یہ افراد پر منحصر ہے کہ آیا ان کی نگاہ ان تبدیلیوں کو دیکھ پاتی ہے یا نہیں . سول سپرامیسی کی منزل بے شک کچھ فاصلے پر ہے مگر راستہ یہی ہے مردار گھوڑوں پر داؤ لگانا دانشمندی نہیں کہی جاسکتی اگر اپنی نالائقیوں اور ٹنل وژن کی بدولت اسٹیبلشمنٹ کچھ خلا پیدا کررہی ہے تو اس پر قبضہ جمانا چاہئے ورنہ لبیک وغیرہ جیسی قوتیں اسکو ڈارک انرجی سے پر کرنے کی صلا حیت دکھاسکتی ہیں پہلے ہی یہ کئی حلقوں میں دوسرے تیسرے چوتھے نمبر کے ووٹ لینے لگی تھی آپ کی اس بات سے بھی مجھے اتفاق نہیں ہے کہ خان نے فوج کے مکمل پٹھو کا کردار ادا کیا ہے مکمل پٹھو کا کردار وہ ادا کرتا ہے ہے جسکی اپنی کویی عوامی حمایت نہیں ہوتی جیسے میاں صاحب اپنے ابتدائی ادوار میں ہوتے تھے یا شوکت عزیز یا جمالی یا جتوئی وغیرہ خان کی اچھی خاصی جڑیں عوام میں ہیں یہ درست ہے کہ خان اسٹیبلشمنٹ کے کاندھے پر سوار ہو کر آیا ہے مگر اسکی عوامی حمایت سے سیاسی حقیقتوں کے واقفان انکار نہیں کرسکتے ہیں خان نے جہاں بھی ممکن ہے اپنا موقف منوایا ہے جیسے بزدار کی حمایت ہو یا اسٹیبلشمنٹ کے جانے مانے بوٹ پالیشیوں سے خطرہ محسوس کرکے انکو ٹھکانے لگانے کا عمل ہو یا مریم کی باہر جانے کی راہ میں روڑے اٹکانے ہوں یا احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیوں کا جاری رکھنا ہو یہ سب وہ اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت اور اپنی ضد اور انا میں کررہا ہے لہذا ایسے شخص کو مکمل پٹھو کہنا درست تشبیہ نہیں ہے

گھوسٹ بھائی آپ کی اس پوسٹ کا جواب رہ گیا تھا دیر سے جواب دینے کے لئے محذ رت – جہاں تک مکمل یا ادھورے پٹھو کی بات ہے تو یہ مجھے بھی حیرت ہے کہ اچھا خاصا ووٹ بینک رکھتے ہوئے اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سلیبرٹی کیوں اتنا فوج کے نیچے لگا ہوا ہے –  آپ سویلین دور کو چھوڑیں ایوب ، ضیاء اور مشرف کا کوئی مارشل لاء دیکھ لیں کہیں آپ کو سویلین عہدوں پر اتنے سابقہ یا موجودہ فوجی نہیں ملیں گے – جتنے اہم سویلین عہدوں پر فوجی لگے ہیں ان سب کے نام لکھنے کے لئے اچھا خاصہ وقت درکار ہے – کسی عہدے کا تو خان صاحب انکار کرتے کہ سر باجوہ صاحب پلیز اس عہدے پر صرف ایک پلیز صرف ایک سویلین لگا دینے دیں – پہلے شاید فوجیوں کا غیر ملکی سفیروں کی طرف خیال نہیں گیا مگر اب یہاں بھی سعودیہ میں ایک فوجی کو پاکستانی سفیر لگا کر ابتدا ہو چکی ہے اور یہ محاذ بھی جلد فتح ہو جائے گا – کیا کوئی سویلین حکومت ایسا قانون بنا سکتی ہے کہ فوج کے خلاف بولنے پر دو سال کی سزا – مارشل لاء میں لوگوں کو حکومت کے خلاف بولنے پر مارا گیا ، جیلوں میں ڈالا گیا مگر کھلے عام ایسا قانون کبھی نہیں بنا  – یہ حکومت کتنی کٹ پتھلی ہے اب تو خود اس کا اپنا وفاقی وزیر کہہ رہا ہے سن لیں باقی بات بھد میں ہو گی

(واٹس ایپ پر پوری آڈیو ہے اس کلپ میں شروع کا تھوڑا سا حصہ مس ہے )

شروع کا حصہ اس دوسری ویڈیو میں ہے مگر یہاں آخری حصہ نہیں ہے

  • This reply was modified 3 months, 2 weeks ago by Awan.
×
arrow_upward DanishGardi