Home Forums Siasi Discussion پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال

#41
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 152
  • Posts: 2951
  • Total Posts: 3103
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: پاکستانی سیاست کی نئی صورتحال

ایک دن سوچ رہا تھا کہ ہمارےعظیم لیڈر عمران خان کو کہیں کچھ ہو گیا تو پاکستان کا کیا بنے گا۔ کافی غور و خوض کے بعد میرا خیال اعوان بھائی کی طرف گیا کہ ہمارے پاس اسی سیاسی سوجھ بوجھ کا کم از کم ایک بندہ ضرور موجود ہے جو نہ صرف سیاست اور معیشت کو سمجھتا ہے بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی سوچ سے چار قدم آگے تک کے مستقبل کی تصویر یوں کھینچتا ہے کہ بڑے بڑے ارسطو واہ واہ کر اٹھتے ہیں۔ اعوان بھائی کو چاہئے پاکستان جا کر اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیں۔

شاہد بھائی آپ بڑے بھائی ہیں ایسے مذاق تو نہ اڑائیں – محیشت کی تو الف ب سمجھنے کا بھی کبھی دعویٰ نہیں کیا جو بھی کبھی اس موضوع پر لکھا دوسرے محیشت دانوں کے لفظ ہی لکھے – سیاست سمجھنے کا بھی کہیں دعویٰ نہیں کیا ہاں یہ بات ضرور ہے کہ تیس سال سے زیادہ ہوا سیاست کو فالو کرتے ہوئے – آپ کے عظیم لیڈر کو کچھ ہو بھی گیا تو فوجی پٹھو و ں کی کوئی کمی نہیں ہے پاکستان میں – البتہ فوجی پٹھو ہونے کے جو ریکارڈ خان صاحب نے بنائے ہیں وہ رہتی دنیا تک ٹوٹنے مشکل ہیں – پورے ملک کا ہر اہم عہدہ آج موجودہ یا سابقہ فوجیوں کے پاس ہے – قانون تک بنا دیا ہے فوج کے خلاف بولنے والے کو دو سال کی سزا – سوچتا ہوں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سلیبرٹی کیسے فوج کے اتنے نیچے لگ گیا – اسی موضوع پر آپ ذرا یہ آڈیو سن لیں وفاقی وزیر علی زیدی کیسے اپنی ہی حکومت پر بات کر رہا ہے

×
arrow_upward DanishGardi