Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
#17
گھوسٹ بھائی پنجاب حکومت لینے کے بارے میں میری خوائش نون لیگ کی پالیسی کے الٹ ہے – میں سمجھتا ہوں نون لیگ کو پنجاب لینا چاہئے – زرداری کی ایک یا زیادہ سے زیادہ دو جنوبی پنجاب کی وزارتوں سے پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب میں واپسی نہیں ہو سکتی -یاد رہے پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں کل سیٹیں صرف چھ ہیں – پنجاب کا پانچ ہزار ارب کا بجٹ ہے اور نون لیگ اچھی طرح جانتی ہے اس سے کیسے ترقیاتی کام کئے جائیں تو لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں – میری یہ خوائش اسلئے بھی ہے کہ نون لیگ والے جاتے ہوئے عوام کے لئے کچھ تو چھوڑ کر جاتے ہیں -پروجیکٹ کھلنے سے لوگوں کو روزگار ملتے ہیں اور محیشت کا پہیہ چلتا ہے – منصبوں سے کاروباروں کو بھی ترقی ملتی ہے – مثال کے طور پر ایک سڑک بننے سے اس علاقے کی ترقی پر کتنا مثبت اثر پڑتا ہے یہ بحثیت سول انجنیئر پاکستان میں ، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے – اگر بزدار ہی رہا تو نون لیگ کو شاید سیاسی طور پر زیادہ فائدہ ہو لیکن پنجاب کی دس کروڑ سے زیادہ کی عوام کو اگلے ڈھائی سال بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا –
فوج کے خلاف بولنے والے کو دو سال کی قید کے قانون کے بھد بھی آپ کو سمجھ نہیں آئی پاکستان ایک مظبوط ملٹری اسٹیٹ ہے اور یہاں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانئے سے کم از کم مستقبل قریب میں حکومت نہیں جیتی جا سکتی ؟ فلحال اس سانڈھ کو طاقت سے قابو نہیں کیا جا سکتا ہے ائستہ ائستہ البتہ سول سپریمیسی کی طرف بڑھا جا سکتا ہے – اگر نون لیگ کسی کمپرومائز سے حکومت جیتتی بھی ہے تو وہ کم از کم خان کی طرح فوج کی غلام نہیں بنے گی اور سول سپریمیسی کی طرف کچھ تو پیش قدمی ہو گی ورنہ مختلف پارٹیوں سے لوگ لے کر ایک اور فوجی غلاموں کا ٹولہ پھر پانچ سال کے لئے عوام کے سر پر سوار کر دیا جائے گا اگر نواز ایسے ہی فوجیوں کے نام لے لے کر بولتا رہا –

اعوان بھائی،
میں نے بھی یہی عرض کیا ہے کہ آپ کی خواہش اور وڈے میاں صاب کی “تمنا” میں تضاد ہے اور اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میاں صاب تک آپ کی خواھشات تک نہ ہی پہنچیں تو مناسب ہے . میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ شکست خوردہ مائنڈ سیٹ کے فوائد نہیں ہوتے انفرادی لحظ سے یہ لوگ ہمیشہ فائدے میں رہتے ہیں آپ دیکھ لیں کہ آج جو بھی روایتی جاگیردار اور وڈیرے اپنی زمینوں کی حدود کو پیادہ بن کر ایک دن میں عبور نہیں کرسکتے ہیں آخر انکے آبا نے بھی قومی غیرت اور آزادی وغیرہ جیسی فضول باتوں میں وقت کے ضیاع کے بجائے انگریزوں کے تلوے چاٹنے اور کتے نہلانے کو ترجیح دی تھی تو نسلیں عیاشیاں کررہی ہیں انکے مقابلہ میں حریت پسندوں کے پاس صرف نام اور قربانیوں کی داستان کے علاوہ بچا ہی کیا ہے؟
مجھے چنگی طرح پلوں ، سڑکوں اور دیگر تعمیراتی کاموں سے آپ کے عشق کا اندازہ ہے یہ بات بھی درست ہے کہ ان تمام معاملات کی وجہ سے ترقی کا پہیہ گھومتا ہے لوگوں کو روزگار ملتا ہے چاہے اسکے لئے جتنا چاہے قرضہ لینا پڑے مگر اس بات کا ایک پہلو اور بھی ہے کہ پلوں اور سڑکوں سے آپ کی محبت بھی میاں صاحبان کے بنائے ہوئے پلوں سے ہی مشروط ہے ورنہ مشرف کے دور میں ترقی اور برآمدات کی جن حدوں کو ملک نے چھوا تھا انسے آپ بوجوہ صرف نظر کر جاتے ہیں

( :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile: نوٹ: میں ملک کی حمیت، آیین اور اسی قسم کی کتابی باتوں پر لیکچر سننے کے بلکل موڈ میں نہیں ہوں)

×
arrow_upward DanishGardi