Home Forums Non Siasi عاطف گم ہو گیا ہے ؟ عاطف گم ہو گیا ہے ؟

#34
shami11
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 752
  • Posts: 8937
  • Total Posts: 9689
  • Join Date:
    12 Oct, 2016
  • Location: Pakistan

Re: عاطف گم ہو گیا ہے ؟

آپ کی پوسٹ سے تو یہ مطلب نکلتا ہے ، انجان کی گیندوں میں دم نہی ہے ، یا سرے سے ہیں ہی نہی ؟

یہ اچھا بالر کبھی بھی نہی بن سکتا

زیدی بھائی! اس فورم پر انجان صاحب کو دو مرتبہ ماڈریٹر بنایا جاچکا ہے اور دونوں بار ان کی بدقسمتی یہ رہی کہ عہدہ سنبھالتے ہی دو ممبرز کا جھگڑا ان کے آڑے آگیا نتیجتا” انجان صاحب موقع واردات سے ایسے فرار ہوئے جیسے آجکل پی ٹی آئی والے عوام سے فرار ہورہے ہیں۔ دراصل یہ اپنی بندوقڑی آپکے کندھے پر چلانا چاہ رہے ہیں تاکہ آپ ان کی باتوں میں آکر عہدہ قبول کرنے پر رضامند ہوجائیں اور پھر ممبرز کی دشمنیاں مول لیتے پھریں۔ میری نظر میں اس فورم کو ماڈریشن کی ضرورت نہیں (کیونکہ کنتی کے چند ممبرز ہیں جو تمام میچیور اور سلجھے ہوئے ہیں) بلکہ یہاں چہل پہل کی ضرورت ہے۔ انجان صاحب جیسے تمام محترم دوست کیڑے تو نکالتے رہتے ہیں لیکن اتنا نہیں کرتے کہ روزانہ آٹھ دس کمنٹ کرکے اس فورم پر زندگی کا احساس پیدا کریں۔ آپکو یاد ہوگا ہم سیاست پی کے پر روزانہ تیس چالیس کمنٹ کیا کرتے تھے اور صرف ہم چھ سات دوستوں کے ٹولے کی وجہ سے فورم پر رونق لگی رہتی تھی۔ اب مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بجائے یہاں پوسٹس کرنے کے تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر کیوں ڈالی جاتی ہے کہ وہ ہی ٹریفک لائے؟؟ ماحول اچھا بنتا جائے گا تو لوگ خود ہی آنا شروع کردیں گے ۔ میں خود اپنے کئی دوستوں کو اسی وجہ سے یہاں مدعو نہیں کرتا کیونکہ ایک تو یہاں تعمیری گفتگو کم ہوتی ہے دوسرا بلاوجہ فورم کے معاملات پر نکتہ چینی کی جاتی ہے اور ظاہر ہے نئے آنے والے کو یہی لگے گا کہ واقعی یہاں ماڈریشن خراب ہے یا یہاں کوئی گستاخان کا اکٹھ ہے۔ بہرحال یہ انجان صاحب ہر ممبر کی ناک میں دم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ہمارے کافی دوست ان کی وجہ سے بھی فورم سے غائب ہوئے ہیں۔ ان کی باتوں میں آکر سنجیدہ نہیں ہونا ورنہ انہی جیسا حال ہوجانا ہے۔
×
arrow_upward DanishGardi