عاطف گم ہو گیا ہے ؟

Home Forums Non Siasi عاطف گم ہو گیا ہے ؟ عاطف گم ہو گیا ہے ؟

#32
Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 170
  • Posts: 7891
  • Total Posts: 8061
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: عاطف گم ہو گیا ہے ؟

I agree with you. Let Atif sort out the issues he mentioned at present. May be if we all put our worth together,including Admin , we can definitely make a difference in the status of this Forum . I don’t know the real reason for the members who quit this forum as you mentioned, but I hope they revise their decision and come back . I haven’t hear anything from them for a long time . Saleem sahib didn’t seem to have any affiliation to be upset . Others may be willing to look back and join the forum again . Lets see . Bawa sahib is also missing for a long time .

زیدی بھائی! اس فورم پر انجان صاحب کو دو مرتبہ ماڈریٹر بنایا جاچکا ہے اور دونوں بار ان کی بدقسمتی یہ رہی کہ عہدہ سنبھالتے ہی دو ممبرز کا جھگڑا ان کے آڑے آگیا نتیجتا” انجان صاحب موقع واردات سے ایسے فرار ہوئے جیسے آجکل پی ٹی آئی والے عوام سے فرار ہورہے ہیں۔ دراصل یہ اپنی بندوقڑی آپکے کندھے پر چلانا چاہ رہے ہیں تاکہ آپ ان کی باتوں میں آکر عہدہ قبول کرنے پر رضامند ہوجائیں اور پھر ممبرز کی دشمنیاں مول لیتے پھریں۔

میری نظر میں اس فورم کو ماڈریشن کی ضرورت نہیں (کیونکہ کنتی کے چند ممبرز ہیں جو تمام میچیور اور سلجھے ہوئے ہیں) بلکہ یہاں چہل پہل کی ضرورت ہے۔ انجان صاحب جیسے تمام محترم دوست کیڑے تو نکالتے رہتے ہیں لیکن اتنا نہیں کرتے کہ روزانہ آٹھ دس کمنٹ کرکے اس فورم پر زندگی کا احساس پیدا کریں۔

آپکو یاد ہوگا ہم سیاست پی کے پر روزانہ تیس چالیس کمنٹ کیا کرتے تھے اور صرف ہم چھ سات دوستوں کے ٹولے کی وجہ سے فورم پر رونق لگی رہتی تھی۔ اب مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بجائے یہاں پوسٹس کرنے کے تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر کیوں ڈالی جاتی ہے کہ وہ ہی ٹریفک لائے؟؟ ماحول اچھا بنتا جائے گا تو لوگ خود ہی آنا شروع کردیں گے ۔ میں خود اپنے کئی دوستوں کو اسی وجہ سے یہاں مدعو نہیں کرتا کیونکہ ایک تو یہاں تعمیری گفتگو کم ہوتی ہے دوسرا بلاوجہ فورم کے معاملات پر نکتہ چینی کی جاتی ہے اور ظاہر ہے نئے آنے والے کو یہی لگے گا کہ واقعی یہاں ماڈریشن خراب ہے یا یہاں کوئی گستاخان کا اکٹھ ہے۔

بہرحال یہ انجان صاحب ہر ممبر کی ناک میں دم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ہمارے کافی دوست ان کی وجہ سے بھی فورم سے غائب ہوئے ہیں۔ ان کی باتوں میں آکر سنجیدہ نہیں ہونا ورنہ انہی جیسا حال ہوجانا ہے۔

×

Navigation

DanishGardi