پاکستانی سیاسی جماعتیں اور ہماری قبولیت اور حمایت
Home › Forums › Siasi Discussion › پاکستانی سیاسی جماعتیں اور ہماری قبولیت اور حمایت › پاکستانی سیاسی جماعتیں اور ہماری قبولیت اور حمایت

- Expert
- Threads: 163
- Posts: 5420
- Total Posts: 5583
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: پاکستانی سیاسی جماعتیں اور ہماری قبولیت اور حمایت
گھوسٹ بھیا ، اگر حقیقت پوچھیں تو میں جتنا محفوظ بھائ سے ہوا ہوں ، اتنا تو حیدرآباد کالونی میں پان کے چھابے میں بیٹھے چھوٹو سے نہیں ہوا ہونگا ۔ ایک ٹکٹ میں دو مز ے، اپنی سیاسی لت بھی پوری ہو جاتی تھی اور مسخروں کا شو بھی دیکھ لیتا تھا ۔ ویسے تو مداری بھٹو بھی کم نہیں تھا مگر جو تحکومیت بھائ کی آواز میں سنائ دیتی تھی اس کی مثال مشکل ہے ۔ جب بھائ مجمع کو خامشی کا کہتا تھا تو کیا مجال کہ مرغی بھی ایک انڈہ گرا دے ۔ ایسی خاموشی طاری کر دیتا تھا کہ خواتین کانوں میں بندُوں کی سرسراہٹ تک سن لیتی تھیں ۔ اب اللہ بخشے ، بھائ صاحب قریب الفقراء ہیں اور پچھلے دنوں، پاجامہ پہنے ، پاؤں میں کراچی کی ہوائ چپل اور ھاتھ میں پانی کا پائپ لیے اپنی اور اپنے بیک یارڈ کے پچھلے طرف کی دھلائ میں مصروف دکھائ دیے ۔ اللہ انکی آتما کو پھر سے جی ایچ کیو کی طرف کھلنے والی ہوادار چڈی عطا کرے ۔
زیدی صاحب،
ہماری دعا ہے اللہ آپ کو اسی طرح ہمیشہ خوش و خرم و محفوظ رکھے.
- mood 1
- mood Zaidi react this post