Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں چلو چلو مکا چوک چلو چلو چلو مکا چوک چلو

#10
حسن داور
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 4308
  • Posts: 2845
  • Total Posts: 7153
  • Join Date:
    8 Nov, 2016

Re: چلو چلو مکا چوک چلو

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں اعلان کیاہے کہ 18مار چ کو ایم کیوایم کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر مکاچوک پرجمع ہونے کے پروگرام کو منسوخ کردیاگیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے تحریک کے کارکنان اورہمدردوں سے کہاہے کہ وہ 18مارچ کوگھروں میں یوم تاسیس منائیں اور گھروں میں اپنے عزم کااظہارکریں ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین پیر15مارچ کوکارکنان وعوام سے انتہائی اہم خطاب کریںگے اورجس طرح وہ ہرمعاملے میں تحریک کے کارکنوں اور قوم کواعتماد میں لیتے رہے ہیں اسی طرح وہ18مارچ کے پروگرام کی منسوخی کے حوالے سے بھی کارکنان وعوام کوحقائق سے آگاہ کریں گے ۔جناب الطاف حسین کایہ اہم خطاب پیر کولندن وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے اور پاکستان وقت کے مطابق رات 8بجے ہوگا۔

http://www.mqm.org/urdunews/42136

×
arrow_upward DanishGardi