پانچ کالم پانچ کہانیاں
Home › Forums › Siasi Discussion › پانچ کالم پانچ کہانیاں › پانچ کالم پانچ کہانیاں

- Professional
- Threads: 150
- Posts: 2932
- Total Posts: 3082
- Join Date:
10 Jun, 2017
Re: پانچ کالم پانچ کہانیاں
پانچ کالم پانچ کہانیاں دوستوں کی خدمت میں پیش ہے – گیلانی کی جیت کے بھد نامور صحافیوں کی طرف سے تجزیے متوقو ع تھے – ان پانچ کالموں میں کسی نے اس خبر کا ایکسرے کیا تو کسی نے ایلٹرا ساؤنڈ اور کچھ باتیں ملتی جلتی بھی ہیں – جو قابل ذکر باتیں ہیں ان میں سر فہرست دو صحافیوں کی طرف سے تصدیق کہ پنجاب کے جن لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا کہا گیا ان کی ایک شرط یہ بھی تھی کہ اگلے الیکشن میں انہیں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دینے کی یقین دھانی کرائی جائے – تیسرا صحافی جو الگ ادارے سے ہے ( ایاز امیر ) وہ اکثر و بیشتر نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے لائیو شو میں گالیاں تک دے دیا کرتا تھا نونی ممبران کو اس کی سوچ اب بدل گئی ہے – میری نظر سے اس کے کم از کم تین کالم (بشول موجودہ کالم ) ایسے گزرے ہیں جہاں اس نے یہ بات دوہرائی ہے کہ اگلے الیکشن میں کوئی اچھا امیدوار تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہو گا – صافی نے تحقیق کر کے گیلانی کے سینیٹ ٹکٹ کی ابتدا سے آخر تک کی کہانی لکھی ہے – ایک اہم بات جو ایک سے زیادہ نے کی ہے کہ خان صاحب کو کارکردگی دکھانے کے لئے اپوزیشن سے ورکنگ ریلشن بنانا ہو گا – گیلانی کی کہانی میں بھی اس کے اچھے تحلقات کا کافی دخل تھا صرف نوٹ نچھاور کرنے سے شاید کام نہ ہوتا – ہر اپوزیشن کے بندے کو چور کہتے ہوئے اپنے چور ٹوکری کے نیچے چھپانے کی خان صاحب کی پالیسی ناکام ہو گئی ہے مگر جتنا میں خان صاحب کو سمجھا ہوں وہ اپنی انا کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپوزیشن کے ساتھ کبھی بھی ورکنگ ریلیشن نہیں بنائیں گے بھلے اس کا انہیں کتنا بھی نقصان ہو –
-
This reply was modified 1 month, 2 weeks ago by
Awan.
- local_florist 3
- local_florist Ghost Protocol, Bawa, Believer12 thanked this post