Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#3
فوج نیوٹرل ہو گئی ہے یہ مجھے گلگت بلتستان کے الیکشن سے محسوس ہو رہا تھا اور پھر موجودہ ضمنی الیکشن میں بھی یہ واضح نظر آیا – ویسے جن لوگوں کا خیال ہے کہ میاں صاحب نے جرنیلوں کا نام لے کر اپنی لٹیا ڈبو لی ہے غلط ثابت ہوا ہے – یہ سب وہیں سے شروع ہوا اور پھر ہم نے دیکھا کہ سوائے پولیس کے کوئی قومی ادارہ بشمول نیب اور ایف آئی اے کے اپوزیشن کو رگڑنے میں اب ویسا ایکٹو نہیں رہا – خان کی کوشش ہے کہ مزاحمت والوں کو کھلا چھوڑ دیا جائے جیسے مریم رانا ثنا اللہ شاہد خاقان عباسی کیونکے یہ فوج کو للکار للکار کر حکومت کا بھلا کریں گے – مفاہمت کی علامات شہباز ، حمزہ اور خواجہ آصف کو گرفتار رکھا گیا کیونکے یہ انہیں اپنے لئے خطرہ لگ رہے تھے – حمزہ تو ریا ہو گیا ہے جس دن شہباز بھی رہا ہو گیا مفاہمت کی سیاست نون کے اندر پھر زندہ ہو جائے گی اور میاں صاحب پھر خاموش ہو جائینگے – مجھے ان سب کے باوجود حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں لگتا البتہ الیکشن سے ڈھائی سال پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ کا نیوٹرل ہونا کافی مثبت پیش رفت ہے ورنہ بظاھر لگ ایسا رہا تھا کہ یہ تبدیلی نئے آرمی چیف کے ساتھ آئے گی کیونکے موجودہ حکومت اور موجودہ آرمی چیف کے بہت دیرینہ تحلقات بن چکے ہیں جو آرمی چیف کی دو مدتوں پر پھیلے ہوئے ہیں – آرمی کا نیوٹرل ہونا ہی سیاست ، ریاست اور جمہوریت کے مفاد میں ہے
×
arrow_upward DanishGardi