تحریک انصاف کیلئے لمحہ فکریہ

Home Forums Siasi Discussion تحریک انصاف کیلئے لمحہ فکریہ تحریک انصاف کیلئے لمحہ فکریہ

#17
Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 161
  • Posts: 5345
  • Total Posts: 5506
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: تحریک انصاف کیلئے لمحہ فکریہ

گھوسٹ صاحب، آپ نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے؟

آپ درست کہہ رہے ہیں بیلیور بھیا میں نے کچھ بھی نہیں دیکھا ہے
نزدیک و دور دونوں نگاہیں کمزور ہیں

ویسے وہ کیا فرمایا ہے اپنے علامہ سیالکوٹی صاحب نے

“دیکھا ہے جو کچھ میں نے اَوروں کو بھی دِکھلا دے”

ہم صوبہ سرحد کے ہمساے ہیں جہاں سے تمام قسم کا اسلحہ اور نشہ پنجاب میں سمگل ہوتا ہے

صوبہ سرحد کا ذکر تو آپ ایسے کررہے ہیں جیسا کہ وہ پاکستان کا ایک صوبہ نہیں ہے بلکہ کولمبیا ہو کہ منشیات اور اسلحہ کی فراوانی ہے بلکہ پڑوسی صوبوں میں برآمدات کرکے اچھا خاصہ زر مبادلہ بھی کماتا ہو؟ بھائی کیا وہاں آئین و قانون نام کی کویی چیز ہے یا نہیں؟

ہر بندہ چند ہزار میں کلاشنکوف خرید لیتا ہے،

یہ آپ نے بڑی اہم بات بتائی ہے
چلو اسلحہ آ بھی گیا تو آخر ہر شخص کو کلاشنکوف خریدنے کی ضرورت کیا پڑی ہے؟کیا غزوہ ہند کی تیاریاں ہو رہیں ہیں؟
آپ یہ کسی دور دراز کے پسماندہ علاقہ کی بات کررہے ہیں یا مرکزی شہروں کا بھی ذکر خیر ہے؟

گھر سے نکلتے ہی گروپوں کے گروپ اسلحہ بردار دکھای دیتے تھے کوی چار گاڑیاں مسلح بندوں کی بھر کر کچہری جارہا ہوتا اور کوی آرہا ہوتا تھا

ویسے تو سن گن ملتی رہتی تھی کہ پنجاب میں اشتہاریوں کی معاشرے میں خصوصی عزت ہوتی ہے مگر یہ جیپوں میں مسلح افراد کے نرغے میں نکلنا کیا انکی ضرورت تھی یا محض شودے بازی ہوتی ہے؟

Navigation

DanishGardi