Awan
Participant
Offline
  • Professional
#12

پنجاب کے اہم حلقہ میں اور سیاست کے اس اہم موڑ پر پولنگ والے دن مسلح افراد اسطرح کھلے عام آتشیں اسلح کا استعمال کررہے ہوں اور آپ اسکو معمولی پٹاخوں سے تشبیہ دے رہے ہوں تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ با قاعدہ تصادم کی صورت میں کیا ماجرا ہوتا ہوگا؟ کیا توپیں باہر آجاتی ہیں؟ :omg: :omg: :omg: آپ کو یہ جملہ لکھنے کی ضرورت کیوں محسوس ہویی؟ اور آپ لندن کی برفانی ٹھنڈک میں چہل قدمی کرتے ہوئے اتنی قطعیت یا وثوق یہ دعوی کسطرح کرسکتے ہیں؟ مریم صفدر صاحبہ نے تو اپنی پریس کانفرنس میں شائد کسی اہم پی ٹی آی کے رہنما کی ویڈیو لال دائرے کے ساتھ دکھائی تھی

گھوسٹ بھائی یہ علاقہ غنڈہ گردی کے لئے بدنام ہے یہاں فائرنگ عام سی بات ہے اور دو گروہ اکثر و بیشتر لڑتے رہتے ہیں – میرا ایک بار گوجرانوالہ سے باہر ایک ٹاؤن میں جانا ہوا تو میرا لوکل ساتھی کہنے لگا اس علاقے کو قبائلی علاقہ کہا جاتا ہے کیونکے یہاں غیر قانونی ہتھیار عام ہیں اور غنڈہ گردی فائرنگ اور قتل عام سی بات ہے -عام طور پر برادری اور گروہوں کی آپس میں دشمنی سے لڑائی ہوتی ہے یہ دہشت گردی یا پیشہ ور مجرموں کا کام نہیں ہے –

×
arrow_upward DanishGardi